Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2017

اكستان

59 - 66
ہو گیاکہ اگر علمائے دیوبند ایسے ہوتے ہیں تو پھر اِن سے بہتر کوئی ہو ہی نہیں سکتا اور نتیجہ یہ ہوا کہ پھر   اُن محلوں سے تقریر کرنے کی دعوتیں آنی شروع ہوگئیں جو مخالفین علمائے دیوبند کے خاص محلے کہلاتے تھے اور پھر اُن کی دلی خواہشات پر اُنیس دن مسلسل آپ کی تقریریں بمبئی میں ہوتی رہیں جن میں عوام بڑے   ذوق وشوق سے شریک ہو کر اپنے عقائد کی اصلاح کرتے تھے۔ حضرت حکیم الاسلام  کی غیر معمولی کامیابی سے متاثر ہو کر حضرت مولانا محمد ابراہیم بلیاوی نے آپ کو ''فاتح بمبئی ''کا خطاب عطا فرمایا تھا۔
لاہور کی تقریر کا واقعہ  : 
حکیم الاسلام کی تقریر دل پذیر کا دوسرا واقعہ پاکستان کے مشہور علمی شہر لاہور کا ہے، اُستاذِ محترم شیخ الحدیث مولانا سیّد حامدمیاں صاحب( خلیفہ ٔ مجاز شیخ الاسلام حضرت مولاناسیّد حسین احمد مدنی  ) کاقائم کردہ جامعہ مدنیہ پہلے مسلم مسجد لاہور میں تھا، مسلم مسجد بریلوی مکتبہ فکر کی ہے لیکن جامعہ مدنیہ   کئی سال اُس مسجد میں رہا، حضرت میاں صاحب اِس مسجد میں درسِ حدیث بھی دیا کرتے تھے جس میں دُوردُور سے لوگ ذوق و شوق سے شریک ہوا کرتے تھے ، حضرت میاں صاحب نے مسلم مسجد میں حضرت حکیم الاسلام کی تقریر کا اعلان کردیا، بعض بریلوی حضرات کو ناگوار گزرا کیونکہ مسجد اُن کے    زیرِ انتظام تھی، انہوں نے فیصلہ کیا کہ قاری طیب صاحب کی تقریر نہیں ہونے دیں گے جلسہ درہم برہم کردیں گے چنانچہ جو اِس کام کے لیے مقرر کیے گئے تھے وہ آئے، وہ حکیم الاسلامکا ایمان افروز وعظ سن کر ایسے متاثر ہوئے کہ اپنی شرارت بھول گئے اور یہ کہتے سنے گئے کہ یہ کمزور سا آدمی بولے جارہا ہے   نہ تھکتا ہے نہ کسی کے خلاف بولتا ہے بس قرآن و حدیث اور بزرگوں کے واقعات سناتا ہے خوامخواہ ہمارے لوگ ایسوں کو کافرکہتے ہیں ۔ ہمارے علماء اپنی تقریروں میں سوا ئے برا کہنے کے اور کچھ سناتے نہیں ہیں اور یہ کسی کوبھی کچھ نہیں کہہ رہا ہے، حضرت حکیم الاسلام  کی تقریر سے بہت سے لو گوں کی آخرت بن گئی اور عقائد درست ہوگئے اُن میں ایک صاحب حاجی گام بھی تھے جو حضرت میاں صاحب کی جان کے دشمن تھے اور کہتے تھے کہ میں اِس وہابی کو قتل کروں گا، اللہ رب العزت نے اُن کے دل کی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 کثرتِ استغفار قرب کا ذریعہ 7 4
6 بھاگوان اِنسان : 8 4
7 بری موت سے پناہ : 8 4
8 ذات و صفات سے متعلق عقیدہ : 9 4
9 دل کی سیاہی، مثال سے وضاحت : 9 4
10 حیاتِ مسلم 11 1
11 پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات 11 10
12 سیدھا راستہ : 12 10
13 بہتر فرقے اور اہلِ سنت والجماعت : 13 10
14 بد عت : 14 10
15 تو ضیح و تشریح : 15 10
16 فریضۂ تربیت : 18 10
17 سر پرستوں کے فرائض : 19 10
18 نماز کی تعلیم و تربیت : 21 10
19 ناجائز پوشاک وغیرہ : 21 10
20 اجر ِ عظیم : 21 10
21 وفیات 22 1
22 جمالِ مومن یا اسلامی یونیفارم 23 1
23 ایک سوالیہ مکتوب بخدمت حضرت شیخ الاسلام اور اُس کا جواب 23 22
24 جواب : ٭ 24 22
25 تبلیغ ِ دین 32 1
26 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 32 25
27 پہلی اصل ....... نماز کا بیان : 32 25
28 وضو کرنے اور کپڑوں کی طہارت میں ایک عجیب حکمت : 33 25
29 نماز پڑھنے سے بہر حال نفع ہے اگر چہ اِس کے اَسرار کو نہ سمجھے : 33 25
30 نماز کی رُوح اور بدن : 34 25
31 بِلا حضورِ قلب والی نماز کی صحت پر علماء کافتوی اور شبہ کا جواب : 35 25
32 نماز کی رُوح اور اعضاء : 35 25
33 نماز میں قلب اور زبان کی موافقت : 36 25
34 حضور ِ قلب حاصل کرنے کی تد بیر : 36 25
35 فضائلِ بسم اللہ 37 1
36 بسم اللہ کی لفظی تحقیق : 37 35
37 تحقیق لفظ'' اللّٰہ'' : 38 35
38 تحقیق اَلرَّ حْمٰنِ الرَّ حِیْمِ : 38 35
39 بسم اللہ کے متعلق مذاہب کی تحقیق : 40 35
40 بسم اللہ کے متعلق ایک فقہی بحث : 41 35
41 بسم اللہ کے ''ب'' کو مکسور (زیر والا) کیوںلایا گیا ؟ 43 35
42 بسم اللہ کو '' ب ''سے شروع کرنے میں نکتہ : 43 35
43 بسم اللہ الر حمن الر حیم کے متعلق علمی تحقیق : 44 35
44 نکتہ نمبر ١ : 44 35
45 نکتہ نمبر٢ : 45 35
46 نکتہ نمبر٣ : 45 35
47 نکتہ نمبر٥ : 46 35
48 نکتہ نمبر ٦ : 46 35
49 نکتہ نمبر ٧ : 46 35
50 نکتہ نمبر ٨ : 47 35
51 نکتہ نمبر٩ : 48 35
52 خلاصہ : 48 35
53 گلدستہ ٔ اَحادیث 49 1
54 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 49 53
55 حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی 50 1
56 پیدائش : 51 55
57 ر سمِ بسم اللہ : 51 55
58 مکتب طیب کی مبارک تقریب 51 55
59 حفظ و تجوید ِقرآن : 51 55
60 اعلیٰ تعلیم : 52 55
61 اساتذہ کرام : 52 55
62 اجازتِ حدیث : 53 55
63 بیعت واِرادت کاتعلق : 53 55
64 دارُ العلوم دیوبند کے منصب ِاہتمام پر : 56 55
65 تقریر کے بادشاہ اور فاتح بمبئی کا خطاب : 57 55
66 لاہور کی تقریر کا واقعہ : 59 55
67 پاکستانی شہریت اور پھر واپسی : 60 55
68 اخبار الجامعہ 64 1
69 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter