ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003 |
اكستان |
|
عالمی خبریں امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی عالمی ریکارڈ کے لیے ١٠٠بچے پید اکرنے کا عزم دوبئی ( اے ایف پی )متحدہ عرب امارات کے رہائشی ٥٣ سالہ داد محمد مراد نے ١٢ویں شادی کر لی اور'' گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ'' میں نام درج کرانے کے لیے ١٠٠ بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ اس وقت اس کے ٣٠ بیٹے اور ٣٣ بیٹیوں سمیت ٦٣ بچے ہیں ۔ مقامی روزنامہ کے مطابق نئی دلہن کو ٣ بیویوں کے ساتھ رہنا ہو گا جبکہ مراد نے ٤ بیویوں کوطلاق دے دی اور ٤ فوت ہو چکی ہیں ۔عجمان کے حکمران شیخ حامد بن رشید نے بھی شادی کی رسومات میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ مراد کی ٤بیویوں کی رہائش کے لیے علیحدہ گھر بھی شیخ حامد نے ہی فراہم کیے ہیں۔ مراد کے سب سے چھوٹے بچے کی عمر صرف ٤٧ دن ہے۔اخبار کے مطابق مراد طاقت کے لیے مچھلی او ر کھجوریں استعمال کرتا ہے۔(روز نامہ نوائے وقت لاہور ١٥جون ٢٠٠٣ء ) ٭اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے ٨٠سالہ خاتون ماں بنے گی ملتان (پی پی آئی ) ساہیوال کے قریب غازی آباد کے ایک گائوں میں حیرت انگیز طورپر ایک ٨٠ سالہ خاتون حاملہ ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خورشید بی بی کو چند روز قبل اپنے پیٹ میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر اس نے اپنا طبی معائنہ کر وایا ۔ الٹرا سائونڈ کے ذریعے انکشاف ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔(روز نامہ نوائے وقت لاہور ١٥جون ٢٠٠٣ء )