ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : اکابر کی شامِ زندگی ترتیب : مولانا عمادالدین محمود صفحات : ٦٤ ناشر : القاسم اکیڈیمی، جامعہ ابو ہریرہ خالق آباد نوشہرہ قیمت : /٢٤ زندگی کو سنوارنے او ر عمل کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے بزرگوں کے حالات کا مطالعہ مفید ہوتا ہے اسی لیے اہلِ علم مختلف عنوانات سے بزرگوں کے حالات لکھتے رہتے ہیں پیشِ نظر کتاب ''اکابر کی شام زندگی '' میں بہت سے اکابر علماء و مشائخ کے وہ حالات جو ان کی وفات کے وقت پیش آئے وہ ذکر کیے گئے ہیں ۔کوئی شک نہیں اکابر کے یہ حالات انتہائی مبارک دل کو روشن اور ایما ن کوجِلا بخشنے والے ہیں ،موجود ہ دور میں ان کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے ۔ آئندہ ایڈیشن میں اگر اغلاط کی اصلاح کر دی جائے تو بہتر ہو گا ۔ص١٨ پر تحریر ہے ''قافلہ دیوبند کے پیر و مرشد مولانا امداد اللہ مہاجر مکی کا قیام مدینہ منورہ میں تھا '' یہ غلط ہے حضرت حاجی صاحب نے زندگی کے آخری چالیس سال مکہ مکرمہ میں گزارے تھے او ر بوقتِ وفات بھی آپ کا قیام مکہ مکرمہ ہی میں تھا ۔ ص ٢١پر حضرت شیخ الہندکا نام محمودالحسن لکھا گیا ہے یہ بھی صحیح نہیں آپ کا صحیح نام محمود حسن ہے ۔ ص ٤٩ پر حوالہ میں تذکرہ حضرت مولانا فضل الرحمن لکھا گیاہے یہ بھی صحیح نہیں صحیح فضلِ رحمن ہے