Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

23 - 86
تحریک انسداد سود پاکستان
مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور دانش وروں نے پاکستانی معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کرنے اور سودی نظام کے خاتمہ کے لیے ’’تحریک انسداد سود پاکستان‘‘ کے نام سے ایک مستقل فورم قائم کر لیا ہے اور نومبر کے تیسرے عشرہ سے عوامی بیداری کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز (2 نومبر) کو قرآن اکیڈمی ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جو راقم الحروف کی صدارت میں منعقد ہوا اور اس میں مولانا عبد الرؤف فاروقی، مولانا امیر حمزہ، جناب اوریا مقبول جان، مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، علامہ خلیل الرحمن قادری، حافظ عاکف سعید، سید مظفر شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جناب عمر ابراہیم اڈیلو، محترمہ حمیرا شاہد، جناب فرید احمد پراچہ، قاری محمد یعقوب شیخ، فرحت عباس شاہ، فہد احمد صدیقی اور حافظ عاطف وحید نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت میں بینک انٹرسٹ کو ربا (سود) قرار دینے کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے کیس کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ اس کیس میں جو حضرات یا ادارے دینی حلقوں کی طرف سے فریق ہیں ان کے درمیان رابطہ و مشاورت کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ سب کا موقف مشترکہ طور پر سامنے آئے۔ اس مقصد کے لیے جناب اوریا مقبول جان اور حافظ عاطف وحید پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی جو اس کو عملی شکل دے گی۔ وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے جاری کردہ چودہ نکاتی سوال نامہ کے بارے میں اجلاس نے فیصلہ کیا کہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور ماہرین کا مشترکہ اجلاس بلا کر متفقہ جواب تیار کرنے کی ذمہ داری ’’ملی مجلس شرعی پاکستان‘‘ پر ہوگی اور وہ اس موقف کے متفقہ اظہار کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ماہرین کے ’’قومی علماء کنونشن‘‘ کا بھی اہتمام کرے گی۔ ملی مجلس شرعی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے اس موقع پر کہا کہ ملی مجلس شرعی تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام کا مشترکہ فورم ہے جس کا دائرہ کار پیش آمدہ امور و مسائل پر علمی اور فقہی رائے قائم کرنے اور اس کے اظہار تک محدود ہے اور کونسل اس دائرہ میں رہتے ہوئے انسدادِ سود کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ سودی نظام و قوانین کے بارے میں دینی حلقوں کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں سب سے زیادہ کردار دینی جماعتوں، علماء کرام، اساتذہ اور میڈیا کو ادا کرنا چاہیے۔ چنانچہ میڈیا میں اس مہم کو منظم کرنے کے لیے مولانا امیر حمزہ اور جناب فرید پراچہ پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں عوامی سطح پر مہم چلانے کے لیے ’’تحریک انسداد سود پاکستان‘‘ کے نام سے باضابطہ فورم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور شرکائے اجلاس پر مشتمل رابطہ کمیٹی قائم کی گئی جس کا کنوینر راقم الحروف کو بنایا گیا اور طے پایا کہ عشرۂ محرم گزرنے کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں پہلا سیمینار جامعہ القادسیہ لاہور میں ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان چند روز تک کر دیا جائے گا۔
اجلاس میں طے پایا کہ تحریک کا یک نکاتی ایجنڈا پاکستان میں سودی نظام کا خاتمہ ہوگا تاکہ ملکی معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جا سکے جس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سودی قوانین ہیں۔ جبکہ اس سے ہٹ کر اس تحریک کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ملک کے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام، بڑی دینی جماعتوں اور علمی مراکز کے ساتھ ساتھ تاجروں، اساتذہ، ذرائع ابلاغ، دانش وروں اور معیشت و اقتصاد کے ماہرین کو اعتماد میں لیا جائے گا اور اسے ایک قومی تحریک کی صورت میں منظم کیا جائے گا۔ اور یہ جدوجہد مکمل طور پر پُر امن اور دستور و قوانین کے دائرہ میں ہوگی۔ اجلاس میں ملک بھر کے تمام علماء کرام، دینی راہ نماؤں، تاجر تنظیموں، اساتذہ اور علمی مراکز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملکی معیشت کو سود کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور ’’تحریک انسدادِ سود پاکستان‘‘ کے ساتھ تعاون کر کے اس قومی فورم کو مضبوط بنائیں تاکہ سود کی لعنت سے نجات حاصل کر کے قوم و ملک کو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف حالت جنگ سے نکالا جا سکے۔
اجلاس میں اس امور کو انتہائی افسوسناک قرار دیا گیا کہ حکومتی سطح پر ہر دور میں سودی قوانین کو تحفظ فراہم کرنے اور سودی نظام کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے منافقانہ طرز عمل اختیار کیا گیا، حالانکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اس بات پر متفق ہیں کہ سود مکمل طور پر حرام ہے اور بینک انٹرسٹ سود ہے، جبکہ وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ آف پاکستان بھی اس سلسلہ میں واضح فیصلہ دے چکی ہیں۔ لیکن ہمارے حکمران طبقات ان شرعی اور عدالتی فیصلوں کے باوجود سودی قوانین کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہیں اور سودی نظام کے خاتمہ میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی حکومت اور یو بی ایل سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بینک انٹرسٹ کو ربا قرار دینے کے بارے میں نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل کو فوری طور پر واپس لیں اور سودی نظام کو تحفظ دینے کی بجائے قومی معیشت کو قرآن و سنت کی روشنی میں از سرِ نو استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
اجلاس میں اس پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا گیا کہ سود کے بغیر معاشی نظام نہیں چل سکتا، کیونکہ خود مغربی ممالک سودی نظام کی تباہ کاریوں سے تنگ آکر اسلامی معیشت کی طرف آنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں مگر ہمارے نام نہاد ماہرینِ معیشت اور دانش ور غیر سودی معیشت کے ناقابل عمل ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۵ نومبر ۲۰۱۳ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter