ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003 |
اكستان |
|
گزشتہ ماہ ٧جون کو جناب پیر عبدالرحیم صاحب مہتمم دارالعلوم حنفیہ چکوال کے چھوٹے صاحبزادے نو برس کی عمر میں اچانک وفات پا گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔معصوم بچے کی ناگہانی موت پر اللہ تعالیٰ اس کے والدین کو صبر جمیل عطاء فرماکرذخیرۂ آخرت بنائے او ر اس کی شفاعت ان کے حق میں مقبول فرمائے۔ اہلِ ادارہ مولانا اور دیگر سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ٭ جامعہ کے سابق طالب علم قاری یاسین صاحب کے والد صاحب طویل علالت کے بعد ١٥جون کو وفات پاگئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعاء مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ بقیہ : فہم ِ حدیث اے اللہ کے نبی آسان حساب کا کیا مطلب ہے؟ آپ نے فرمایا آسان حساب یہ ہے کہ بندہ کے اعمال نامہ پر نظر ڈالی جائے اور اس سے درگزر کیا جائے (یعنی کوئی پوچھ گچھ او ر جرح نہ کی جائے) بات یہ ہے کہ جس کے حساب میں اس دن جرح کی جائے گی اے عائشہ (اس کی خیر نہیں) وہ ہلاک ہو جائے گا (کیونکہ اس کے پاس اپنے جرائم سے دفاع کا کوئی عذر نہ ہوگا)۔ (جاری ہے