Deobandi Books

حضرت شیخ الہند ۔ شخصیت خدمات و امتیازات

44 - 73
ہے ۔
باایں ہمہ ائمہ اسلام کا ادب و احترام ، اور ان کے کمالات کا اعتراف حضرت کی تعلیم کا ایک جزولاینفک ہوگیاتھا، خود بھی ایسی ہی تقریر فرماتے اور صراحت سے ذہین نشین کراتے تھے کہ ’’ مذاہب مجتہدین حق مبین ہیں اور سب مستدل بالکتاب و السنۃ، ان کی تنقیص موجب بدبختی اور سوء ادب ، باعث خسران‘‘۔
محدثین میں امام بخاریؒ اور ائمہ مجتہدین میں حضرت امام اعظمؒ کے ساتھ خاص تعلق تھا، امام بخاری کے علوم اللہ تعالیٰ نے آپ پر کھول دیئے تھے، امام ابو حنیفہ ؒ کے مذہب کے لئے حق تعالیٰ نے حضرت کو شرح صدر کردیا تھا، اسی کا اثر طلبہ پر پڑتا تھا،حضرت مولانا کا طرز تحدیث او رجمع بین اقوال الفقہاء و الاحادیث بالکل وہی تھا جو ہندوستان کے نامی گرامی خاندان حضرت شاہ ولی اللہ صاحب اور حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب (قدس سرہما) کا تھا، حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کے اقوال کو نہایت اعتبار اوراعتمادکے ساتھ نقل فرماتے ، اورنہایت ادب سے نام لیتے۔‘‘(حیات شیخ الہند/۳۲ـ-۳۶)
صحیح بخاری کے درس میں حضرت شیخ الہندکی محدثانہ، فقیہانہ اور محققانہ شان بہت نمایاں رہتی تھی، آپ کے شاگرد رشید حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی رقم طراز ہیں :
’’سیدنا شیخ الہند کی ژرف نگاہی اور ان کے حکیمانہ نقطہ نظر کا سب سے زیادہ تجربہ اس وقت ہونے لگا، جب بخاری شریف شروع ہوئی، بخاری کے مہمات میں جیسا کہ جاننے والے جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ اہم


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 حضرت شیخ الہندؒ 2 1
3 تأثرات 8 1
4 ابتدائیہ 10 1
5 باب اول 12 1
6 حضرت شیخ الہندؒ؛ شخصیت، خدمات وامتیازات 14 5
7 ولادت، تعلیم واساتذہ 15 5
8 تدریس 16 5
9 احسان وسلوک ومعرفت 17 5
10 تحریکی وجہادی خدمات 17 5
11 جمعیۃ علماء وتحریک خلافت 20 5
12 جامعہ ملیہ 20 5
13 عزیمت واستقامت اور فداکاری 21 5
14 خوف اور حساسیت 23 5
15 امت کو قرآن سے جوڑنے اور اتحاد کی فکر 24 5
16 اخلاص 25 5
17 اکرام ضیف 26 5
18 اساتذہ کا اکرام وخدمت 27 5
19 اتباعِ شریعت 28 5
20 تواضع اور بے نفسی 31 5
21 حضرت شیخ الہند کے تصنیفی وتالیفی کارنامے 35 5
22 وفاتِ حسرت آیات 36 5
23 باب دوم 38 1
24 حضرت شیخ الہند: خدمت حدیث کے نمایاں گوشے 40 23
25 تحصیل علوم حدیث 40 23
26 تدریس حدیث 41 23
27 تدریس حدیث کا اسلوب وامتیاز 42 23
28 علم حدیث میں حضرت شیخ الہند کی دقت نظر اور اس کے نمایاں نمونے 46 23
29 (۱) سورج گرہن کی نماز 47 23
30 (۲) حدیث مصراۃ کی توجیہ 48 23
31 (۳) وضوکا بچا ہوا پانی 49 23
32 (۴)محبت نبوی میں نفسانیت 50 23
33 (۵) حدیث فہمی کا ایک اصول 51 23
34 (۶) حضرت عمرؓ اور شیطان 53 23
35 (۷) میت پررونے کا مسئلہ 54 23
36 (۸) یوم الشک کا روزہ 55 23
37 (۹) حالت استنجاء میں قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کا مسئلہ 56 23
38 (۱۰) سمند ر کے پانی اورمردارکے مسئلہ والی حدیث 58 23
39 (۱۱) صحیح بخاری کے پہلے باب کی توضیح 59 23
40 (۱۲) وزن اعمال 60 23
41 حدیث کی سند عالی کا شرف و امتیاز 61 23
43 خدمت حدیث کے تعلق سے حضرت کے عظیم تصنیفی کارنامے 62 23
44 تصحیح ابو داؤد 64 23
45 ایضاح الادلہ اور ادلۂ کاملہ 65 23
46 احسن القریٰ 66 23
47 تقریر ترمذی 67 23
48 تقریر بخاری 67 23
49 تلامذہ 68 23
50 حاصل 69 23
51 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 70 1
52 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 70 51
53 l اسلام میں صبر کا مقام 70 51
54 l ترجمان الحدیث 70 51
55 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 70 51
56 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 71 51
57 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 71 51
58 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 71 51
59 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 71 51
60 l گلہائے رنگا رنگ 71 51
61 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 72 51
62 l علوم القرآن الکریم 72 51
63 l اسلام میں عبادت کا مقام 72 51
64 l اصلاح معاشرہ اور تعمیر سیرت واخلاق 72 51
65 l اسلام دین فطرت 73 51
66 l دیگر کتب: 73 51
67 l عربی کتب: 73 51
68 تفصیلات 3 1
69 ملنے کے پتے: 3 1
71 مشمولات 4 1
Flag Counter