Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

72 - 86
عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء
آج 24 نومبر کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ’’یونائیٹ‘‘ کے زیر اہتمام عالمی بین المذاہب کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جو 25 نومبر کی رات تک جاری رہے گی۔ اس میں چوبیس ممالک سے سات بڑے مذاہب سے تعلق رکھنے والے اصحاب علم و دانش شریک ہوں گے۔ ’’یونائیٹ‘‘ کے چیئرمین کراچی کے متحرک اور صاحب فکر عالم دین مفتی ابوہریرہ محی الدین ہیں جو علمی و فکری میدان میں مسلسل سرگرم عمل رہتے ہیں اور دینی مدارس کے فضلاء کو عصر حاضر کے تقاضوں سے روشناس کراتے ہوئے ان میں اسلام،پاکستان اور مسلمانوں کے لیے محنت اور خدمت کا ذوق بیدار کرنا ان کی تگ و دو کا خصوصی دائرہ ہے۔
جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے قرب قیامت کی نشانیوں میں ایک بڑی علامت ’’یتقارب الزمان‘‘ بیان فرمائی ہے جس کا ترجمہ زمانے کا ایک دوسرے کے قریب ہونا ہے۔ جبکہ محاورے میں اس کا مفہوم یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ ’’فاصلے سمٹتے چلے جائیں گے‘‘۔ آج کا دور اس کا مصداق دکھائی دیتا ہے کہ جدید مواصلاتی نظام اور سہولتوں نے مشرق و مغرب اور شمال و جنوب کو اس طرح ایک دوسرے سے پیوست کر دیا ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں رونما ہونے والا کوئی واقعہ آنًا فانًا دنیا بھر میں نہ صرف پھیل جاتا ہے بلکہ معاشرتی اور سیاسی طور پر اثر انداز بھی ہوتا ہے۔ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سفر معراج کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے ایک شخص کو عذاب میں مبتلا دیکھنے کا مشاہدہ بیان فرمایا ہے جس کے عذاب کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ وہ جھوٹ گھڑ کر ’’یبلغ بہ الآفاق‘‘ اسے دنیا کے کناروں تک پہنچا دیتا تھا۔ کسی بات کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دینے کی یہ بات اب سے ایک صدی قبل شاید کسی کی سمجھ میں نہ آتی ہو مگر آج اس عمل پر ہر اس شخص کو رسائی حاصل ہے جو میڈیا یا سوشل میڈیا کا استعمال جانتا ہے۔
چنانچہ جوں جوں فاصلے سمٹ رہے ہیں اور خیالات و افکار ایک دوسرے پر اثر انداز ہونے کے ساتھ انسانی معاشرہ میں نت نئی تبدیلیوں کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کا ان سے متاثر ہونا اور ان کی وجہ سے نئے نئے مسائل کا سامنا کرنا بھی ان کے مشاہدات و تجربات کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ یہ بات ایک واضح حقیقت کا درجہ رکھتی ہے کہ مذہب نہ صرف انسان کی بنیادی روحانی، اخلاقی اور نفسیاتی ضرورت ہے بلکہ انسان کے ذہن و قلب کو قابو میں لانے اور اس کے خیالات و جذبات کا رخ موڑنے کا سب سے زیادہ موثر ذریعہ بھی ہے۔ اس لیے فاصلوں کے مسلسل سمٹتے چلے جانے کے نتیجہ میں سامنے آنے والی گلوبل سوسائٹی میں مذہب کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے اور بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ انسانی سوسائٹی کو مذہب کے معاشرتی کردار سے الگ تھلگ کر دینے کا مغربی فلسفہ دھیرے دھیرے فرسودہ تصور کیا جانے لگا ہے۔ اس پس منظر میں مختلف مذاہب کے راہ نماؤں کا وقتاً فوقتاً مل بیٹھنا اور انسانی سوسائٹی کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے ساتھ ساتھ باہمی اختلافات کے اظہار کو ان کے حقیقی دائروں میں محدود رکھنے کے راستے تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور کسی بھی مذہب کے صاحبِ فکر و دانش راہ نما کی اہم ذمہ داری بن گیا ہے۔
اسلام ایک عالمی مذہب ہے کہ عقائد و احکام اور روایات و اقدار کے حوالہ سے اس کی دعوت پہلے دن سے ہی کسی قوم، نسل یا علاقہ کے لیے نہیں بلکہ پوری نسل انسانی کے لیے ہے۔ جبکہ اسلام کے احکام و روایات کی عملداری طویل عرصہ تک انسانی معاشرے کے وسیع دائرے میں قائم رہی ہے جس کے ثمرات و فوائد کئی حوالوں سے آج بھی دنیا کے مختلف حصوں میں سمیٹے جا رہے ہیں۔ اور اسلام کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ اگر انسانی سوسائٹی ایک بار پھر مذہب کے معاشرتی کردار کی ضرورت محسوس کرنے جا رہی ہے تو مذہب کی اصل تعلیمات یعنی آسمانی وحی اور صاحب وحی پیغمبر کی تشریحات کا محفوظ ذخیرہ صرف اسلام کے پاس ہے۔ اور وہ محض کتابوں میں نہیں بلکہ عملی زندگی میں بھی دنیا کے ہر خطے میں اس کے مظاہر کھلی آنکھوں سے دیکھے جا رہے ہیں۔
یہ حقیقت بھی آج کے زندہ مشاہدات کا حصہ ہے کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات یعنی قرآن کریم اور سنت نبویؐ کو آج کی فکری، علمی اور نفسیاتی ضروریات کے تناظر میں پیش کرنے کا اہتمام کیا جا سکے تو کسی بھی انصاف پسند اور حقیقت شناس شخص کے لیے اسلام کی دعوت کو نظر انداز کر دینا ممکن نہیں ہے۔ مگر اس کے لیے دعوت کا ماحول اور افہام و تفہیم کا لہجہ و اسلوب لازمی شرط کی حیثیت رکھتے ہیں جو باہمی قتل و قتال اور دہشت گردی کی فضا میں ممکن نہیں ہے اور مختلف مذاہب کے راہ نماؤں اور پیروکاروں کے درمیان رابطہ و مفاہمت اور مکالمہ کا فروغ اس کا ناگزیر تقاضہ ہے۔ ہمارے خیال میں بین المذاہب مکالمہ کا فروغ جہاں اس لیے ضروری ہے کہ مذاہب کے درمیان کشیدگی، شدت پسندی اور محاذ آرائی کو کم کر کے انسانی سوسائٹی کو مذہب کے نام پر باہمی تصادم سے بچایا جائے اور مذہب کے معاشرتی کردار کو نسل انسانی میں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی اور مورچہ بندی کا ذریعہ بننے سے روکا جائے تاکہ مذہب کا معاشرتی کردار انسانی سوسائٹی کے لیے خوف اور نفرت کا پیغام بننے کی بجائے امن و سلامتی اور فلاح و بہبود کی نوید ثابت ہو۔ وہاں یہ باہمی مکالمہ اس لیے بھی ہماری ملی و دینی ضرورت بن چکا ہے کہ اس سے دنیا بھر میں اسلام کی دعوت کو عام کرنے اور قرآن و سنت کے پیغام و تعلیمات کو دنیا کے تمام انسانوں اور طبقات تک پہنچانے کی راہ ہموار ہوگی۔
ان جذبات کے ساتھ ہم ’’عالمی بین المذاہب کانفرنس‘‘ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ مختلف مذاہب کے علمی و فکری راہ نما ’’گلوبل انسانی سوسائٹی‘‘ کی حقیقی فکری، روحانی اور تہذیبی ضروریات کا ادراک و احساس کرتے ہوئے نسل انسانی کو صحیح سمت راہ نمائی کی کوئی صورت نکالیں گے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۲۵ نومبر ۲۰۱۵ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter