ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2006 |
اكستان |
|
ہمیت اور ضرورت کا علم ہوا اور یہ جذبہ پیدا ہوا کہ طالب ِصادق بننا ضروری ہے جس طرح ہمارے مشائخ چشتیہ اور دیگر تمام سلفِ صالحین کا طریقہ رہا ہے کہ اُن حضرات نے دُنیا سے بے رغبتی اور عاجزی و انکساری ، تقویٰ و اطاعت کی جو مثالیں قائم کی ہیں اُن کو ہم نمونہ بنائیں۔ حضرتِ شیخ اور تمام مریدین و مقیمین شیخ المشائخ مُرشدنا و سیدنا مولانا سید حامد میاں صاحب قدس اللہ سرہُ العزیز کے ملفوظاتِ عظیمہ اور مواعظ کریمہ کی کیسٹ سننے کیلئے ایک حلقہ میں بیٹھ جاتے ،جب حضرتِ والا اپنے ناصحانہ انداز میں آیاتِ قرآنیہ اور احادیث ِنبویہ کی تشریح بیان فرماتے تو ایسے محسوس ہوتا تھا کہ چشمۂ محبت ِالٰہیہ کی آبشاریں ہمارے ویران و خشک دلوں کی بنجر زمین کو سیراب کررہی ہیں اور ہمارے ایمانی جذبوں کو ترو تازہ کررہی ہیں اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ چشمۂ نور افروز کی دلفروز کرنیں ہمارے سینوں میں جاگزیں ہورہی ہیں اور معصیت و نافرمانی کی ظلمت و تاریکی نورِ معرفت کے ہوائوں کے جھونکوں سے زائل ہورہی ہیں اور خواہشات و لذات کی کالی گھٹائیں چھٹ رہیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت و چاہت کی پھلواری عیاں ہورہی ہیں اور ابر ِرحمت قطراتِ باران کی طرح برس رہے ہیں اور تاریک آشیانۂ خاطر منور و معطر ہورہا ہے اور مرجھائے عزائم و اُمیدوں کے بے رنگ پھول اپنی پنکھڑیوں سے خوش رنگی میں ڈھل رہے ہیں، اور افسردہ و رنجیدہ گلستانِ قلب میں بشاشت و راحت کے دلفریب جھونکے پروان چڑھ رہے ہیں اور ہمارے سینے بحر عشق ِالٰہی میں غوطہ زن ہیں اور گویا کہ علم و حلم کے ایسے سمندر بیکراں ہیں جس سے فیوض کی نہریں تشنگانِ علم کو سیراب کررہیں ہیں۔حضرت والا کے درس ِ حدیث کی کیسٹ تقریبًا آدھ گھنٹہ سنی جاتی ۔ اللہ تعالیٰ سلسلۂ چشتیہ کو اقوام ِعالم میں تاقیامت جاری و ساری فرمائے اور مجھ سیہ کار و گنہگار کو بھی اِن مشائخ کے فیوض و برکات سے استفادہ کی توفیق عطاء فرمائے، آمین ۔ ضرورت رشتہ 26 سالہ کنواری ذات قریشی ،تعلیم MBA + دینی تعلیم باپردہ لڑکی کے لیے ہم پلہ نیک شریف برسر روزگار لڑکے کا رشتہ درکار ہے ۔والد( ر)چیف انجینئر رہائشی لاہور ڈاکٹر ،انجینئر ،CA کو ترجیح ہو گی۔ رابطہ دفتر انوار مدینہ 042-7703662