Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

6 - 66
 درس حدیث
حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈ کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ    ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالی حضرت اقدس  کے اس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول  ۖ  سے محبت، اہلِ بیت سے محبت 
اہلِ بیت کون کون ہیں،تصوف میں حضرت علی  کا مقام سب سے ممتاز ہے
تخریج و تزئین  :  مولانا سےّد محمود میاں صاحب
کیسٹ نمبر٤٠ سائیڈ بی /٨٤۔١٠۔٥
	الحمد للہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد!
عن ابن عباس رضی اللّٰہ عنہما قال قال رسول اللّٰہ  ۖ اَحِبّواللّٰہ لما یغذوکم من نعمةٍ واَحِبّونی لحب اللّٰہ واحبوا اہلَ بیتی لحبی۔ رواہ الترمذی بحوالہ مشکٰوة شریف ص٥٧٣
	حضرت آقائے نامدار  ۖ نے اپنے اہلِ بیت کی محبت بھی بتلائی ہے اور فرمایا مثلاً  اَحِبّواللّٰہ لما یغذوکم من نعمة  اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں نعمتیں دیتا ہے طرح طرح کی نعمتیںروزانہ مسلسل مدتوں ساری عمر اور اس کی نعمتیں اتنی کثیر ہیں کہ نظر نہیں آتیں اور پھر ذہن ہی نہیں جاتا اُدھر کہ یہ بھی نعمتیں ہیں ۔ہوا نعمت ہے پانی نعمت ہے ان دو میں سے کوئی چیز اگر نہ ملے توانسان زندہ نہیں رہ سکتا تو اس طرح سے اگر اُس کی نعمتیں شمار کی جائیں تو بے شمار ہیں۔آقائے نامدار  ۖ نے فرمایا اللہ سے محبت رکھو اور وجہ عقلی بتلائی کہ خدا وند کریم نے تمھیں پیدا کیا ہے ،عدم سے وجود میں وہ لایا ہے اور پھر تمہارے لیے وجود کی بقاء کا انتظام کیا ہے اور اس کو وہ قائم رکھے ہوئے ہے تو وہ قابلِ محبت ہے سب سے زیادہ، لما یغذوکم من نعمة وہ تمہیں نعمتیں عنایت فرماتا ہے غذا کے طورپر دیتا ہے واحبونی لحب اللّٰہ اور مجھ سے اس لیے محبت رکھو کہ خدا کا حکم ہے اور میں خدا کا پیغمبر ہوں ، خدا نے گویا مجھے تمہارے لیے چُنا ہے واحبوا اہل بیتی لحبی  او رمیرے اہلِ بیت سے تعلق رکھو محبت رکھو میری وجہ سے کیونکہ تمہیں مجھ سے محبت ہے لہٰذا میرے اہلِ خانہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter