Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

23 - 66
رسالتمآب  ۖ دریا فت فرماتے ہیں مایبکیک؟ آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ حضرت عمر فاروق غمناک آنکھوں کے ساتھ لرزاں وترساں حالت میں گویا ہوتے ہیں ابکانی انا کنا فی زیادة من دیننا فاما اذ اکمل فانہ لم یکمل شیٔ الا نقص۔ میں اس لیے رورہا ہوں کہ اب تک ہمارے دین میںاضافے اور زیادتی کا سلسلہ جاری تھا لیکن جب دین مکمل ہو گیا تو قانون یہ ہے کہ جب کوئی چیز کمال کے انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو پھروہ کم ہونا شروع ہو جا تی ہے لہذا اس کمال والی خوشخبری کی تہہ میں نقصان اور زوال والا خطرہ بھی پنہاں ہے۔( تفسیر قرطبی ص٦١ج٣  و  تفسیر کبیر ص١٣٩ج١١)
ایک اشکال  :
	پہلے دین کا سلسلہ یوں چل رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ ایک نبی کے ذریعہ کچھ احکام نازل فرماتے وہی ان کا دین ہوتا مگر حالات کے بدل جانے کی وجہ سے جب وہ دین اَن فِٹ ہو جاتا تو اللہ تعالیٰ نئے نبی کے ذریعے ان جدید حالات کے مطابق نئے احکام عطا فرما دیتے ۔پھر کچھ عرصہ کے بعد وہ بھی ناکافی ہوجا تے تو اللہ تعالیٰ ان کی جگہ اور احکام بھیج دیتے جو اُن حالات کے مطابق ہوتے او راُن کے تقاضوں کو پورا کرتے ۔ یوں حالات کے تبدیلی کے ساتھ ساتھ احکام الہیہ بھی تبدیل ہوتے رہتے تاآنکہ امام الانبیاء سرورِ کائنات  ۖ  مبعوث ہوئے آپ آخری نبی ہیں ۔ دین اسلام آخری دین ہے قرآن آخری کتاب ہے او ر اُمّت محمدیہ آخری اُمّت ہے ۔آ پ کی تشریف آوری کے بعد اب نہ کوئی نیا نبی آئے گا نہ نیا دین نہ نئی کتاب نہ نئی اُمّت ۔خصوصاً جب حجة الوداع میں اکمال دین کا اعلان کردیا گیا تو اس کے بعد کسی نئے دین کے نازل ہونے کا احتمال ہی ختم ہو گیا ۔جبکہ حالات کے تغیر کا سلسلہ جاری ہے ،حالات کے تغیر کا یہ دھارا کہیں رکنے والا نہیں بلکہ اب تو بڑی تیزی کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں اور بدلتے رہیں گے او ر جب جدید حالات آتے ہیں تو جدید مسائل ساتھ لاتے ہیں ۔ جدید حالات کے ساتھ جدید مسائل کا پیدا ہونا لازمی بات ہے او ر ایک فطرتی امرہے ۔سوال یہ ہے کہ جب نبی پاک  ۖ کے بعد کسی نبی نے آنا نہیں ، دین اسلام کے بعد کسی او ر دین کا امکان نہیں تو ان جدید مسائل کا حل کیسے ہوگا؟نیز قرآن وحدیث میں بھی ان جدید مسائل کا حل موجود نہیں تو یہ دین کا مل و مکمل کیسے ہوا؟ چند مسائل بطورِ مثال ملاحظہ فرمائیں  :
	اعضاء کی پیوند کاری.. ...ٹیلیفون کے ذریعہ نکاح اور خرید و فروخت.. ... بحالتِ روزہ انجکشن یاڈرپ لگوانا..... ہوائی جہاز میں نماز کا حکم...... نمازی کی ثنا ء رہ گئی خواہ امام ہویا منفرد یامقتدی تو اس کی نماز صحیح ہے یا فاسد یا مکروہ ؟ اس پر سجدہ سہو لازم ہے یانہیں؟.......نمازی نے زبان سے تکبیر تحریمہ کہے بغیرنماز شروع کی تو نماز صحیح ہے یا فاسد یا مکروہ ؟ اس پر سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟ .......منفرد اور مقتدی تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہیں یا آہستہ ؟.......نمازی نے زبان سے تکبیر

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter