Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

70 - 86
سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء
گزشتہ روز جمعرات کو رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے سالانہ عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلہ کے آغاز میں کچھ دیر کے لیے حاضری کا اتفاق ہوا۔ یہ میرا کم وبیش ہر سال کا معمول ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے حاضر ہوتا ہوں، ایک دو نمازوں میں شریک ہوتا ہوں اور ایک دو بزرگوں کے بیانات سن کر واپسی کر لیتا ہوں جس سے اس خیر کے کام میں تھوڑی سی شرکت ہو جاتی ہے، کچھ دوستوں سے ملاقات ہو جاتی ہے اور دعوت و اصلاح کا اجتماعی عمل دیکھ کر ایمان کو تازگی میسر آجاتی ہے۔
جمعرات کو ظہر کے بعد ملتان روڈ لاہور میں سکیم موڑ کے قریب مکی جامع مسجد میں سودی نظام کے خلاف مہم کے سلسلہ میں پروگرام تھا۔ مسجد کے خطیب مولانا محمد رمضان باذوق بزرگ ہیں، والد محترم حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ کے عقیدت مندوں میں سے ہیں اور اس نسبت سے مجھے بھی ان کی محبت و شفقت کا وافر حصہ ملتا رہتا ہے۔ اس موقع پر سودی نظام کی نحوست اور اس سے نجات کی جدوجہد کے بارے میں کچھ گزارشات پیش کیں۔ مولانا محب النبی، مولانا مبشر احمد تھانوی اور مولانا عبد الماجد شہیدی آف منڈی بہاؤ الدین سمیت بہت سے سرکردہ علماء کرام موجود تھے۔ انہوں نے سودی نظام کے خلاف رائے عامہ کو آگاہ اور منظم کرنے کی اس مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور دعاؤں سے نوازا۔
وہاں سے مولانا عبد الماجد شہیدی، مولانا محمد فراز اور حافظ محمد بلال کے ہمراہ رائے ونڈ روانگی ہوئی۔ مولانا محمد فراز دارالعلوم کراچی کے فاضل ہیں۔ لاہور کے ایک صنعتکار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان دنوں ایک سال کے لیے تبلیغی جماعت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ انہوں نے جب مجھے بتایا کہ میرا سال ابھی چل رہا ہے تو میں نے ان سے کہا کہ میں اسے فضلائے دینی مدارس کے لیے ’’ہاؤس جاب‘‘ کہا کرتا ہوں جس سے دینی جدوجہد کی کچھ پریکٹس ہو جاتی ہے، اپنے روز مرہ کے معمولات کی ترتیب بن جاتی ہے اور پبلک ڈیلنگ کا تھوڑا بہت تجربہ ہو جاتا ہے۔ ان کے پاس خواص اور علماء کے حلقہ میں جانے کے لیے پاس موجود تھا، انہوں نے کہا کہ وہاں چلتے ہیں، میں نے معذرت کر دی کہ پروٹوکول کے ماحول سے میری طبیعت مانوس نہیں ہوتی اس لیے تھوڑی دیر کسی عام حلقے میں ہی گزاریں گے۔ چنانچہ ہم منڈی بہاؤ الدین کی مرکزی جامع مسجد کے حلقہ میں بیٹھ گئے، حضرت مولانا نذر الرحمن بیان فرما رہے تھے اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت و ضرورت پر ان کی گفتگو جاری تھی۔ ان کا ارشاد تھا کہ دنیا میں اگر جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدینؓ کی سنتوں کا احیاء ہو جائے اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسوہ کو اپنانے کا ماحول بن جائے تو آخرت بننے کے ساتھ ساتھ ہماری دنیا بھی سنور جائے گی۔ اس لیے سنتوں پر عمل کے ماحول کو زندہ کرنے کی اس محنت میں سب لوگوں کو شریک ہونا چاہیے۔
ہمارے ایک عزیز شاگرد حافظ خالد محمود جامعہ نصرۃ العلوم کے فاضل ہیں، جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد سے انہوں نے تخصص کیا ہے اور ان دنوں منگووال ضلع گجرات میں تدریس و خطابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کا نکاح رائے ونڈ میں ہو اور نکاح خوانی کی سعادت مجھے ملے۔ میں نے ان سے کہہ رکھا تھا کہ جمعرات کو مغرب کی نماز رائے ونڈ کے اجتماع میں ادا کر لیں تو ایسا ہو سکتا ہے۔ وہ اپنے والد محترم اور خسر بزرگوار کے ساتھ آگئے اور نماز مغرب کے بعد ایک مختصر سی تقریب میں یہ فریضہ سر انجام پا گیا، فالحمد للہ علیٰ ذلک۔
اس کے بعد ہم حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب کا بیان سننے میں مصروف ہوگئے اور ساتھ ساتھ کام و دھن کی تواضع کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔ مولانا موصوف کا بیان دنیا کی بے ثباتی اور اخروی زندگی کے دوام پر تھا اور وہ فرما رہے تھے کہ یہ دنیا رہنے کے لیے نہیں ہے بلکہ آخرت کی اصل اور دوامی زندگی کی تیاری کے لیے ہے۔ دنیا سے انکار نہیں ہے مگر وہ بقدر ضرورت ہے، اصل زندگی آخرت کی ہے اس لیے ہماری سب سے بڑی فکر یہ ہونی چاہیے کہ جنت کا راستہ مل جائے اور جہنم سے بچ جائیں۔
میرا معمول عام طور پر تبلیغی اجتماع میں ہفتہ کے دن کا کچھ حصہ گزارنے کا ہے لیکن اس سال ہم نے پاکستان شریعت کونسل کے زیر اہتمام حسن ابدال کے ’’مرکز حافظ الحدیث درخواستیؒ ‘‘ میں 14 نومبر کو ہفتہ کے روز ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس‘‘ کا اہتمام کر رکھا ہے جس کی صدارت امیر محترم مولانا فداء الرحمن درخواستی کریں گے اور مہمان خصوصی شیخ الحدیث حضرت مولانا زرولی خان ہوں گے۔ جبکہ مقررین میں مولانا محمد امجد خان، مولانا عبد الرؤف فاروقی، مولانا عبد القیوم حقانی اور دیگر سرکردہ خطباء کرام شامل ہوں ہیں۔ سیرت کانفرنس ظہر کی نماز کے بعد شروع ہوگی اور مغرب تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل صبح دس بجے پاکستان شریعت کونسل کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوگا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور دینی جدوجہد کے تقاضوں کے حوالہ سے غور و خوض ہوگا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ پاکستان شریعت کونسل کے بارے میں یہ وضاحت ان کالموں میں کئی بار کی جا چکی ہے کہ اس کا زور تنظیم سازی پر نہیں بلکہ علمی و فکری راہ نمائی کے ساتھ ساتھ دینی حلقوں کے درمیان ربط و ضبط کے فروغ پر ہوتا ہے۔ اور وہ کسی عوامی تحریک کی بجائے ’’توجہ دلاؤ تحریک‘‘ کے دائرہ میں مصرو ف عمل رہتی ہے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۱۴ نومبر ۲۰۱۵ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter