Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

47 - 66
بیان کئے گئے ہیں، سرکاری و غیرسرکاری تمام جانوروں کے بارے میں حکم ہے انہیں داغا جائے اور قدرتی علامات سمیت رجسٹر میں درج کیا جائے۔ جس کے پاس غیر داغ شدہ جانور ہو تو اس پر جرمانہ کیا جائے۔(١٥)طبعی موت مرنے والے کی کھال مع داغ حکومت کے پاس جمع کرائی جائے۔(١٦) ہاتھیوں اور گھوڑوں کی سات اقسام بیان کرکے ہر ایک کے جداجدا احکام بیان کئے گئے ہیں۔(١٧) اسی طرح ہاتھیوں کے استعمال کی عمر ٢٠ سال مقرر کی گئی ہے۔ (١٨) جو انہیں ایذاء پہنچائے اس پر جسمانی و مالی جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔(١٩) جانوروں کی رہائش کے قوانین بھی بیان کئے گئے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ نچلی ذات کے انسانوں کے لئے ہندو مذہب میں جو قوانین وضع کئے گئے ہیں جانوروں کے قوانین ان سے لاکھ درجہ بہتر ہیں۔
عرب جاہلی معاشرے کے قوانین  :
	حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسانوں ہی کے لئے نہیں. بلکہ پوری مخلوق کے لئے رحمت تھے۔ نباتات و حیوانات کے بارے میں آپ  ۖ کے خصوصی رویوں اور ارشادات کا پتہ چلتا ہے بالخصوص حیوانات کے بارے میں آپ  ۖ کے واضح ارشادات ہیں۔ چونکہ جاہلی معاشرہ بنیادی طور پر ایک ظالم معاشرہ تھا اور اس ظلم کی بنیاد قوت تھی۔ ہرطاقتور سب کچھ کر گزرنے کو اپنا حق سمجھتا تھا اور ہر کمزور ظلم کا شکار ہوتا ہے۔ جاہلی عرب طاقت کے جائز ناجائز استعمال کو نہ صرف ضروری خیال کرتے تھے بلکہ اسے مسلمہ اصول سمجھتے اور اس کے اظہار پر فخر کرتے۔ طاقت کا استعمال اقدام و دفاع دونوں میں یکساں طور پر مرغوب تصور کیا جاتا تھا۔ عرب شعراء نے مسلک جارحیت کو اپنے اشعار کی زینت بنایا ہے۔ مثلاً  
الا لا یجھلن احد علینا 		   ومن لم یزد عن حوضہ بسلاحہ
فنجھل فوق جھل الجاھلینا 		یھدم ومن لایظلم الناس یظلم(٢٠)
	جاہلی عربوں کی ظالمانہ روش کا شکار ہر کمزور مخلوق تھی۔ بچوں پر، عورتوں پر، غلاموں پر اور سب سے بڑھ کر حیوانوں پر جو مظالم ہوتے اس کی کوئی حد نہیں۔ 
	جب کوئی شخص مر جاتا تو عربوں میں رواج تھا اس کی سواری کے جانو رکو اس کی قبر پر باندھ دیتے اور اس کو کھانا پانی کچھ نہیں دیتے، یہاں تک کہ جانور بھوک پیاس سے تڑپ تڑپ کر مرجاتا تھا۔(٢١) عربوں نے اس رسم کا نام البلیة رکھا تھا۔ (٢٢) محمد انسائیکلوپیڈیا آف سیرة Muhammad Encyclopaedia of Seerah   کے مطابق عربوں میں ایک طریقہ یہ رائج تھا کہ وہ جانور کو کسی چیز سے باندھ کر اس پر نشانہ بازی کرتے تھییہاں تک کہ  وہ زخموں سے چور ہوکر ہلاک ہو جاتا اس کے بعد وہ اسے اپنی ضروریات کے لئے استعمال کرتے تھے۔(٢٣) مدینہ میں یہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter