Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

47 - 86
موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس
پاکستان شریعت کونسل کا ایک اہم مشاورتی اجلاس 14 اکتوبر کو جامع مسجد عثمان غنیؓ بلند مارکیٹ اسلام آباد میں امیر مرکزیہ مولانا فداء الرحمن درخواستی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا عبد القیوم حقانی، مفتی محمد سیف الدین، مولانا محمد رمضان علوی، ڈاکٹر حافظ احمد خان، جناب صلاح الدین فاروقی، حافظ سید علی محی الدین، مولانا ثناء اللہ غالب، مولانا خلیق الرحمن چشتی، مولانا محمد اسحاق، مولانا حسین طارق، مولانا عبد العزیز، مولانا گل رحمان، جناب سعید اعوان، مولانا کریم بخش، حافظ محمد معاویہ، مولانا کریم اللہ، اور راقم الحروف نے شرکت کی جبکہ مولانا محمد رمضان علوی نے میزبانی کی خدمت سر انجام دی۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ مذہبی صورت حال بالخصوص دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی کے معاملات اور مولانا مفتی محمد امان اللہ کی المناک شہادت سے پیدا شدہ حالات کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء اجلاس نے مختلف خیالات و جذبات کا اظہار کیا، جن کا خلاصہ درج ذیل ہے۔
گزشتہ سال دارالعلوم تعلیم القرآن کے سانحہ کے بعد مسلکی سطح پر جس اجتماعی مشاورت کا اہتمام کیا گیا تھا اس میں کوئی پیش رفت نہ ہونا پریشان کن ہے، جبکہ محرم الحرام قریب آرہا ہے اور گزشتہ برس کے سانحہ کے اسباب و عوامل بدستور موجود ہیں۔ مگر ان کے سدباب کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آرہی۔
سنی شیعہ کشیدگی مشرق وسطیٰ میں جس طرح مختلف دائروں میں پھیلتی جا رہی ہے اور اس کے اثرات وطن عزیز پاکستان میں بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس پر ہمارے ماحول میں مجموعی طور پر خاموشی اور اسے نظر انداز کرتے چلے جانے کی فضا پائی جاتی ہے جو درست نہیں ہے۔ ان معاملات پر نہ تو خاموشی مناسب ہے اور نہ ہی جذباتی اور سطحی رد عمل کے اظہار سے کوئی فائدہ ہوگا۔ بلکہ اصل ضرورت اس امر کی ہے کہ اس موضوع سے دل چسپی اور ان معاملات کا تجربہ رکھنے والی چند سنجیدہ شخصیات مل بیٹھیں اور پوری صورت حال کا تفصیلی جائزہ لے کر اہل سنت کی فکری راہنمائی کی کوئی صورت نکالیں۔ یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ معروضی حالات کا صحیح تناظر لوگوں کے سامنے لایا جائے۔ اور ان حالات میں اہل سنت کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے جو کچھ کرنا ضروری ہے اس کی طرف علماء کرام اور دینی کارکنوں کی راہ نمائی کی جائے۔
اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ان امور و معاملات کے لیے 1988ء میں حضرت مولانا مفتی احمد الرحمنؒ کی قیادت میں جو ’’متحدہ سنّی محاذ‘‘ قائم کیا گیا تھا، کچھ دوست اسے دوبارہ متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمن درخواستی نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلہ میں کونسل کی طرف سے تعاون کے لیے مولانا عبد القیوم حقانی، مولانا محمد رمضان علوی، مفتی سیف الدین، مولانا ثناء اللہ غالب، جناب صلاح الدین فاروقی اور راقم الحروف (ابوعمار زاہد الراشدی) پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے جو ’’متحدہ سنّی محاذ‘‘ کو دوبارہ متحرک کرنے کی کوششوں میں معاونت کرے گی۔
اجلاس میں ملک کی عمومی صورت حال کو بھی افسوسناک قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ نظام کی تبدیلی کے نعرے تو ہر طرف لگ رہے ہیں مگر اصل تبدیلی کی بات کسی طرف سے بھی سامنے نہیں آرہی۔ ایک دور وہ تھا جب ’’فک کل نظام‘‘ کے نعرہ کے ساتھ ملکی نظام کی تبدیلی دینی جماعتوں کی جدوجہد اور تگ و دو کا اہم عنوان ہوا کرتی تھی۔ مگر اب یہ نعرہ کچھ اور لوگوں نے ہائی جیک کر لیا ہے اور ہماری طرف سے اس پر کوئی محنت نہیں ہو رہی۔ جبکہ موجودہ نو آبادیاتی نظام اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی معاملات میں روز افزوں بیرونی مداخلت نے قومی وملکی مسائل و معاملات کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔ اور کوئی معاملہ سلجھنے کا بظاہر کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لیے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم موجودہ ’’معروضی سیاست‘‘ کی دلدل میں مزید دھنستے چلے جانے کی بجائے اس کے مضرّات سے نجات حاصل کرنے کی راہ نکالیں اور دستور پاکستان کے مطابق ملک میں قرآن و سنت کی دستوری اور قانونی بالادستی اور شریعت کے نفاذ کے لیے تمام مکاتب فکر اور دینی و سیاسی حلقوں کو متحد کر کے عوامی جدوجہد کی راہ ہموار کریں۔
پاکستان شریعت کونسل نے ملک میں فحاشی، فکری بے راہ روی اور مغربی ثقافت کے مسلسل فروغ میں میڈیا کے کردار کا بھی جائزہ لیا اور اس امر پر تشویش و اضطراب کا اظہار کیا کہ میڈیا کے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع سب مل کر فحاشی اور فکری خلفشار کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔ بلکہ اب سوشل میڈیا بھی نئی نسل کے اخلاق و کردار کو بگاڑنے اور اسلامی اقدار و روایات کو کمزور کرنے میں شریک کار ہوگیا ہے۔ ملک کے علمی و دینی مراکز اور محب وطن حلقوں کو یہ منفی تبدیلی محسوس کرنی چاہیے اور اس کے سد باب کے لیے زبانی بیانات کی بجائے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ پاکستان شریعت کونسل نے ملک کی تمام دینی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’’ایڈہاک ازم‘‘ اور ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے ماحول سے باہر نکل کر حقیقی تبدیلیوں کے لیے محنت کریں۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۱۹ اکتوبر ۲۰۱۴ء (غالباً‌)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter