Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

75 - 86
ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل
غازی ممتاز قادری شہیدؒ کو پھانسی دیے جانے کے بعد ملک بھر میں دینی حلقوں میں اضطراب اور بے چینی نے باہمی رابطوں کا جو ماحول پیدا کر دیا ہے وہ یقیناًخوش آئند ہے اور اس سے دینی کارکنوں کا حوصلہ بڑھ رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں تو اس سے دو ہفتے قبل ہی ’’متحدہ علماء ایکشن کمیٹی‘‘ کے نام سے ایک مشترکہ فورم قائم ہوگیا تھا جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی شناخت کا تحفظ، نفاذ شریعت کا نفاذ اور اسلامی تہذیب و ثقافت کا دفاع قرار دیا گیا ہے۔ اور اس کی رابطہ کمیٹی میں دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، جماعت اسلامی اور اہل تشیع کے سرکردہ حضرات شامل ہیں۔ جبکہ اہل حدیث مکتب فکر کے مولانا حافظ محمد عمران عریف کو کمیٹی کا کنوینر منتخب کیا گیا ہے اور 20 فروری کو مرکزی جامع مسجد میں ایک کنونشن بھی منعقد ہو چکا ہے جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا تھا۔ غازی ممتاز قادریؒ کی شہادت کے بعد بھی اس کا اجلاس ہو چکا ہے جس میں باہمی مشاورت کے ساتھ طے پایا ہے کہ قومی سطح پر دینی جماعتوں کا کوئی مشترکہ فورم تشکیل پانے تک احتجاجی اور تحریکی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ چنانچہ جمعہ کے روز جی ٹی روڈ پر اسی سلسلہ میں ریلی کا اہتمام کیا گیا جس سے مختلف مکاتب فکر کے راہ نماؤں نے خطاب کیا۔
جمعیۃ علماء اسلام (ف) پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر مختلف دینی جماعتوں کے سربراہوں کی جو مشاورت گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہوئی ہے اور 15 مارچ کو منصورہ لاہور میں وسیع تر اجلاس اور مشترکہ جدوجہد کے لیے جس عزم کا اظہار کیا گیا ہے اسے ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے اور دینی جدوجہد کے ساتھ تعلق رکھنے والوں نے اس کے ساتھ بہت سی توقعات وابستہ کر لی ہیں۔ خدا کرے کہ یہ توقعات ماضی کے بعض تلخ تجربوں کی لائن میں نہ لگ جائیں۔
جمعیۃ علماء اسلام (س) پاکستان کے امیر مولانا سمیع الحق کی طرف سے بھی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ 13 مارچ کو لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے راہ نماؤں کے مشترکہ اجلاس کا اہتمام کر رہے ہیں۔ یہ بھی ایک اچھی خبر ہے اور اس سلسلہ میں میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ باہمی رابطہ و مشاورت کے اس قسم کے اجتماعات جس سطح پر بھی ہوں اور جتنے بھی ہوں کم ہیں۔ بلکہ علاقائی سطح پر بھی مختلف بڑے شہروں میں ایسے اجتماعات کا انعقاد ہونا چاہیے۔ البتہ اس بات کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے کہ ان سب اجتماعات کا اصل ہدف وسیع تر قومی مفاہمت اور مشترکہ جدوجہد کی راہ ہموار کرنا ہی ہو۔
اسی تناظر میں گزشتہ روز لاہور میں مجلس احرار اسلام کے ہیڈ آفس میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام مختلف مکاتب فکر کی دینی جماعتوں کے سرکردہ راہ نماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کے شرکاء میں پیرجی سید عطاء المہیمن شاہ بخاری، پیر اعجاز احمد ہاشمی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا محمد رمضان، پیر سید کفیل شاہ بخاری، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، اور مولانا ممتاز اعوان بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ اجلاس کی صدارت راقم الحروف کو سونپی گئی اور اس میں جو امور باہمی مشاورت کے ساتھ نمایاں ہوئے ان کی ایک جھلک درج ذیل ہے:
غازی ممتاز قادری شہیدؒ کی اچانک پھانسی اور پنجاب اسمبلی میں تحفظ حقوق نسواں کے عنوان سے خاندانی نظام کو سبوتاژ کرنے والے قانون کی منظوری کے بعد دینی حلقوں کا وسیع تر اتحاد ناگزیر ہوگیا ہے اور 1977ء کی تحریک نظام مصطفیؐ کی طرز پر قومی جدوجہد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مولانا فضل الرحمن کے طلب کردہ سربراہی اجلاس میں جس عزم اور لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھرپور تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔
میڈیا نے غازی ممتاز قادری شہیدؒ کے جنازہ او رملک بھر کی احتجاجی سرگرمیوں کو جس طرح بلیک آؤٹ کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ طرز عمل اظہار رائے کی آزادی اور رائے عامہ کے جمہوری حق کے منافی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ البتہ روزنامہ اسلام، روزنامہ امت، روزنامہ اوصاف، روزنامہ سماء اور دیگر بعض اخبارات نے جو جرأتمندانہ کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ اور سوشل میڈیا پر جن کارکنوں نے قومی میڈیا کے پیدا کردہ مصنوعی خلاء کو پر کرنے کے لیے جس جذبہ و محنت کے ساتھ کام کیا ہے اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ قومی میڈیا کا مجموعی کردار مایوس کن ہے جو عوام میں اس کے خلاف نفرت اور بائیکاٹ کی مہم کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
امریکی حکومت کی طرف سے ممتاز قادریؒ کی پھانسی کے خیر مقدم او رملعونہ آسیہ مسیح کی رہائی کے مطالبہ کی جو خبریں سامنے آئی ہیں ان سے واضح ہوگیا ہے کہ اس ساری کاروائی کی پشت پر امریکہ اور دیگر عالمی سیکولر قوتیں ہیں۔ جبکہ ہمارے حکمرانوں نے امریکی خواہشات کی تعمیل میں عوامی جذبات و احساسات کو بری طرح پامال کیا ہے۔ یہ اجلاس اس کی مذمت کرتا ہے اور حکومت سے اپنے طرز عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ جن گستاخان رسولؐ کو عدالتوں کی طرف سے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے انہیں جلد از جلد پھانسی دینے کا اہتمام کیا جائے اور آسیہ مسیح کی رہائی کے امریکی مطالبہ کو مسترد کرنے کا اعلان کیا جائے۔ ورنہ عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ قانون کی بالادستی کا نعرہ محض ڈھونگ ہے اور اس کی آڑ میں پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی طرف پیش رفت کی جا رہی ہے۔
یہ اجلاس ملک کے تمام طبقات سیاست دانوں، تاجروں، علماء کرام، وکلاء، اساتذہ، طلبہ اور دیگر محب وطن حلقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کے تحفظ، اسلامی روایات و احکام کی پاسداری اور نفاذ شریعت کے حوالہ سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے آگے بڑھیں اور اس قومی و دینی جدوجہد میں مؤثر کردار ادا کریں۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۸ مارچ ۲۰۱۶ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter