Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

31 - 86
ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں
ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک تذکرہ کی محافل کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ سلسلہ عام طور پر ربیع الثانی میں بھی جاری رہتا ہے اور مختلف مکاتب فکر کے لوگ اپنے اپنے ذوق کے مطابق جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے اس حوالہ سے جلسوں میں حاضری کے مسلسل تقاضے رہتے ہیں۔ مگر اسباق کی وجہ سے سب دوستوں کی فرمائش پوری کرنا مشکل ہو جاتی ہے۔ پھر بھی کچھ دوستوں کا اصرار حاوی ہو جاتا ہے اور بعض مقامات پر جانا ہی پڑ جاتا ہے۔ گزشتہ روز (9 جنوری) کو جوہر آباد کی مسجد نمرہ میں ’’جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ اور انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر مغرب کے بعد سیمینار تھا۔ سرگودھا میں مولانا محمد الیاس گھمن کو پتہ چلا تو تقاضہ کیا کہ جاتے ہوئے ان کے مرکز میں بھی حاضری اور بیان ہو جائے۔ چنانچہ ظہر اُن کے ہاں پڑھی، مرکز اہل سنت کے نام سے ان کا ادارہ تعلیمی اور خانقاہی دونوں حوالوں سے علماء کرام اور طلبہ کی توجہات کا مرکز بنتا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع حنفیت میں ان کا منظم اور مربوط کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ ظہر کے بعد تخصص کی کلاس میں کم و بیش ایک گھنٹہ گفتگو کا موقع ملا جس میں ’حنفیت کے دفاع کے تاریخی پس منظر، اس کی دینی ضرورت اور عصر حاضر میں اس کے ضروری تقاضوں پر بات چیت کی اور عرض کیا کہ مجھے آپ کے ہاں کتاب، دلیل، مطالعہ اور افہام و تفہیم کا ماحول دیکھ کر مسرت ہوتی ہے اور اسی کو آج کی اہم دینی ضرورت سمجھتا ہوں۔
جامعہ اسلامیہ محمودیہ سرگودھا کے مہتمم مولانا اشرف علی صاحب وہیں تشریف لے آئے، وہ ہمارے پرانے دوستوں میں سے ہیں، ان کے ساتھ اس خوش خبری پر کہ عصر کے وقت مولانا مفتی سید عبد القدوس ترمذی ان کے ہاں تشریف لا رہے ہیں، جامعہ محمودیہ میں حاضری کا وعدہ کر لیا۔ عصر کی نماز وہاں ادا کی اور دونوں دوستوں کے ساتھ مختصر محفل میں باہمی دل چسپی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ مغرب کے بعد جوہر آباد پہنچے تو جامعہ نصرۃ العلوم کے فاضل مولانا فیصل محمود اور مسجد نمرہ کے جلسہ کے منتظم مولانا مفتی حسین احمد کے ساتھ بزرگ دانش ور جناب عبد الرشید ارشد کو بھی منتظر پایا جو معروف صاحب قلم ہیں اور مختلف موضوعات پر ان کی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ جوہر آباد میں جمعیۃ علماء اسلام کے پرانے بزرگ حکیم علی احمد خان صاحب کی خدمت میں ہمیشہ حاضری ہوتی رہی ہے اور وہ بھی ’’شفقت‘‘ سے نوازتے ہیں۔ صاحبِ فراش ہیں، حاضری پر بہت خوش ہوئے، پرانی یادیں تازہ کرتے رہے اور دعائیں دیں۔ جوہر آباد میں جمعیۃ علماء اسلام کے بزرگ مولانا غلام ربانی رحمہ اللہ تعالیٰ بھی ہمارے پرانے رفقاء کار میں رہے ہیں، ان کے فرزند مولانا رشید ربانی سے ملاقات و گفتگو کا موقع ملا۔
سیمینار میں انسانی حقوق کے حوالہ سے مغربی فلسفہ اور اسلامی تعلیمات میں فرق پر کچھ معروضات پیش کیں اور گزارش کی کہ مغرب غلط طور پر اس بات کا دعوے دار ہے کہ انسانی حقوق کا شعور اس نے بیدار کیا ہے اور انسانی حقوق سے سوسائٹی کو اس نے متعارف کرایا ہے۔ مغرب کی معاشرتی بیداری سے ایک ہزار سال قبل جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انسانی معاشرے کو انسانی حقوق کا ایک جامع نظام دے چکے تھے اور انہوں نے لوگوں میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کا جو شعور بیدار کیا، وہ قیامت تک اس حوالہ سے مشعل راہ رہے گا اور اسلام کا حقوق و فرائض کا نظام آج بھی دنیا کا متوازن ترین نظام ہے۔
گزشتہ دنوں گجرات میں جمعیۃ علماء اہل سنت کے زیر اہتمام ایک مسجد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کی سعادت حاصل ہوئی۔ میں نے عرض کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے اظہار میں حضرات صحابہ کرامؓ کا ذوق بھی ایک دوسرے سے مختلف تھا۔ حضرت صدیق اکبرؓ اپنے ذوق کا اظہار اس طرح فرماتے ہیں کہ زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرۂ انور سامنے ہو اور زیارت کرتا رہوں۔ جبکہ حضرت عمر بن العاصؒ فرماتے ہیں کہ میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کے خد و خال بیان نہیں کر سکتا اس لیے کہ محبت کے رعب میں کبھی جی بھر کر دیکھنے کی ہمت ہی نہیں ہوئی۔ اسی طرح ہر صحابی کی تمنا ہوتی تھی کہ اسے مرتے وقت جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو اور وہی اس کا جنازہ پڑھائیں۔ لیکن ایک صحابیؓ نے وصیت کی کہ اس کا جنازہ اگر رات کے وقت ہو تو جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع نہ دی جائے اس لیے کہ دشمنوں کا علاقہ ہے، کہیں کوئی دشمن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نقصان نہ پہنچا دے۔
یہ محبت اور اس کے اظہار کے اپنے اپنے انداز ہیں لیکن ان میں یہ بات ضرور ہے کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کی پسند نا پسند کا لحاظ رکھا جائے۔ شمائل ترمذی کی ایک روایت میں حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں تشریف لائے تو ہمارا جی چاہتا تھا کہ احترام میں اٹھ کھڑے ہوں لیکن ہم ایسا کرتے نہیں تھے۔ لمکان کراھتہ اس لیے کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند نہیں تھی۔ لہٰذا ہمیں محبت و عقیدت کا اپنے اپنے انداز میں اظہار کرنا چاہیے لیکن اس میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند و نا پسند کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۱۱ جنوری ۲۰۱۴ء (غالباً‌)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter