Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

21 - 86
مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ
حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی گزشتہ دنوں گجرات اور گوجرانوالہ کے دو روزہ دورے پر تشریف لائے اور مختلف محافل میں انہوں نے متعدد موضوعات پر اظہار خیال فرمایا۔ ان کی تشریف آوری جمعیۃ علماء اہل سنت ضلع گوجرانوالہ کی دعوت پر 21 ستمبر کو نور ریسٹورنٹ پنجن کسانہ میں منعقد ہونے والی سالانہ ’’ورثائے نبوت کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لیے تھی۔ یہ جمعیۃ ضلع گجرات کے نوجوان علماء کرام اور فضلائے دینی مدارس کی تنظیم ہے جو باہمی رابطہ و تعاون، مختلف دینی مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کی حوصلہ افزائی اور انہیں اجتماعی دینی و مسلکی کام میں شریک کرنے کے لیے قائم ہوئی ہے اور ذوق و شوق کے ساتھ مصروف عمل ہے۔
جمعیۃ علماء اہل سنت کا امتیازی کام یہ ہے کہ ملک کے مختلف دینی مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کی ضلعی سطح پر سالانہ اجتماعی دستار بندی کا اہتمام کرتی ہے جو سب کو ایک کام میں باہمی رابطہ و مفاہمت کے ساتھ شریک کرنے کے لیے مہمیز ثابت ہوتی ہے اور گزشتہ چار سال سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ کانفرنس ہر سال منعقد ہوتی ہے جس میں ضلع بھر کے علماء کرام شریک ہوتے ہیں۔
پہلی ورثائے نبوت کانفرنس 2010ء کے دوران جامعہ انوار القرآن جلال پور جٹاں میں منعقد ہوئی جس میں مولانا عبد القیوم حقانی اور مولانا محمد الیاس گھمن مہمان خصوصی تھے اور اس میں اس سال ملک کے مختلف جامعات سے فارغ ہونے والے ضلع گجرات کے 25 فضلاء کرام کی دستار بندی کی گئی۔ دوسری سالانہ کانفرنس 2011ء میں سکائی ویز ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی جس میں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور مولانا محمد الیاس گھمن مہمان خصوصی تھے اور 27 طلبہ کی دستار بندی ہوئی۔تیسری سالانہ کانفرنس 2012ء کے دوران مدرسہ حیات النبیؐ گجرات میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں راقم الحروف اور مولانا محمد الیاس گھمن نے خطاب کیا اور 37 طلبہ دستار بندی کے مرحلہ سے گزرے۔ جبکہ چوتھی سالانہ ورثائے ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام 21 ستمبر 2013ء کو نور بینکویٹ ہال جی ٹی روڈ پنجن کسانہ میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی تھے اور مجھے ان کی رفاقت کا اعزاز بخشا گیا جبکہ اس موقع پر 35 فضلاء کی دستار بندی کی گئی۔
ضلع گجرات کے ان نوجوان علماء کرام کی محنت میرے لیے خوشی کا باعث ہوتی ہے اور ان کے کام کا تسلسل دیکھ کر نظر بد سے ان کی حفاظت کے لیے بارگاہِ ایزدی میں وقتاً فوقتاً دعا گو رہتا ہوں۔ ضلع گجرات میں ہمارے ایک بزرگ ساتھی مولانا قاری محمد اختر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ سے ملک کے بہت سے علماء کرام اور جماعتی احباب بخوبی واقف ہیں۔ پنجن کسانہ کو مرکز بنا کر انہوں نے پورے ضلع میں محنت کی اور آج ان کا فیض ضلع بھر میں پھیلا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ ، امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ اور قائد اہل سنت حضرت مولانا قاضی مظہر حسینؒ کے خصوصی معتقدین بلکہ شیدائیوں میں سے تھے اور زندگی بھر تحریکی، تعلیمی اور مسلکی جدوجہد میں مصروف رہے۔ اس وقت ضلع گجرات میں کام کرنے والے نوجوان علماء کرام کی اچھی خاصی تعداد انہی کے تربیت یافتہ حضرات پر مشتمل ہے اور جمعیۃ علماء اہل سنت کا یہ قافلہ انہی کی محنت کا ثمرہ اور فیضان ہے جسے ضلع گجرات کے بزرگ علماء کرام مولانا عبد الحق خان بشیر، مولانا مفتی جمیل الرحمن، مولانا پروفیسر محمد اشفاق، مولانا حافظ عطاء اللہ، مولانا قاری عبد الجبار، مولانا غلام رسول شوق، مولانا محمد یوسف الحسینی اور دیگر بزرگوں کی سرپرستی اور دعائیں حاصل ہیں۔
مولانا محمد عمر عثمانی (فاضل نصرۃ العلوم) جمعیۃ کے صدر اور مولانا جواد احمد فاروقی سیکرٹری جنرل ہیں جبکہ ان کے ساتھ متحرک علماء کرام میں مولانا محمد عبد اللہ اختر، مولانا مفتی محمد صہیب اشفاق، مولانا محمد اقبال عابد، مولانا عمر بن العزیز، مولانا ندیم جعفر، مولانا انیس الرحمن شوق، مولانا یاسر سعید، مولانا عبدا لرحمن اور مولانا مفتی محمد مدثر شاہین بطور خاص قابل ذکر ہیں۔
حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کو تلقین کی کہ وہ دین کی بنیادی تعلیمات کو مثبت انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کریں۔ مفتی صاحب نے دورِ حاضر میں دینی محنت کے حوالہ سے کام کے مختلف تقاضوں پر روشنی ڈالی اور اس سال فارغ التحصیل ہونے والے فضلاء کے سروں پر دستارِ فضیلت سجائی جو یقیناًان سب کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔
اس سال دل چسپی کی ایک بات یہ سامنے آئی کہ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے دو فضلاء نے جن کے خاندان امریکہ اور جاپان میں قیام پذیر ہیں، دستار بندی کی اس تقریب میں شرکت کا بطور خاص اہتمام کیا۔ ملکہ تحصیل کھاریاں کے قریب لہڑی گاؤں سے تعلق رکھنے والے مولانا انعام اللہ نے دارالعلوم شکاگو، امریکہ میں اس سال دورۂ حدیث کیا اور وہ انٹرنیٹ پر اس کانفرنس کا اعلان پڑھ کر از خود وہاں سے گجرات پہنچ گئے اور کہا کہ وہ اپنے ضلع کے فضلاء کے اس اجتماع میں شرکت سے محروم نہیں رہنا چاہتے تھے، اور حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کے ہاتھوں دستار بندی کا شرف حاصل کرنے کے لیے بطور خاص آئے ہیں۔ اسی علاقہ سے تعلق رکھنے والے مولانا بلال آصف کا خاندان جاپان میں مقیم ہے، انہوں نے دارالعلوم کراچی سے گزشتہ سال دورۂ حدیث کیا اور اب وہیں تخصص کے شعبہ میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کے والد محترم محمد آصف صاحب نے انٹرنیٹ پر خبر پڑھ کر اس کانفرنس میں شرکت کے لیے جاپان سے سفر کیا، اسی روز پہنچ کر کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے بیٹے کی دستار فضیلت حضرت مفتی صاحب سے وصول کی۔
مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی گجرات سے لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ میں بھی تھوڑی دیر کے لیے رُکے اور معروف دینی مدرسہ جامعہ قاسمیہ میں نماز عصر کے بعد تحفظ عقیدۂ ختم نبوت کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی نشست سے خطاب کیا، راقم الحروف کو یہاں بھی ان کی رفاقت کی سعادت حاصل ہوئی۔ اُن سے شہر کے علماء کرام اور دینی کارکنوں نے ملاقاتیں کیں اور استفادہ کیا جبکہ اس کے بعد وہ کراچی واپس جانے کے لیے عازم لاہور ہوگئے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۳۰ ستمبر ۲۰۱۳ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter