Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

59 - 86
چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس
13 مارچ کو چنیوٹ میں حضرت مولانا محمد نافع جھنگویؒ اور حضرت مولانا مشتاق احمد چنیوٹیؒ کی یاد میں منقعد ہونے والے ایک تعزیتی ریفرنس میں شرکت کا موقع ملا جس کا اہتمام ’’خدام فکر اسلاف‘‘ نے جامع مسجد گڑھا میں بعد نماز عشاء کیا تھا۔ اس کی صدارت حضرت مولانا حافظ ناصر الدین خاکوانی نے کی اور مفکر اسلام حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود مہمان خصوصی تھے۔ خطاب کرنے والوں میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا مفتی شاہد مسعود، برادرم مولانا عبد القدوس قارن، حافظ محمد عمیر چنیوٹی اور راقم الحروف شامل تھے۔ جبکہ حضرت مولانا محمد نافع قدس اللہ سرہ العزیز کے فرزندان گرامی جناب محمد مختار عمر اور مولانا ابوبکر صدیق بھی رونق محفل تھے۔ اظہارِ خیال کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حضرت مولانا محمد نافعؒ ملک کے معمر اور بزرگ علماء کرام میں سے تھے جبکہ مولانا مشتاق احمد چنیوٹیؒ کا شمار نوجوانوں میں ہوتا تھا مگر دونوں کتابی آدمی تھے اور سادگی، تواضع، علم دوستی اور تحقیق و مطالعہ دونوں میں قدرِ مشترک تھی۔ دونوں کی زندگی ایسی تھی کہ اسے دیکھ کر پرانے بزرگوں اور اسلاف کی یاد تازہ ہو جاتی تھی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ حضرت مولانا محمد نافعؒ کی تصنیفات اور تحقیقی افادات و جواہر کو محفوظ رکھنے اور ان کی مسلسل اشاعت کے ’’رحماء بینہم ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کے نام سے ایک رفاہی ادارہ ان کی زندگی میں ہی قائم کر دیا گیا تھا اور اس کے تحت سماجی اور رفاہی خدمات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا تھا جسے منظم اور متحرک کرنے کے لیے ان کے فرزندان گرامی اور قریبی متعلقین پرعزم ہیں اور اس کے مقاصد درج ذیل طے کیے گئے ہیں:
پورے عالم اسلام بالخصوص وطن عزیز میں جاری انتشار و افتراق، بد امنی اور فرقہ واریت کے خاتمہ اور مسلک اعتدال کے فروغ اور اتحاد امت کے ذریعہ ایثار و ہمدردی، بھائی چارے کے ماحول کی تشکیل کے لیے ہر ممکن علمی اور عملی مساعی کرنا۔
علماء حق کی راہ نمائی اور نگرانی میں جدید و قدیم علوم کی تعلیم کے لیے ایک عظیم الشان مرکز کا قیام جس کے تحت علوم اسلامیہ و عصریہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدارس، مکاتب اور مساجد کے قیام کے ذریعہ لا دینیت اور گمراہی کے اس سیلاب کا سامنا کرنے کی تیاری بھی کی جا سکے جو مغربی تہذیب کے جلو میں ہماری نئی نسل کو بہا لے جانے کے درپے ہے۔
قرآن و حدیث اور علوم اسلامیہ نیز امت مسلمہ کی زبان کی حیثیت سے معاشرے میں عربی زبان کی ترویج کے لیے مساعی کرنا۔
ایک عظیم الشان حوالہ جاتی لائبریری اور دارالمصنفین کا قیام جہاں مولانا محمد نافعؒ کے اسلوب میں احقاق حق اور ابطال باطل کی روایت کو جاری رکھا جا سکے۔
مغربی ذرائع ابلاغ، مستشرقین اور اسلامی دنیا میں موجود متجددین کی جانب سے پھیلائی گئی غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے بالخصوص جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں کی راہ نمائی اور پوری دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کے لیے سیمیناروں، مذاکروں، خط و کتابت کورسز اور قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کی پیروی کرتے ہوئے اور حضرات صحابہ کرام و اہل بیت کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام بالخصوص غرباء، بیماروں، کمزوروں اور آفت زدہ لوگوں کی خدمت کے ذریعہ فلاح اخروی کا حصول۔
مقاصد تو ماشاء اللہ بہت خوب ہیں اور حضرت مولانا محمد نافعؒ کی عظیم علمی و دینی شخصیت کے شایان شان ہیں جبکہ ٹرسٹ کا نام بھی حضرت مرحوم کی عظیم تصنیف ’’رحماء بینہم‘‘ کی مناسبت سے بہت موزوں ہے۔ البتہ ان مقاصد کے حصول کی محنت کے لیے اصحاب خیر کے ساتھ ساتھ ارباب فکر و دانش کی خصوصی توجہات کی بھی مسلسل ضرورت رہے گی جس کے لیے ٹرسٹ کے ہیڈ آفس محمدی شریف تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ (فون 0476322292) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مولانا محمد نافعؒ کے فرزندان گرامی سے راقم الحروف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ کی علمی و دینی خدمات و افادات اور حیات و مساعی کو مربوط انداز میں پیش کرنے کے لیے ہم ماہنامہ ’’الشریعہ‘‘ گوجرانوالہ کی ایک خصوصی اشاعت پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا اور باہمی مشورہ سے طے پایا کہ اس خصوصی اشاعت کو زیادہ سے زیادہ جامع اور مفید بنانے کے لیے مشترکہ طور پر محنت کی جائے گی اور ان شاء اللہ تعالیٰ سالِ رواں کے دوران ہی یہ خصوصی اشاعت منظر عام پر آ جائے گی۔ جبکہ حضرت مولانا مشتاق احمد چنیوٹیؒ کی حیات و خدمات اور علمی و تحقیقی مساعی کے حوالہ سے ’’الشریعہ‘‘ کی خصوصی اشاعت پیش کرنے کا پروگرام بھی زیر غور ہے۔
حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود نے ضعف و علالت کے باوجود اس ریفرنس میں شریک ہو کر اپنے ایک دیرینہ علمی رفیق حضرت مولانا محمد نافعؒ اور باذوق خوشہ چین مولانا مشتاق احمد چنیوٹیؒ کے ساتھ دلی تعلق کا اظہار کیا اور اپنے خطاب میں اس امر کا بطور خاص تذکرہ کیا کہ کتاب کی دنیا کے لوگ ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالہ سے مولانا محمد نافعؒ اور مولانا مشتاق احمد چنیوٹی کے علاوہ والد محترم حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ ، شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد المجید لدھیانویؒ ، اور محقق اہل سنت حضرت مولانا حافظ مہر محمد میانوالویؒ کا بطور خاص تذکرہ کیا اور کہا کہ علم اور کتاب کے ذوق کو زندہ رکھنے کے لیے ان بزرگوں کا تذکرہ کرتے رہنا ضروری ہے اور ان سے استفادہ کی طرف نوجوان علماء کرام کو توجہ دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ تعزیتی ریفرنس جس کا اہتمام مولانا قاری محمد یامین گوہر، حافظ محمد عمیر چنیوٹی اور ان کے رفقاء نے ’’خدام فکر اسلاف‘‘ کے تحت کیا، اس بات کی علامت ہے کہ نوجوان علماء میں اپنے بزرگوں کے ساتھ علمی و فکری طور پر وابستہ رہنے کا ذوق بحمد اللہ تعالیٰ سلامت ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے مزید ترقی و قبولیت سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۱۷ مارچ ۲۰۱۵ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter