Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

44 - 86
اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں
گزشتہ ماہ کے آخری دو روز اسلام آباد کے اردگرد گزرے۔ اسلام آباد کے بہت سے دوستوں کے تقاضے دھرنوں کی وجہ سے مؤخر ہوتے جا رہے ہیں۔ البتہ قرب و جوار کے کئی پروگراموں میں شرکت ہوگئی۔ 30 اگست کو عصر کے بعد جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات جناب محمد اقبال اعوان صاحب نے ٹیکسلا کے جماعتی ہیڈ کوارٹر میں شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندیؒ کی یاد میں ایک سیمینار کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں علاقہ بھر کے علماء کرام اور جماعتی کارکن شریک تھے۔ حضرت شیخ الہندؒ کی علمی، دینی اور قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میں نے عرض کیا کہ مجھے ٹیکسلا میں حضرت شیخ الہندؒ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اس حوالہ سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے کہ عصری اور دینی تعلیم کے امتزاج کے بارے میں حضرت شیخ الہندؒ کے ذوق اور مشن کا آغاز پاکستان میں سب سے پہلے 1951ء میں ٹیکسلا میں ہوا تھا جب مدرسہ تعلیم القرآن میں میٹرک کے مکمل نصاب کے ساتھ درس نظامی کا نصاب بھی شامل کیاگیا تھا۔ حضرت مولانا محمد داؤدؒ نے شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کی راہ نمائی میں اس کار خیر کے آغاز کیا تھا اور اس کے اثرات پورے علاقہ میں اب تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔ تعلیم القرآن ہائی اسکول اسی کی یادگار ہے جو سکولوں کو قومی تحویل میں لیے جانے تک اس مشن پر قائم رہا۔ ٹیکسلا سے جانب صلاح الدین فاروقی اور ان کے فرزند حافظ محمد معاویہ اور حافظ احمد علی شریک سفر ہوگئے اور اگلے سارے پروگرام میں ساتھ رہے۔
گڑھی افغاناں میں ہمارے پرانے دوست مولانا محمد صالح کے فرزند حافظ شفاء اللہ نے قرآن کریم حفظ مکمل کیا ہے، اس کی دستار بندی کی تقریب مرکزی جامع مسجد میں بعد نماز مغرب منعقد ہوئی جس میں علاقہ کے بہت سے بزرگ علماء کرام نے شرکت کی۔ مرکز حافظ الحدیث درخواستیؒ حسن ابدال میں اس سال دورہ حدیث کا آغاز ہوا ہے۔ حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی کا ارشاد تھا کہ دورہ حدیث کے طلبہ کے ساتھ ایک نشست ہو جائے۔ 31 اگست کو صبح اس کی تعمیل کی اور دورہ حدیث کے طلبہ سے حدیث نبویؐ کی حجیت و اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی کہ یہ مرکز حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستی رحمہ اللہ تعالیٰ کے نام سے موسوم ہے۔ ان کی خصوصیت یہ تھی کہ احادیث کے ایک بڑے ذخیرہ کے حافظ تھے اور ان کی زبان پر سفر و حضر اور خلوت و جلوت میں حدیث نبویؐ کا ہی تذکرہ رہتا تھا۔ حفظ حدیث کا یہ ذوق اب بہت کم ہوتا جا رہا ہے۔ اگر مرکز حافظ الحدیث سے اس ذوق کو دوبارہ زندہ کرنے کا آغاز ہو جائے تو ایک پرانی اور با برکت علمی روایت کا احیاء ہو جائے گا اور حضرت درخواستیؒ کا ذوق بھی زندہ رہے گا۔
وہاں سے فارغ ہو کر حضرو کے علمی و دینی مرکز جامعہ اشاعت القرآن میں حاضری ہوئی جو حضرت مولانا عبد السلامؒ اور حضرت مولانا محمد صابرؒ کی یادگار ہے۔ علماء و طلبہ سے مختصر گفتگو کا موقع ملا اور ہم اکوڑہ خٹک کی طرف روانہ ہوگئے۔ جمعیۃ علماء اسلام (س) کے امیر حضرت مولانا سمیع الحق کے داماد محترم جناب شفیق الدین فاروقیؒ کی وفات پر ان کے فرزندوں اور حضرت مولانا موصوف سے تعزیت کی۔ وہیں اطلاع ملی کہ جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق بھی تعزیت کے لیے آرہے ہیں۔ تھوڑی دیر میں وہ پہنچ گئے تو مولانا سمیع الحق صاحب کے ہمراہ ان کے ساتھ بھی اہم ملکی معاملات کے بارے میں ایک مشاورتی نشست ہوگئی۔
حضرو سے اکوڑہ جانے کے لیے ہمارے پرانے دوست اور ساتھی مولانا عبد الرؤف ربانی بھی ساتھ ہوگئے اور ایک طویل عرصہ کے بعد پرانی یادیں تازہ کرنے کا موقع ملا۔ اکوڑہ خٹک سے پشاور جانے کا ارادہ تھا تاکہ نشتر ہال میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت ہو جائے۔ مگر سراج الحق صاحب کے ساتھ خاصا وقت گزر جانے کے باعث اور کچھ پشاور کے اس دن کے حالات کے پیش نظر اکوڑہ سے واپسی کو ہی ترجیح دینا پڑی۔ مولانا عبد الرؤف ربانی کا تقاضہ تھا کہ واپسی پر بہبودی حاضری ہو جائے جو علاقہ چھچھ کا علمی دنیا میں ایک معروف مقام ہے۔ اس علاقہ سے ہماری عقیدت حضرت مولانا نصیر الدین غور غشتویؒ ، حضرت مولانا عبد الرحمن کامل پوری، اور حضرت مولانا عبد القدیرؒ کے حوالہ سے تو تھی ہی، حضرت مولانا غلام ربانیؒ ، حضرت مولانا قاری سعید الرحمنؒ اور حضرت مولانا مفتی احمد الرحمنؒ کے ساتھ طویل جماعتی اور تحریکی رفاقت نے اس عقیدت و محبت کو دو آتشہ کر دیا ہے۔ چنانچہ مولانا عبد الرؤف ربانی کو انکار نہ کر سکا اور بہبودی کے دو اداروں میں حاضری کی سعادت حاصل کی۔ جامعہ علوم اسلامیہ میں مولانا قاری عبید الرحمن اور ان کے رفقاء کی میزبانی کا حظ اٹھایا جو کسی زمانہ میں امریکہ کے شہر اسٹاکٹن میں میرے میزبان رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تبلیغی مرکز میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور اساتذہ و طلبہ سے مختصر گفتگو کا موقع مل گیا۔
لطف کی بات یہ ہے کہ یہ سارا سفر اصل میں پشاور کی ختم نبوت کانفرنس میں حاضری کے حوالہ سے ترتیب پایا تھا مگر اس میں شرکت نہ ہو سکی۔ البتہ آتے جاتے نصف درجن کے لگ بھگ اجتماعات میں شریک ہونے کا شرف حاصل ہوگیا۔
یہی معاملہ چناب نگر میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام سات ستمبر کو منعقد ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے حوالہ سے پیش آیا۔ دو روز قبل اخبار میں خبر نظر سے گزر چکی تھی کہ جن علماء کرام کے کانفرنس سے خطاب کو ضلعی انتظامیہ نے ممنوع قرار دے رکھا ہے ان میں میرا نام بھی ہے۔ مگر ایک روز قبل وہاں سے فون پر اطلاع ملی کہ ڈی سی او سے اجازت لے لی گئی ہے اس لیے آجائیں۔ چنانچہ سات ستمبر کو مدرسہ کے اسباق سے فارغ ہو کر دارالعلوم گوجرانوالہ کے مہتمم مولانا مفتی محمد ادریس کے ہمراہ روانہ ہوا۔ ہم نے شیخوپورہ کے قریب ہردیو کی مسجد بلال میں ایک مدرسہ کی تقریب میں شریک ہونا تھا اور وہاں سے مجھے چناب نگر جانا تھا۔ ابھی ہم وہاں پہنچے ہی تھے کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے راہ نما مولانا الحافظ گلزار احمد آزاد نے فون پر بتایا کہ اجازت والی بات مشکل ہوگئی ہے، اس لیے و ہیں سے واپس گوجرانوالہ آگیا۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۱۱ ستمبر ۲۰۱۴ء (غالباً‌)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter