ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003 |
اكستان |
|
وفیات حضرت اقدس بانی جامعہ کے قدیم مخلص ورفیق اور محترم بھائی سلیم صاحب(ماڈرن کیمیکل کمپنی )کے والد الحاج حافظ محمد سعیدصاحب گندھک والے ٢٨جون کی شب طویل علالت کے بعد کراچی میں ٨٩ برس کی عمر پاکر اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم بہت پختہ نظریاتی انسان تھے ۔ علمائے دیوبند بالخصوص حضرت اقدس مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے سچے عاشق تھے۔ دین سے سچا لگائو اور اتباع سنت آپ کی خصوصیت تھی دین کے معاملہ میں معمولی سی مداہنت بھی گوارا نہیں کرتے تھے ۔حضرت اقدس بانی جامعہ او ر ان کے خاندان سے حد درجہ محبت رکھتے تھے۔ اس موقع پر اہلِ ادارہ اُن کے سعادت مند صاحبزادے جناب بھائی سلیم صاحب کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اس عظیم حادثہ پر اُن کے تمام خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید او ر خانقاہ ٔحامدیہ میں مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعا مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے قارئینِ کرام سے بھی یہی درخواست ہے۔ ٭ جامعہ مدنیہ جدید کی مجلسِ شورٰی کے ممبر محترم الحاج مبین احمد صاحب مدظلہم کے چھوٹے بھائی اچانک حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی ٢١ تاریخ کو کراچی میں وفات پا گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔اس اچانک حادثہ پر کارکنانِ جامعہ حاجی صاحب اور مرحوم کے صاحبزادگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو ۔ ٭ چوہدری ہسپتال موہنی روڈ کے ڈاکٹر محمد انور صاحب کی اہلیہ محترمہ گزشتہ ماہ کی٢١تاریخ کو وفات پا گئیں اس پیرانہ سالی میں ڈاکٹر صاحب کے لیے یہ بہت بڑا صدمہ ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے ڈاکٹر صاحب اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔