Deobandi Books

رپورٹس

ن مضامی

64 - 86
ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں
21 مئی کو مرکز حافظ الحدیث درخواستیؒ ، حسن ابدال میں پاکستان شریعت کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ نے امیر مرکزیہ مولانا فداء الرحمن درخواستی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان شریعت کونسل کی تشکیلِ نو کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق آئندہ مرکزی عہدہ دار درج ذیل ہوں گے۔
امیر مولانا فداء الرحمن درخواستی (کراچی)۔ نائب امیر اول مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی (میر پور آزاد کشمیر)۔ نائب امیر دوم مولانا عبد القیوم حقانی (نوشہرہ کے پی کے)۔ نائب امیر سوم مولانا عبد الرزاق (فیصل آباد)۔ سیکرٹری جنرل ابوعمار زاہد الراشدی(گوجرانوالہ)۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری جمیل الرحمن اختر (لاہور)۔ رابطہ سیکرٹری مولانا محمد رمضان علوی (اسلام آباد)۔ سیکرٹری مالیات حاجی وقاص احمد پراچہ (اسلام آباد)۔ سیکرٹری دفتری امور مولانا صلاح الدین فاروقی (ٹیکسلا)۔ بلوچستان سے مرکزی نائب امیر کے تقرر کا اعلان امیر مرکزیہ کریں گے جبکہ سیکرٹری اطلاعات کے تقرر کا اختیار سیکرٹری جنرل کو دے دیا گیا ہے۔
طے پایا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان کی تعداد عہدہ داروں سمیت اکتیس (31) ہوگی جس کے لیے حسب ذیل ارکان کا انتخاب کیا گیا۔ مفتی حماد اللہ درخواستی (خانپور)۔ حافظ ریاض احمد قادری (فیصل آباد)۔ مفتی محمد سیف الدین (اسلام آباد)۔ مفتی عبد الصبور (ٹانک)۔ مولانا محمد رمضان (لاہور)۔ مولانا سیف اللہ (چنیوٹ)۔ حافظ سید علی محی الدین (اسلام آباد)۔ مولانا حبیب الرحمن تونسوی (ڈیرہ غازی خان)۔ مولانا قاری عبید اللہ عامر (گوجرانوالہ)۔ مولانا محمد عمران (پشاور)۔ مولانا قاری محمد الیاس (چترال)۔ مولانا محمد قاسم (مری)۔ مولانا عبید الرحمن (جگلڑی آزاد کشمیر)۔ مولانا عبد الحفیظ محمدی (ڈیرہ اسماعیل خان)۔ جبکہ باقی ارکان کا اعلان امیر محترم کریں گے۔
اجلاس میں اکیسویں آئینی ترمیم کے بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر شدہ رٹ میں قرارداد مقاصد کے حوالہ سے اب تک سامنے آنے والی بحث کا جائزہ لیا گیا اور اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ قرار داد مقاصد کو دستور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت حاصل ہے اور ملک کی اس نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے تمام محب وطن حلقوں اور جماعتوں کو فکر مند ہونا چاہیے۔ اجلاس میں طے پایا کہ پاکستان شریعت کونسل کی طرف سے ایک تفصیلی موقف اس سلسلہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کو باضابطہ طور پر بھجوایا جائے گا اور دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کو بھی اس طرف توجہ دلائی جائے گی۔
اجلاس میں سودی نظام کے خاتمہ کے سلسلہ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے حوالہ سے وفاقی شرعی عدالت میں زیر بحث مقدمہ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اور مولانا محمد رمضان علوی، مفتی محمد سیف الدین اور مولانا صلاح الدین فاروقی پر مشتمل کمیٹی مقرر کی گئی جو متعلقہ حلقوں سے رابطہ کر کے اس کیس میں جلد از جلد پیش رفت کے لیے کوشش کرے گی۔
اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی عمومی صورت حال اور یمن میں خانہ جنگی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ حکومت پاکستان سمیت کم و بیش تمام مسلم حکومتیں اس سلسلہ میں لیپا پوتی سے کام لے رہی ہیں اور زمینی حقائق سے آنکھیں بند کر کے حقیقی مسائل کو ٹالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان شریعت کونسل کی رائے میں مشرق وسطیٰ کے نصف درجن کے لگ بھگ ممالک میں سنی شیعہ کشمکش بلکہ خانہ جنگی کی موجودگی سے انکار معروضی صورت حال کو نظر انداز کرنے اور کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینے کے مترادف ہے۔ ہم سنی شیعہ خانہ جنگی اور اس میں مسلسل اضافہ کے حق میں نہیں ہیں اور صورت حال میں اصلاح کے خواہش مند ہیں۔ لیکن جو کشمکش گزشتہ کئی عشروں سے جاری ہے اس سے انکار کرنا اور اس کے اسباب و عوامل کا جائزہ لیے بغیر اسے یکسر نظر انداز کر دینا حقیقت پسندانہ طرز عمل نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کرنے سے اس مسئلہ کے کسی نتیجہ خیز حل کی توقع کی جا سکتی ہے۔
پاکستان شریعت کونسل کا موقف یہ ہے کہ زمینی حقائق کو تسلیم کیا جائے، موجودہ صورت حال کے اسباب و عوامل کا تعین کیا جائے اور اس کے ذمہ دار تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لا کر اس مسئلہ کا حل نکالا جائے۔ یہ یمن اور سعودی عرب کا تنازعہ نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کا مسئلہ ہے اور اسے اس مجموعی تناظر میں رکھتے ہوئے حالات کی اصلاح کی فوری کوششیں ضروری ہیں۔ ورنہ، نہ مشرق وسطیٰ میں بد امنی کو کم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی حرمین شریفین کے تقدس اور محفوظ مستقبل کے حوالہ سے اطمینان کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان شریعت کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرات اور مشرق وسطیٰ میں مسلکی شدت پسندی اور خانہ جنگی سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے مسلم حکمرانوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے اور پاکستان اس مسئلہ کا مثبت اور مؤثر حل نکالنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔
اجلاس میں اراکان کے روھنگیا مسلمانوں کی کسمپرسی، ان پر برمی حکومت کے ریاستی تشدد اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی غفلت کا جائزہ لیا گیا۔ اور اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ انسانی حقوق کی مسلسل پامالی اور ریاستی تشدد کے ذریعہ اراکان کے مظلوم مسلمانوں کو گھر اور وطن سے محروم کر دینے کی وحشیانہ پالیسی پر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کر رہے، جبکہ مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت اختیار کر رکھی ہے۔ اجلاس میں مسلم سربراہی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملی حمیت کا مظاہرہ کرے اور روھنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی اور جبری جلا وطنی کا سلسلہ رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
اجلاس میں عالمی رفاہی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اراکان کے بے گھر اور بے سروسامان مسلمانوں کی بحالی اور آباد کاری کے لیے ٹھوس قدم اٹھائیں اور اس عظیم انسانی المیے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل اختیار کریں۔
اجلاس میں پاکستان شریعت کونسل کی تشکیل نو کے موقع پر یہ دعوت دی گئی کہ ملک بھر میں ایسے اصحاب و دانش سے جو اقتدار اور الیکشن کی سیاست سے الگ تھلگ رہتے ہوئے نفاذِ شریعت کے لیے علمی و فکری جدوجہد کے خواہشمند ہیں، وہ پاکستان شریعت کونسل کے ساتھ شریک کار ہوں۔ اجلاس میں یہ وضاحت بھی دہرائی گئی کہ کسی بھی دینی یا سیاسی جماعت میں کام کرنے والے حضرات علمی و فکری جدوجہد کے لیے پاکستان شریعت کونسل میں شامل ہو سکتے ہیں۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۳ جون ۲۰۱۵ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 افغانستان میں طالبان کی حکومت اور برطانیہ کے مسلم دانشور 1 1
3 طالبان کی کامیابی پر دینی حلقوں کا اطمینان 1 2
4 طالبان کی طرف سے اسلام کے نام پر ناقابل قبول اقدامات کا خدشہ 1 2
5 مغربی میڈیا کی جانب سے طالبان کی کردار کشی 1 2
6 چودھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برطانیہ ۔ مسلم پرسنل لاء کا تذکرہ 2 1
7 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی یاد میں ایک نشست 3 1
8 روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام خلافت راشدہ کانفرنس ۲۰۰۲ء 4 1
9 تحریک ختم نبوت کے مطالبات 5 1
10 آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ۲۰۰۲ء 6 1
11 ’’برصغیرمیں مطالعۂ حدیث‘‘ پر ایک علمی سیمینار 7 1
12 بھارت میں غیر سرکاری شرعی عدالتوں کا قیام 8 1
13 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کامیاب کنونشن ۲۰۱۵ء 9 1
14 مولانا قاسم نانوتویؒ، مولانا عبد الستار تونسویؒ ۔ الشریعہ اکادمی میں فکری نشستیں 10 1
15 لاہور میں تین مختلف پروگراموں میں شرکت 11 1
16 کراچی کی سرگرمیاں 12 1
17 اسلام زندہ باد کانفرنس ۲۰۱۳ء کا احوال 13 1
18 وفاق المدارس کا مجوزہ عالمی اجتماع ۲۰۱۴ء 14 1
19 نصاب تعلیم کا ایک جائزہ ۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار 15 1
20 کراچی میں مصروفیت کا ایک دن 16 1
21 اسلام آباد میں چند روز 17 1
22 عشرۂ ختم نبوت ۲۰۱۳ء 18 1
23 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 19 1
24 سمندری کا سفر 20 1
25 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا دورہ 21 1
26 تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن 22 1
27 تحریک انسداد سود پاکستان 23 1
28 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 24 1
29 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۳ء کی قراردادیں 25 1
30 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء کا متفقہ اعلامیہ 26 1
31 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے مولانا سید عثمان منصور پوری کے خطابات 27 1
32 شیخ الہند کانفرنس ۲۰۱۳ء سے علماء کرام کے خطابات 28 1
33 شیخ الہند عالمی امن کانفرنس (دیوبند و دہلی) ۲۰۱۳ء 29 1
34 دورۂ بھارت ۲۰۱۳ء کی تاثراتی نشستیں 30 1
35 ربیع الاول ۱۴۳۵ھ کی سرگرمیاں 31 1
36 ڈیرہ غازی خان کا سفر 32 1
37 لاہور اور کراچی کی سرگرمیاں 33 1
38 راولپنڈی میں ایک دن 34 1
39 سودی نظام کے خلاف جدوجہد ۔ دینی راہ نماؤں کا اجلاس 35 1
40 کراچی یونیورسٹی کی سیرت کانفرنس میں شرکت 36 1
41 لاہور کی تقریبات میں شرکت 37 1
42 سودی نظام پر بحث 38 1
43 اجتماعات مدارس 39 1
44 دینی تقریبات میں شرکت 40 1
45 ڈیرہ اسماعیل خان کا سفر 41 1
46 ملکی و قومی مسائل ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 42 1
47 اسلام آباد اور چارسدہ کی سرگرمیاں 43 1
48 اسلام آباد کے گرد و نواح میں سرگرمیاں 44 1
49 تحریک انسداد سود کا اجلاس 45 1
50 آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں ملاقاتیں 46 1
51 موجودہ ملکی صورت حال ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 47 1
52 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۴ء 48 1
53 مطالعۂ قرآن کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۴ء 49 1
54 مسجل تحفظ ختم نبوت کا اجلاس 50 1
55 چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کا دورہ 51 1
56 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا آغاز 52 1
57 سرگودھا، جوہر آباد، قائد آباد، چنیوٹ اور چناب نگر کا سفر 53 1
58 ’’انسداد سود سیمینار‘‘ میں شرکت 54 1
59 قومی ایکشن پلان اور اس کا رد عمل 55 1
60 تحفظ ناموس رسالت ۔ آل پارٹیز کانفرنس لاہور 56 1
61 مجلس علماء اسلام پاکستان کا اجلاس 57 1
62 ششماہی تعطیلات کی سرگرمیاں 58 1
63 چنیوٹ میں تعزیتی ریفرنس 59 1
64 مذہبی رواداری اور علماء کی ذمہ داریاں 60 1
65 دستور پاکستان، تحفظ حرمین ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 61 1
66 کراچی میں تین دن 62 1
67 اندرون سندھ کا سفر 63 1
68 ملی و قومی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 64 1
69 مری میں علمی و فکری نشستیں 65 1
70 یوم دفاع اور یوم تحفظ ختم نبوت کی تقریبات 66 1
71 حالات حاضرہ ۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس 67 1
72 تحریک انسداد سود کا اجلاس 68 1
73 دینی جدوجہد کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم 69 1
74 سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ ۲۰۱۵ء 70 1
75 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس ۔ حالات حاضرہ کا جائزہ 71 1
76 عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد ۲۰۱۵ء 72 1
77 عالمی ختم نبوت کانفرنس جنوبی افریقہ ۲۰۱۵ء 73 1
78 حالات حاضرہ ۔ پاکستان شریعت کونسل کی قراردادیں 74 1
79 ممتاز قادریؒ کی پھانسی اور مذہبی طبقات کا رد عمل 75 1
80 تین دن مغربی روٹ پر 76 1
81 ترکی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اجلاس 77 1
82 پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس 78 1
83 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سالانہ اجلاس 79 1
84 مذہبی منافرت کا سدباب ۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس 80 1
85 تبلیغی سہ روزہ اور حضرت سندھیؒ کی یاد میں ایک مجلس 81 1
86 راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کا سفر 82 1
87 انسدادِ سود قومی کنونشن 83 1
88 سودی نظام کا شکنجہ اور ’’عذر لنگ‘‘ 84 1
89 جنوبی پنجاب کا سفر 85 1
90 فضلاء کرام کے چند تربیتی اجتماعات میں شرکت 86 1
Flag Counter