Deobandi Books

حضرت شیخ الہند ۔ شخصیت خدمات و امتیازات

60 - 73
اصل صورت میں آیا ہو یا بصورتِ بشر، وحی کے اندر تو یہ تعمیم ہوگی۔
دوسرا لفظ’’بدء‘‘ ہے ، اس میں بھی تعمیم ہوگی: بدایت باعتبار مکان، کہ کس جگہ سے شروع ہوئی؟ بدایت باعتبار زمان کہ کس زمانے سے شروع ہوئی؟ بدایت باعتبار ماحول و احوال، کہ کن حالات میں ابتداہوئی؟بدایت باعتبار صفات موحی الیہ و مبعوث الیہم ، کہ جس پر وحی نازل ہورہی تھی اس کی صفات کیا تھیں ؟ اور جن کی طرف آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو بھیجا گیاہے ان کی کیا صفات تھیں ؟ لفظ’’بدء‘‘ کے ا ندر اس طرح کی تعمیم مانیں گے۔
اسی طرح لفظ ’’ کیف‘‘ ہے، اس کے اندر بھی زمانی، مکانی، موحی الیہ اور مبعوث الیہم کی تعمیم ہوگی، اس طرح ترجمہ کے اندر بڑی وسعت آجائے گی اورتمام احادیث کے ترجمۃالباب پر انطباق میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ تمام احادیث میں وحی کی کسی نہ کسی کیفیت اور حالت کا ذکر ہے ۔(کشف الباری: از حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب مدظلہم:۱/۲۱۵-۲۱۶)
(۱۲) وزن اعمال
امام بخاریؒ نے اپنی صحیح کا آخری باب اس عنوان سے قائم فرمایا ہے 
’’ باب و نضع الموازین القسط لیوم القیامۃ و ان اعمال بنی آدم توزن‘‘ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت میں میزان عدل قائم ہوگی اورانسانوں کے تمام اعمال کا وزن ہوگا، یہاں یہ مشہور کلامی بحث چھڑ گئی ہے کہ اعمال تو اعراض ہیں اور وزن صرف جواہر و اجسام کا ہوسکتا ہے ، اعمال کا وزن کیسے ہوگا؟ اس کے جواب میں مختلف علماء نے مختلف توجیہات اختیار کی ہیں ، کسی نے کہا کہ اعمال ناموں کا وزن ہوگا، کسی نے کہا کہ اعمال کی کیفیت جانچنے کو مجازاً وزن سے تعبیر کیا گیا ہے، اور کسی نے کہا کہ اعمال بشکل جواہر آئیں گے اور انہیں تولا


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 حضرت شیخ الہندؒ 2 1
3 تأثرات 8 1
4 ابتدائیہ 10 1
5 باب اول 12 1
6 حضرت شیخ الہندؒ؛ شخصیت، خدمات وامتیازات 14 5
7 ولادت، تعلیم واساتذہ 15 5
8 تدریس 16 5
9 احسان وسلوک ومعرفت 17 5
10 تحریکی وجہادی خدمات 17 5
11 جمعیۃ علماء وتحریک خلافت 20 5
12 جامعہ ملیہ 20 5
13 عزیمت واستقامت اور فداکاری 21 5
14 خوف اور حساسیت 23 5
15 امت کو قرآن سے جوڑنے اور اتحاد کی فکر 24 5
16 اخلاص 25 5
17 اکرام ضیف 26 5
18 اساتذہ کا اکرام وخدمت 27 5
19 اتباعِ شریعت 28 5
20 تواضع اور بے نفسی 31 5
21 حضرت شیخ الہند کے تصنیفی وتالیفی کارنامے 35 5
22 وفاتِ حسرت آیات 36 5
23 باب دوم 38 1
24 حضرت شیخ الہند: خدمت حدیث کے نمایاں گوشے 40 23
25 تحصیل علوم حدیث 40 23
26 تدریس حدیث 41 23
27 تدریس حدیث کا اسلوب وامتیاز 42 23
28 علم حدیث میں حضرت شیخ الہند کی دقت نظر اور اس کے نمایاں نمونے 46 23
29 (۱) سورج گرہن کی نماز 47 23
30 (۲) حدیث مصراۃ کی توجیہ 48 23
31 (۳) وضوکا بچا ہوا پانی 49 23
32 (۴)محبت نبوی میں نفسانیت 50 23
33 (۵) حدیث فہمی کا ایک اصول 51 23
34 (۶) حضرت عمرؓ اور شیطان 53 23
35 (۷) میت پررونے کا مسئلہ 54 23
36 (۸) یوم الشک کا روزہ 55 23
37 (۹) حالت استنجاء میں قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کا مسئلہ 56 23
38 (۱۰) سمند ر کے پانی اورمردارکے مسئلہ والی حدیث 58 23
39 (۱۱) صحیح بخاری کے پہلے باب کی توضیح 59 23
40 (۱۲) وزن اعمال 60 23
41 حدیث کی سند عالی کا شرف و امتیاز 61 23
43 خدمت حدیث کے تعلق سے حضرت کے عظیم تصنیفی کارنامے 62 23
44 تصحیح ابو داؤد 64 23
45 ایضاح الادلہ اور ادلۂ کاملہ 65 23
46 احسن القریٰ 66 23
47 تقریر ترمذی 67 23
48 تقریر بخاری 67 23
49 تلامذہ 68 23
50 حاصل 69 23
51 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 70 1
52 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 70 51
53 l اسلام میں صبر کا مقام 70 51
54 l ترجمان الحدیث 70 51
55 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 70 51
56 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 71 51
57 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 71 51
58 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 71 51
59 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 71 51
60 l گلہائے رنگا رنگ 71 51
61 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 72 51
62 l علوم القرآن الکریم 72 51
63 l اسلام میں عبادت کا مقام 72 51
64 l اصلاح معاشرہ اور تعمیر سیرت واخلاق 72 51
65 l اسلام دین فطرت 73 51
66 l دیگر کتب: 73 51
67 l عربی کتب: 73 51
68 تفصیلات 3 1
69 ملنے کے پتے: 3 1
71 مشمولات 4 1
Flag Counter