ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2007 |
اكستان |
|
قطعیہ سے ہوتا ہو اور اِس کا خلاف مستحیل اور ممنوع عقلی ہو۔(2)واجب شرعی ،جس کا ثبوت اور لزوم نص شرعی ااور وعدۂ خداوندی کی بناء پر ہواہو،اگر چہ عقلاًاِس کا وجود ضروری نہ ہو۔ (3)مستحق وثابت (4)جدید اور لائق (5)مشابہ بالواجب (6)موجود صوری یعنی مشاکلةاور صورة عبارت میں جو کسی چیز کو دُوسرے کے برابر قرار دیا گیاہو،جیسے جَزَآئُ سَیِّئَةٍ سَیِّئَة مِّثْلُھَا اگر چہ وہ حقیقت میں موجود نہ ہو۔ (7)احترام اور بڑائی (8) مہتم بالشان۔ ٭ میں نے اپنے علم اور اِرادہ سے کبھی فوٹو نہیں کھنچوایا ،میر ی لاعلمی میں ایسا ہو جاتا ہے ،نہ میں اِس کو جائز سمجھتا ہوں ۔جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ خود اِس کے ذمہ دار ہیں ۔ ٭ انسان کا اطلاق کبھی فقط جسم انسانی پر آتا ہے جیسے لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍ اورکبھی فقط رُوح پر آتا ہے ،جیسے حدیث خَلَقَھُمْ لِلْاَ بَدِ میں ،اور کبھی دونوں کے مجموعہ پر جیسے لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ میں ، عہد اَلَسْتْ میں بھی ذُرّیت ِانسانی سے مراد رُوح ہے۔ ٭ اَنَّ اللّٰہَ یَحُوْلُ بَیْنَ الْمَرْئِ وَقَلْبِہ میں بظاہر عطف الجز ء علی الکل ہے، اور ممکن ہے کہ لفظ''مِنِّیْ '' اَلْمَرْئِ کے پہلے مقدر کیا جائے جیسے فَاسْئَلِ الْقَرْیَةَ سے پہلے لفظ ''اَہْل ''مقدر کیا گیا ہے۔ توعطف متغایرین کا ہو جائے گا ۔ ٭ والدین کی اطاعت ہر اُس چیز میں واجب ہے جو کہ از قسمِ معصیت نہ ہو ،لَاطَاعَةَ لِمَخْلُوْقٍ فِیْ مَعْصِیَةِ الْخَالِقِ ۔ نیز والدین اگر غیر مسلم بھی ہو ں تو اُن کی خدمت گزاری اور حسن ِمعاشرت ضروری ہے۔ ٭ (زیب وزینت )بھی اوّل حقوق میں سے ہے ،جن کو پورا کرنا زوجین پر ایک دُوسرے کے لیے مطلوب ہے۔ (جاری ہے)