تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
۴) زکوٰۃ قرض داروں کی مدد کیلئے ۔ ۵) نظام زکوٰۃ کے کارکنوں کیلئے ۶) زکوٰۃ خدا کی راہ میں ۔ ۷) زکوٰۃ تالیف قلوب کیلئے ۔ ۸) زکوٰۃ مسافروں کی مدد کیلئے ۔ مختصر یہ کہ سورۂ توبہ میں ۱) بعض غزوات اور ان سے متعلق واقعات کا ذکر۔ ۲) مشرکین کے معاہدوں سے دست برداری کا اعلان ۔ ۳) ایام حج میں جدال وقتال کی ممانعت ۔ ۴) حدود حرم میں کفار ومشرکین کے داخلے پر پابندی ۔ ۵) اہل کتاب کو ایمان لانے یا جزیہ دینے کا حکم ۔ ۶) جھاد میں سستی کرنے والوں کی مذمت ۔ ۷) مصارف زکوٰۃ کا تعین ۔ ۸) منافقین کا بیان اور اہل ایمان کی پہچان ۔ یہ باتیں اس سورۃ میں بیان کی گئی ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں احکامات الہٰی سمجھنے کی اور ان پر عمل کرنے کی توفیق ارزانی فرمائے ، آمین ۔