Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

66 - 86
یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات
ستمبر کے پہلے عشرہ کے دوران جہاں 6 تاریخ کو یوم دفاع پاکستان اور 7 ستمبر کو یوم فضائیہ منایا جاتا ہے، وہاں 7 ستمبر کو ہی ’’یوم تحفظ ختم نبوت‘‘ بھی منایا جاتا ہے۔ اس روز 1974ء کو ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے قادیانیوں کے بارے میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے موقف کو دستوری شکل دیتے ہوئے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی فیصلہ صادر کیا تھا۔ اس سال بھی ملک بھر میں تقریبات اور ریلیوں کا ان تینوں حوالوں سے اہتمام کیا گیا اور قوم کے ہر طبقہ نے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا از سر نو اظہا رکیا۔ مجھے بھی مختلف اجتماعات میں شرکت کا موقع ملا جن میں دفاع پاکستان اور تحفظ ختم نبوت کے موضوعات پر معروضات پیش کیں۔
2 ستمبر کو منڈی بہاء الدین کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا عبد الماجد شہیدی نے اپنے مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں دفاع پاکستان کانفرنس کا اہتمام کر رکھا تھا۔ مولانا موصوف سرگرم اور فکرمند عالم دین ہیں جو تبلیغی، تعلیمی اور فکری تینوں محاذوں پر مسلسل مصروف محنت رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون، پہلے مرکزی جامع مسجد میں ان سے اور ان کے نمازیوں و اہل خانہ سے تعزیت کی اور پھر ’’دفاع پاکستان کانفرنس‘‘ میں تفصیلی گفتگو کی سعادت حاصل کی۔
5 ستمبر کو آسٹریلیا مسجد لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کانفرنس تھی جس میں مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام نے ملک و وطن اور دین و عقیدہ کے تحفظ و استحکام پر اظہار خیال کیا اور ہزاروں زندہ دلان لاہور روایتی جوش و خروش کے ساتھ اس میں شریک ہوئے۔ راقم الحروف نے بھی کچھ گزارشات پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
6 ستمبر کو واہگہ بارڈر کے قریب چوک یادگار شہیداں میں واقع جامعہ حنفیہ قادریہ کا سالانہ جلسہ تھا، جامعہ کے حفاظ و ممتاز طلبہ کی دستار بندی تھی، جامعہ کے مہتمم مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی دعوت پر حاضری ہوئی اور اس میں بھی مقررین کی گفتگو کا عمومی موضوع دفاع پاکستان اور تحفظ ختم نبوت ہی رہا۔
7 ستمبر کو چناب نگر میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی سالانہ کانفرنس میں حاضری کے لیے مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے بہت پہلے سے کہہ رکھا تھا مگر میں متردد تھا۔ اس لیے کہ ایک عرصہ سے سرگودھا اور چنیوٹ کے ضلعی حکام نے مجھے دیگر بعض مقررین کے ساتھ بلیک لسٹ کر رکھا ہے اور مجھے وہاں کسی ایسے جلسہ میں تقریر کی اجازت نہیں دی جاتی جس کا اعلان ہو چکا ہو اور جس میں زیادہ عوام کی شرکت متوقع ہو۔ متعدد بار مجھے سرگودھا اور چنیوٹ پہنچ کر تقریر کیے بغیر واپس آنا پڑا ہے۔ مگر اس کے باوجود میں نے مولانا قاری شبیر احمد عثمانی سے وعدہ کر لیا کہ اگر کوئی رکاوٹ نہ ہوئی تو حاضری دوں گا۔ 6 ستمبر کی شام کو قاری صاحب محترم نے فون پر بتایا کہ ضلعی انتظامیہ جن مقررین کو خطاب کی اجازت نہ دینے پر بدستور مصر ہے، ان میں میرا نام بدستور شامل ہے۔ اس لیے اس کانفرنس میں حاضری نہ ہو سکی۔ البتہ 7 ستمبر کو ہی شام لاہور میں مجلس احرار اسلام پاکستان کی سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت اور گفتگو کی سعادت حاصل ہوگئی جو پیر جی حافظ سید عطاء المہیمن شاہ صاحب بخاری کی صدارت میں ہوئی اور مختلف مکاتب فکر کے راہ نماؤں نے اس سے خطاب کیا۔
ان اجتماعات میں بحمد اللہ تعالیٰ دونوں عنوانات پر تفصیلی گفتگو کا موقع ملا جس کے چند نکات میں قارئین کو شریک کرنا بھی مناسب سمجھتا ہوں۔
دفاع پاکستان کے عنوان سے اولین کانفرنس 1948ء میں مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام لاہور میں ہوئی تھی جس سے امیر شریعت حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ نے خطاب کیا تھا، اور پاکستان کے ایک ایک چپہ کی حفاظت کا عزم کیا تھا۔ بحمد اللہ تعالیٰ ہم آج بھی اس عزم پر قائم ہیں اور ملک کی سلامتی، قومی وحدت اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
1965ء کی جنگ ستمبر کو نصف صدی گزر گئی ہے، مگر اس وقت قوم نے جس جذبہ اور جوش و خروش کے ساتھ متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا تھا اس کی یادیں آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں۔ خود میں بھی اس جنگ میں شریک تھا، اس وقت میری عمر اٹھارہ برس تھی اور میں نے شہری دفاع کے باوردی رضاکار کے طور پر جنگ کے دوران گکھڑ منڈی میں خدمات سر انجام دی تھیں۔ محکمہ شہری دفاع میں علماء کرام کا ایک مستقل گروپ تھا جس کے ہیڈ وارڈن ملک کے معروف خطیب حضرت مولانا عبد الرحمن جامیؒ تھے اور میں بھی باقاعدہ رضاکاروں میں شامل تھا۔
یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت ایک ساتھ منانے میں قوم کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کہ جس طرح پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اسی طرح اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کی اسلامی شناخت اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع بھی ہم پر فرض ہے۔ اور یہ دونوں آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستان کی بنیاد اسلام پر ہے اور اسلام ہی اس ملک کی شناخت ہے۔ اگر بنیاد اور شناخت قائم رہے گی تو جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ بھی ہو سکے گا۔ جبکہ ان دونوں کی حفاظت ملک کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔
ہم میں سے ہر ایک نے اس ملک کی سالمیت و وحدت کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے۔ اور یہ عہد دستور پاکستان کے تحت ہے جو پاکستان کے اسلامی تشخص اور ملک میں اسلام کی بالادستی و نفاذ کی گارنٹی دیتا ہے۔ اس لیے میں آج کے دن ان تمام لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں،خواہ وہ کسی شعبہ میں ہیں اور کسی درجہ پر ہیں، جنہوں نے دستور پاکستان اور وطن عزیز کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے کہ یہ حلف صرف ملک کے ساتھ نہیں، ملک کے نظریہ اور دینی شناخت کے حوالہ سے بھی ہے۔ اور ہم پاکستان اور نظریۂ پاکستان دونوں کی حفاظت کر کے ہی اپنے عہد اور وفاداری کے تقاضوں سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter