Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2003

اكستان

55 - 65
موکد ہ ہے اور ترک پر گناہ ہے۔
	یہ ہرشہر و بستی کے لیے سنت موکدہ علی الکفا یہ ہے یعنی ہر شہر اور بستی میں ایک شخص کی اذان کفایت کرتی ہے اور اگر کسی ایک نے بھی اذان نہ کہی تو وہاں کے سب لوگ گناہگار ہوں گے اور اگر شہر وسیع ہو او ر بڑے بڑے محلے ہوں کہ ایک محلہ کی اذان دوسرے محلوں تک نہ پہنچتی ہو تو محلہ والے اگر ترک کریں تو وہ بھی سب گناہگار ہوں گے۔
	اگر اہلِ شہر اذان کے ترک پر اتفاق کرلیں توا مام محمد رحمة اللہ علیہ کے نزدیک ان سے جنگ حلال ہے کیونکہ اذان اسلام کے شعائر (بڑی علامتوں )میں سے ہے اور اس کے ترک میںدین کی قدروقیمت کو گھٹانا ہے۔
	مسئلہ  :  اقامت بھی پانچوں فرض عین نمازوں اور جمعہ کے لیے سنت ہونے میں اذان کی مانند ہے۔ البتہ اذان کا سنت ہونا اقامت کی نسبت زیادہ موکدہ ہے۔
	مسئلہ  :  ان کے علاوہ جو نمازیں ہیں خواہ وہ فرض کفایہ ہوں یا واجب یا سنت ونوافل جیسے نماز جنازہ ، وتر، عیدین ، کسوف، خسوف ، استسقاء ، تروایح اور دیگر نوافل ان سب کے لیے اذان او ر اقامت نہیں ہے۔
	مسئلہ  :  مسجد کے اندر اذان اور اقامت کے بغیر فرض نماز کو جماعت سے پڑھنا سخت مکروہ ہے۔
	مسئلہ  :  مقیم کے لیے جبکہ وہ اپنے گھر میں نماز پڑھے خواہ تنہا یا جماعت سے نماز پڑھے اذان و اقامت مستحب ہے سنتِ موکدہ نہیں بشرطیکہ محلہ یا گاوں کی مسجد میں اذان اور اقامت ہو چکی ہو۔ اگر اس محلہ وغیرہ میں اذان نہ ہوئی ہوتو گھر میں یاتنہانماز پڑھنے والے کو اذان اور اقامت چھوڑ نا مکروہ ہے۔
	مسئلہ  :  مسافر کو خواہ وہ اکیلا نماز پڑھتا ہو اذان او ر اقامت دونوں کو چھوڑنا مکروہ ہے ۔اور اگر صرف اذان کہے اور اقامت چھوڑ دے تو یہ جائز ہے لیکن مکروہ ہے البتہ اگر اذان چھوڑ دے اور صرف اقامت کہہ لے تو بلا کراہت جائز ہے۔بہتر یہ ہے کہ دونوں کہے۔
	مسئلہ  :  اگر مسافر کے تمام ساتھی موجود ہوں تو اذان کا ترک بلاکراہت جائز ہے اور اقامت کا ترک مکروہ ہے اور اذان و اقامت دونوںکا کہنا مستحب ہے سنت ِموکدہ نہیں۔
	مسئلہ  :  اگر جنگل میں جماعت سے نماز پڑھیں اور صرف اذان چھوڑ دیں تو مکروہ نہیں اور اگر اقامت چھوڑ دیں تو مکروہ ہے۔ 
	مسئلہ  :  اگر مسجد والوں نے اذان اور اقامت کہہ کر جماعت کرلی تو پھر اس مسجد میں دوبارہ اذان و اقامت اور جماعت مکروہ ہے۔
	مسئلہ  :  جس مسجد کے نمازی او رامام متعین نہیںجیساکہ بڑی شاہراہوں پر واقع بعض مساجد میں دیکھنے میں آتا

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
69 اس شمارے میں 3 1
70 حرف آغاز 4 1
71 قنوتِ نازلہ 6 70
72 درس حدیث 8 1
73 اہلِ بیعت ِرضوان نے بھی آپ کو کوفہ آنے کی دعوت دی تھی : 9 72
74 حدیث شریف کی اہم تشریح : 10 72
75 جب حضرت معاویہ کا دور آیا تو انہوں نے وہی کیاجو حضرت علی فرماتے تھے : 11 72
76 اصلی قاتل موقع پر ہی مارے گئے تھے : 11 72
77 سفر مؤخر نہ کرنے کی حکیمانہ توجیہہ : 11 72
78 یزیدیوں کے اشکال کاجواب : 12 72
79 زیادہ لوگ ہونے کی حکمت : 13 72
80 ڈاکٹر اسرار صاحب کی خدمت میں جواب آں غزل 14 1
81 مولانا مدنی سے ڈاکٹر اسرار صاحب کا اظہار براء ت : 24 80
82 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 26 1
83 رویائے صالحہ وکرامات : 26 82
84 اشارات اور خدائی امداد : 30 82
85 خواب احادیث اور اکابر کے اشارات کی روشنی میں : 30 82
86 کشف والہام کی حیثیت : 31 82
87 گستاخی کا نتیجہ : 32 82
88 بے ادبی کا انجام : 32 82
89 حضرت شیخ کے ساتھ گستاخیوں کی سزا دنیا ہی میں مل گئی : 33 82
90 اپنی گٹھڑی کی خیر منائیے : 33 82
91 حضرت شیخ کو گالیاں دینے کا وبال : 33 82
92 گستاخانہ لب ولہجہ کا نتیجہ : 33 82
93 علم سے محرومی : 34 82
94 حضرت کی بد دعاء کااثر : 34 82
95 چارپائی سے ذکرکی آواز : 34 82
96 روضۂ مطہرہ سے آپ کو سلام کا جواب ملا : 35 82
97 اللہ تعالیٰ حافظ وناصر ہے : 35 82
98 ابر کا ٹکڑا : 36 82
99 مکان کب سے نہیں گئے؟ 36 82
100 بادل ہٹ گئے : 37 82
101 پھانسی کا حکم منسوخ ہوگیا : 37 82
102 دُعاء کی برکت : 38 82
103 قبولیت دعاء : 38 82
104 رُوحانی تصرف : 39 82
105 ایک حیر ت انگیز کرامت : 39 82
106 تالاب کی مچھلیاں کنارے پر آ گئیں : 39 82
107 یہ کونسا اسٹیشن ہے ؟ ادراک ِنسبت کا دلچسپ واقعہ : 39 82
108 تصرف باطنی : 40 82
109 (جزیرة العرب کی اہمیت ) 41 1
110 حفاظتِ دین 42 1
111 حقیقت ِقرآن : 42 110
112 حسنِ ادب اور حسین تعبیر : 43 110
113 حقیقتِ حدیث : 44 110
114 وفیات 46 1
115 فہمِ حدیث 47 1
116 قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 47 115
117 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول : 47 115
118 سورج کا مغرب سے طلوع ہونا : 49 115
119 دارالافتاء 50 1
120 ہم کہتے ہیں : 51 119
121 اب ہم اصل مسئلہ کی مزید وضاحت کرتے ہیں : 52 119
122 ہمارے دلائل یہ ہیں : 53 119
123 دینی مسائل 54 1
124 ( اذان او ر اقامت کا بیان ) 54 123
125 اذان اور اقامت میں فرق : 54 123
126 اذان و ا قامت کے احکام : 54 123
127 مسجد میں اذان کہنا : 56 123
128 اذان کا جواب دینا : 57 123
129 جن صورتوں میں اذان کا جواب نہ دے : 58 123
130 تحریکِ احمدیت 59 1
131 یوز آسف : 59 130
132 ٭بقیہ : مولانا حسین احمد مدنی 64 82
133 اس جلسہ کی صدارت کون صاحب فرمائیں گے : 64 82
Flag Counter