Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

26 - 66
آپ کے دینی مسائل 
٭(  نماز پڑھنے کا طریقہ )
	نماز کی نیت کرکے اللہ اکبر کہے اور اللہ اکبر کہتے وقت مرداپنے دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک اُٹھائے جبکہ عورت اپنے دونوں ہاتھ کندھے تک اُٹھائے لیکن ہاتھوں کو دوپٹہ سے باہر نہ نکالے ۔اگرہاتھوں کو مذکورہ حد تک ا ُٹھانے کے بعد اللہ اکبر کہے تویہ زیادہ بہتر ہے ۔پھر مرد تو اپنے ہاتھ ناف کے نیچے اس طرح باندھے کہ وہ اپنے داہنے ہاتھ سے بایاں پہنچا پکڑے جبکہ عورت اپنے ہاتھ سینے پر باندھ لے اور دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کوبائیں کی ہتھیلی کی پشت پر رکھ دے اور یہ دُعا پڑھے۔سبحانک اللّٰھم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالٰی جدک ولا الہ غیرک۔ پھر اعوذ باللّٰہ اور بسم اللّٰہ پڑھ کر الحمد کے بعد آمین کہے پھر بسم اللہ پڑھ کر کوئی سور ت پڑھے ۔ پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں جائے اور سبحان ربی العظیم تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا سات مرتبہ کہے اور رکوع میں مرد ہاتھوں سے اپنے گھٹنے پکڑے او ر انگلیاں کھلی رکھے ۔بازوپہلو سے الگ رکھے اور پیروں میںتھوڑاسا فاصلہ رکھے جبکہ عورت رکوع میں دونوں ہاتھ کی انگلیاں ملا کر گھٹنوں پر رکھ دے اور دونوں بازوپہلو سے خوب ملا کے رکھے او ر دونوں پیر کے ٹخنے بھی بالکل ملا دے پھر سمع اللّٰہ لمن حمدہ کہتا ہوا سر کو اُٹھائے جب سیدھا کھڑا ہو جائے تو ربنا لک الحمدکہے ۔اس کے بعد اللہ اکبر کہتا ہوا سجدے میں جائے۔ زمین پر پہلے گھٹنے رکھے پھر کانو ں کے برابر ہاتھ رکھے پھر دونوں ہاتھوں کے بیچ میں پیشانی رکھے پھر ناک لگائے ۔بعض کے نزدیک پہلے ناک لگا ئے پھر پیشانی رکھے۔ اور مرد سجدہ میں پیٹ کو رانوں سے علیحدہ رکھے ،کہنیوں کو زمین سے اُٹھا کر رکھے اور پیر کھڑے رکھے اور ہاتھ پائوں کی انگلیاں قبلہ کی طرف رکھے جبکہ عورت پائوں کھڑے نہ کرے بلکہ د ا ہنی طرف کو نکال دے اور خوب سمٹ کر اور دب کرسجدہ کرے کہ پیٹ دونوں رانوں سے اور بانہیں دونوں پہلو سے ملا دے اور دونوں بانہیں زمین پر رکھ دے او ر سجدے میں کم سے کم تین دفعہ سبحان ربی الاعلٰی کہے۔پھر اللہ اکبر کہتا ہوا اُٹھے اور خوب اچھی طرح بیٹھ جائے۔ تب دوسرا سجدہ اللہ اکبر کہہ کر کرے او ر کم سے کم تین مرتبہ سبحان ربی الاعلٰی کہہ کے اللہ اکبر کہتا ہوا کھڑا ہوجائے اور زمین پر ہاتھ ٹیک کر نہ اُٹھے ۔
	پھر بسم اللہ کہہ کر الحمد او ر سورت پڑھ کے اسی طرح دوسری رکعت پوری کرے اور جب دوسرا سجدہ کر چکے تو بائیں پیر کو بچھا کر اس پر بیٹھے اور داہنا پائوںکھڑا رکھے ،انگلیاں قبلہ کی طرف عام حالت کی طرح رکھے اور انگلیوں کے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter