ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003 |
اكستان |
|
مسئلہ : حج وغیرہ کے موقع پر جب اس کثرت سے لوگ جمع ہوں کہ جگہ کی بہت تنگی ہو جائے تو اس وقت دوسرے نمازی کی پشت پر سجدہ جائز ہو جائے گا لیکن اس کے لیے پانچ شرطیں ہیں : (١) بہت ہجوم ہوناکہ سجدہ کی جگہ نہ ہو ۔ (٢) سجدہ دوسرے نمازی کی پشت پر ہو۔ (٣) سجدہ کرنے والا اور جس کی پشت پر سجدہ ہو دونوں ایک نماز میں شریک ہوں ۔ (٤) سجدہ کرنے والے کے گھٹنے زمین پر ہوں ۔ (٥) جس کی پشت پر سجدہ ہو اس کا اپنا سجدہ زمین پر ہو۔ (٦) قعدہ اخیرہ : نماز کے اخیر میں بقدر تشہد یعنی جتنی دیر التحیات پڑھنے میں لگتی ہے اتنی دیر بیٹھنا ۔ (جاری ہے)٭