Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

21 - 66
سط :اول 
اکمالِ دین
 (  حضرت مولانا منیر احمد صاحب  )
	حجة الوداع(١٠ھ  )کا موقع ہے یعنی سرورکائنات  ۖ  کا ''الوداعی حج'' کیونکہ اس کے بعد آپ  ۖ ٨١یا ٨٢ دن دنیا میں تشریف فرما رہے (تفسیر کبیر ص١٣٩ ج١١ )اور یہ حج ،حج اکبر ہے ..... یوم عرفہ ہے جو ایام حج میں سے افضل ترین دن ہے جس کے متعلق نبی پاک  ۖ  کا فرمان ہے الحج عرفة  حج تو نام ہی وقوف ِعرفہ کا ہے ... جمعہ کا دن ہے جو سید الایام ہے اور اور بے شمار فضائل اپنے دامن میں لیے ہوئے ہے... عصر کے بعد کا مبارک وقت ہے جس میں ساعت اجابت کی سنہری نوید ہے یعنی اس ساعت میں ہر دعا قبول ہوتی ہے ... میدان عرفات ہے نبی پاک  ۖ میدان عرفات میں ''جبل رحمت '' کے سایہ میں جلوہ افروز ہیں جو نزول رحمت کا خاص مقام ہے ... نبی پاک  ۖ کی سربراہی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ نفوس قدسیہ ،اخلاص وللہیت ،تقوٰی وطہارت ،صداقت وعدالت ،زہد وقناعت ،مجاہدہ ور یاضت ، شجاعت وشرافت ،امانت ودیانت ،علم وعمل ،رغبت ورہبت ،خوف و خشیت ،الفت ومحبت ،طاعت و عبادت،جودوسخا، صدق و وفا ، خشوع وخضوع ،استغنا ء و تواضع ،سراپا ایثار ورمحبت ،اشداء علی الکفار رحماء بینھم کے عظیم پیکر و شمع رسالت کے ارد گرد پروانہ وار جمع ہیں ... محبت الہٰی اور عشق رسالت سے سرشار حج کے عظیم رکن ''وقوف ِعرفہ'' کے ادا کرنے میں مشغول ہیں ...رسالتمآب  ۖ اپنی اونٹنی عضباء پر جلوہ فرما ہیں ...نزولِ رحمت اور نزولِ برکات کے اس مبارک مقام، مبارک وقت اور جالب رحمت حالت میں آپ  ۖ  پر وحی کی خاص کیفیت طاری ہو جاتی ہے.........وحی کے غیر مرعی غیر معمولی ثقل کی وجہ سے ناقہ عضباء لاچار ہو کر بیٹھ جاتی ہے، کچھ لمحوں بعد آپ سے کیفیتِ وحی او ر وحی کا ثقل دور ہو جاتا ہے ....... چاند سا مقدس چہرہ انوارِ نبوت سے مزید چمک اُٹھتا ہے .......... نبوت کے پُر نور اور پُر بہار چہرہ پر رونق بہار دوبالا ہو جاتی ہے ........ نبوت کا روشن چہرہ روشن تر ہو جاتا ہے.... ...آپ  ۖ  ہشاش وبشاش، چمکتے دمکتے ،مسکراتے چہرہ ،خندہ پیشانی، مسرور دل و دماغ کے ساتھ فرماتے ہیں الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ور ضیت لکم الاسلام دینا ۔آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل ومکمل کر دیا.... ... اور میں نے تم پر اپنا احسان پورا کردیا ..... او ر میں نے (ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ) تمہارے لیے اسلام کو بطوردین پسند کر لیا ........ اکمال ِدین کا مطلب یہ ہے کہ وحی قرآنی کے ذریعہ جو احکام شریعہ اُتارے جا چکے ہیں اور جس ہیئت و کیفیت کے ساتھ نازل ہوئے ہیں یہ اسی طرح جو ں کے توں باقی رہیں گے ان میں ذرا برابرکمی بیشی اور ترمیم وتنسیخ نہ ہو گی پس دین ِاسلام کماو کیفا مکمل ہو گیا ....... اتمام نعمت یہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter