Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2012

اكستان

61 - 64
سے معروف تھے۔ یہ پہلے ہندو تھے اَور اِن کا  نام ''دیبی داس'' تھا۔ اِنہوں نے اپنے اُستاد کے ہاتھ پر ہی اِسلام قبول کیا۔ مآثر الامراء کے مصنف کا کہنا ہے کہ دارُالحکومت میں اِن کی پرورش ہوئی، تعلیم سے گہرا شغف رکھتے تھے اَور بچپن ہی سے علماء و صلحاء کی صحبت میں بیٹھنے کے شائق تھے۔ مُلا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی   سے تلمذ کی خصوصی نسبت کی بناء پر اَورنگزیب کے عہد میں اِن کو دربار میں خصوصی مقام حاصل رہا اَور ''اِخلاص کیش'' کے لقب سے نوازے گئے۔  ١
تصانیف:
مُلا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی   بھی اپنے والد بزرگوار کی طرح کثیر التصانیف تھے اِن کی تصنیف و تالیف فرمودہ متعدد کتابیں ہیں جن میں سے کچھ تک رسائی ہوسکی ہے مثلاً:'' تفسیر سورة الفاتحہ''، فنِ اصولِ فقہ میں'' التصریح علی التلویح '' اِس کے علاوہ اَورنگزیب کی فرمائش پر'' رسالہ فی حقائق التوحید'' تصنیف فرمایا۔  ٢
 محمد اَسلم صاحب پسروری لکھتے ہیں کہ اِن کی تصانیف میں حاشیہ علی ہدایہ بغایت مشہور ہے۔ ڈاکٹر زُبید احمد نے اپنی کتاب میں مُلا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی  سے ایک کتاب بنام ''زاد اللبیب فی سفر الحبیب'' منسوب کی ہے اَور اِس کا خطی نسخہ، مخزونہ پنجاب یونیورسٹی، شیرانی کولیکشن میں محفوظ بتایا ہے اَور مزید یہ کہ١٣١٠ھ / ١٨٩٣ء میں یہ کتاب مصنف کے نام کی تصریح کے بغیر شائع بھی ہوئی تھی مگر قرائن سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ کتاب مُلا صاحب کی نہیں ہے۔ آخر میں محمد صالح کمبوہ (م:١٣٧٥ھ / ١٦٦٥ء )اپنی معروف تصنیف عملِ صالح یعنی شاہجہاں نامہ میں سیالکوٹ کے اِس فرزند ِاِقبال مند کے بارے میں رقم طراز ہیں  :
''اَب اِن (مُلا عبد الحکیم صاحب سیالکوٹی  )کے بیٹے مولوی عبداللہ جو تمام علوم کے جامع، صفاتِ حمیدہ سے متصف اَور تمام معنوی و صوری کمالات کے حامل ہیں۔ تمام باتوں میں اپنے والد بزرگوار کے صحیح جانشین ہیں۔ اُمید ہے کہ پروردگارِ عالم جس نے اِنہیں اپنے فیض و کرم سے بہرہ مند کیا ہے، دیر تک اِنہیں بزمِ کمال میں مسند آراء رکھے گا۔''  ٣
  ١  محمد اسلم پسروری: فرحت الناظرین، اَوری اینٹل کالج میگزین، ١٩٢٨ئ۔  ٢  عبد الحئی صاحب، مولانا سیّد: نزہةالخواطر۔ حیدر آباد دکن، ١٣٧٥ھ، ج ٥ ص ٢٥٤۔     ٣  محی الدین اَبو محمد: تاریخ کبیرکشمیر۔ امرتسر ١٣٨٥ھ ص ٣٠٤
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 فتح ِمکہ کے بعد مہاجرین کو مکہ میں سکونت کی اِجازت نہ ہونے کی حکمت : 7 3
5 ''مظلومیت'' مہاجرین کا اِعزاز : 8 3
6 آپ ۖ کو مہاجر کی مکہ میں وفات کا دُکھ : 8 3
7 اَنبیائے کرام سے منسوب کسی چیز کی تحقیر پر کفر کا اَندیشہ ہوتا ہے : 9 3
8 بعض تاجروں کا رونا : 10 3
9 پاکستان میں نفاذِ شریعت کے لیے اِقدامات 11 1
10 حضرت اَقدس کی طرف سے جوابی مکتوب 12 9
11 پاکستان میں نفاذِ شریعت کے لیے اِقدامات، مشکلات اَور اُن کاحل 13 9
12 نظام اِسلامی بروئے کار لانے کے لیے دو مؤثر فارمولے 14 9
13 (١) عدلیہ کی تبدیلی : 15 9
14 جدید مسائل کا حل : 16 9
15 (٢) بحالی اِسلامی جمہوریت : 17 9
16 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
17 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 18 16
18 اِخلاص وللہیت : 18 16
19 پردہ کے اَحکام 23 1
20 پردہ کے وجوب اَور ثبوت کے شرعی دَلائل : 23 19
21 نگاہ کی حفاظت کی ضرورت : 24 19
22 سیرت خلفائے راشدین 26 1
23 مُقدمہ 26 22
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 اہل سنت والجماعت کے معنٰی و مفہوم : 37 24
26 بدعت کی حقیقت : 37 24
27 بدعت کتنی بُری چیز ہے؟ 38 24
28 حضور ۖ ہمارے لیے ایک کامل و اَکمل نمونہ ہیں : 40 24
29 نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کا ذکر ِمبارک اَور درُود و سلام : 41 24
30 صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 43 1
31 حضرات ِصحابہث کی قابلِ تقلید اِمتیازی صفات 43 30
32 (٣) حضراتِ صحابہ ث کی سادگی وبے تکلفی : 43 30
33 اَمیر المؤمنین صکا سرکاری وظیفہ : 44 30
34 تکلفات سے بچنے کی تلقین : 45 30
35 ہماری عزت تو اِسلام سے ہے : 45 30
36 وفیات 47 1
37 ماہِ صفرکے اَحکام اَور جاہلانہ خیالات 48 1
38 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 48 37
39 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 48 37
40 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اَور اُس کی تردید : 49 37
41 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 51 37
42 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اَوراُس سے متعلق بدعات : 52 37
43 مُلّا عبد اللہ صاحب سیالکوٹی 56 1
44 اِبتدائی حالات : 56 43
45 مُلا عبد الحکیم صاحب سیالکوٹی کی جانشینی : 57 43
46 اَورنگزیب سے تعلقات : 57 43
47 اِستغنائ: 58 43
48 وفات : 59 43
49 کنیت : 60 43
50 مُلا عبداللہ صاحب کے شاگرد : 60 43
51 تصانیف: 61 43
52 مُلا صاحب کے جانشین : 62 43
53 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter