Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

77 - 86
ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس
گزشتہ روز جمعیۃ علماء اسلام (س) پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الرؤف فاروقی نے ’’متحدہ سنی محاذ پاکستان‘‘ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جس کا مقصد مشرق وسطیٰ کی صورت حال بالخصوص حرم نبویؐ اور دیگر مقامات پر خونریز دھماکوں سے پیدا شدہ حالات اور حج بیت اللہ کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے تنازعہ کے حوالہ سے سامنے آنے والے خدشات کا جائزہ لینا اور اس سلسلہ میں سنجیدہ دینی حلقوں کو فکرمندی دلانے کی کوشش کرنا تھا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل حاجی عبد اللطیف چیمہ اور راقم الحروف کے علاوہ پاکستان شریعت کونسل کے مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مفتی محمد مغیرہ، حافظ محمد بلال فاروقی، اور حافظ شفقت اللہ بھی شریک ہوئے۔ کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مختلف امور پر مندرجہ ذیل رائے کا اظہار کیا۔
ترک عوام نے جس جرأت اور دلیری کے ساتھ ایک فوجی گروہ کی بغاوت کو ناکام بنایا ہے وہ لائق تحسین ہے اور اس پر ترکی کے صدر جناب طیب اردگان اور پوری ترکی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ جناب طیب اردگان کی قیادت میں ترکی کی منتخب جمہوری حکومت ترک عوام کی خدمت، ملک کی ترقی و استحکام اور ترک قوم کے امتیاز و تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے جس تدبر اور حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، حالیہ ناکام فوجی بغاوت اس کے خلاف ایک عالمی سازش کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس کا مقصد اردگان حکومت کو ترک عوام کی بے لاگ نمائندگی اور ترکی کو عالمی سیاست بالخصوص عالم اسلام کے مسائل میں جرأت مندانہ کردار سے روکنا تھا۔ اور ترک عوام نے اسے ناکام بنا کر ایک آزاد اور زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ہم اس مرحلہ پر اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں خراج تحسین و تبریک پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت ترکی کو مزید استحکام و ترقی سے نوازیں اور ترک عوام اور ان کی قیادت کی حفاظت فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال ہمارے نزدیک ایران کی اس مسلسل پالیسی کا نتیجہ ہے جو انقلاب ایران کے بعد اس انقلاب کے اثرات کو اردگرد کے ممالک میں پھیلانے اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے اختیار کی گئی۔ اور اس پالیسی کے تحت بتدریج عراق، شام، یمن اور لبنان میں حالات کو خراب کر کے مداخلت کی راہ ہموار کی گئی اور ان ممالک میں فرقہ وارانہ خانہ جنگی کا ماحول پیدا کر کے اب بحرین کو افراتفری کے اس ماحول میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ سعودی عرب کے گرد حصار مکمل کر کے حرمین شریفین کو گھیرے میں لینے کی اسکیم کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ ہمارے خیال میں نہ تو سعودی عرب نے اس صورتحال کا صحیح ادراک کرنے اور اس کے لیے اپنے مخصوص دائرے سے باہر نکل کر وسیع پیمانے پر مشاورت و تعاون کا ماحول پیدا کرنے کی طرف سنجیدہ توجہ دی ہے اور نہ ہی اسلامی سربراہ کانفرنس کی تنظیم او آئی سی کوئی مؤثر کردار ادا کرنے میں پیش رفت کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ مسئلہ پورے عالم اسلام کا ہے کیونکہ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو پورا عالم اسلام اس سے متاثر ہوگا اور تیزی سے بڑھتی اور پھیلتی ہوئی اس فرقہ وارانہ کشیدگی اور باہمی تصادم کا فائدہ اسرائیل اور اس کے پشت پناہوں کے سوا کسی کو نہیں ہوگا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران اور سعودی عرب دونوں سے اس مسئلہ پر بات کی جائے، دونوں کی باہمی شکایات کا جائزہ لیا جائے اور اس تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دونوں کو ایک میز پر لایا جائے۔ ظاہر بات ہے کہ عالمی قوتوں سے اس بات کی توقع نہیں کی جا سکتی اس لیے کہ وہ خود اس آگ کو بھڑکانے میں خاص دلچسپی رکھتی ہیں اور اسی میں وہ اپنا مفاد سمجھتی ہیں۔ اس لیے عالم اسلام کو ہی اس سلسلہ میں کوئی کردار ادا کرنا ہوگا اور اس کے لیے سب سے اہم کردار او آئی سی کا بنتا ہے کہ وہ خاموش تماشائی بنے رہنے کی بجائے اس معاملہ میں متحرک ہو۔ ہمارے خیال میں حج بیت اللہ سے پہلے او آئی سی کا سربراہی اجلاس ضروری ہے جو حرمین شریفین کے تحفظ، مشرق وسطیٰ میں سنی شیعہ تصادم کو روکنے، سعودی عرب اور ایران کی باہمی شکایات کو دور کرنے اور کسی بھی طرف سے ہونے والے تشدد کی روک تھام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرے۔ ہماری رائے میں پاکستان اور ترکی کی حکومتیں اس سلسلہ میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں جبکہ مسلم حکمرانوں کو اس طرف توجہ دلانے کے لیے سیاسی و دینی حلقوں اور علمی مراکز کا متحرک ہونا ضروری ہے۔ اور عالم اسلام کی رائے عامہ کو بیدار و منظم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔
متحدہ سنی محاذ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اس حوالہ سے طے کیا ہے کہ مختلف مکاتب فکر کے دینی راہ نماؤں سے مشاورت کر کے اس سلسلہ میں مثبت اور مؤثر جدوجہد کے مواقع تلاش کیے جائیں۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے 7 اگست اتوار کو صبح 10 بجے مسجد خضریٰ سمن آباد لاہور میں مختلف دینی جماعتوں کے راہ نماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس کے لیے مولانا عبد الرؤف فاروقی نے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ احباب سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلہ میں خصوصی مشوروں، توجہات اور دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۲۰ جولائی ۲۰۱۶ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter