Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

51 - 66
لقتل و تحدید الشفر ذبح اور قتل اچھے طریقے سے کرنے اور چھری تیز رکھنے کا حکم، تاکہ جانور کو تکلیف نہ ہو۔ 
	پھر یہ باب ہے باب النھی عن صبر البھائم جانوروں کو باندھ کر مارنے کی ممانعت، اس باب کے ذیل میں بھی سات احادیث ہیں، پھر مستقل نئی کتاب کتاب الاضاحی اور کتاب اللباس و الزینة کے نام سے قائم کرکے اس کے ذیل میں متعدد ابواب قائم کئے ہیں جن  میں قربانی کا وقت، سفر میں گھنٹی اور کتے رکھنے کی ممانعت ، اونٹ کی گردن میں تانت کا قلادوہ ڈالنے کی ممانعت، جانوروں کے منہ پر مارنے اور داغنے کی ممانعت، جیسے موضوعات کوزیربحث لائے ہیں، کتاب السلام کے ذیل میں. جانوروں کو بغیر ایذاء کے قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔  باب النھی عن قتل النمل چیونٹی کے مارنے کی ممانعت، باب تحریم قتل الھرة  بلی کے مارنے کی ممانعت، جانوروں کو کھلانے پلانے کی فضیلت، کے عنوان سے ابواب قائم کرکے ایسا محسوس ہوتا ہے محدثین نے اس طرف متوجہ کیا ہے کہ سلوک و معاملات میں جس طرح انسانوں کے لئے احکامات ہیں اسی طرح جانوروں کے لئے بھی ہیں، جس طرح مخلوقات میں انسانوں کو اہمیت حاصل ہے۔ اسی طرح حیوانوں کو بھی حاصل ہے یہ حدیث کی ایک کتاب کے صرف چند ابواب ہیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتب احدیث میں حیوانات کے حقوق سے متعلق کتنے واضح و مفصل احکامات موجود ہیں۔(٥٩)
حیوانات کا تذکرہ فقہ میں  :
	فقہاء نے قرآن کریم و حدیث سے استخراج کرکے کتب فقہ میں حیوانات سے متعلق ہر قسم کی تفصیلات جمع کر دی ہیں۔ جس میں جانوروں کو پالنے، قید کرنے(٦٠) انہیں ذبح کرنے، خرید و فروخت کرنے، استعمال کرنے کے جملہ احکامات موجود ہیں اور کوئی بھی فقہ کی بڑی کتاب ان مباحث سے خالی نہیں ہے۔
آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت  :
	آپ  ۖ کو جانوروں سے بھی محبت تھی، اگر کسی جانور کا نام خراب ہوتا، جیسے ایک گھوڑا آپ ۖ نے خریدا اس کا نام خرس تھا یعنی مرکھنا، بدکنے والا، تو آپ  ۖ نے اس کا نام بدل کر سکب (پانی کی طرح سبک رفتار اور تیز چلنے والا) رکھ دیا۔(٦١) آپ  ۖ کے پاس بہت سے جانور تھے، ابن قتیبہ کے مطابق چھے گھوڑے السکب، المرتجز، لزاز، الظرب، اللحیف، الورد ایک خچر دُلدُل نامی ایک گدھا یعفور نامی تین اونٹنیاں، القصوائ، الجذعائ، العضباء اور ایک اونٹ الاورق نامی تھا۔(٦٢) امام حلبی  نے گھوڑوں کی تعداد سات بیان کی ہے۔ جس میں سبحہ نامی گھوڑے کا اضافہ ہے اور الظرب کی جگہ طرف نام بیان کیا ہے اور گدھوں کی تعداد دو بیان کی ہے۔ بعض علماء نے یہ  تعداد چار تک بیان کی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے پاس بھیڑوں کی تعداد ایک سو سے سات سو تک بیان کی گئی ہے۔ جسے أم ایمنچرانے لے جاتی تھیں،

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter