۹۔ بعض جان دار گدھا نہیں ہے، اس کی نقیض ہے ہر جان دار گدھا ہے۔
۱۰۔ بعض انسان لکھنے والے ہیں، اس کی نقیض ہے کوئی انسان لکھنے والا نہیں ہے۔
۱۱۔ بعض بکریاں کالی نہیں، اس کی نقیض ہے ہر بکری کالی ہے۔
۱۲۔ زید رات کو سوتا ہے اور زید دن کو نہیں سوتا ہے، ان میں تناقض نہیں، کیوں کہ وحدتِ زمان کی شرط مفقود ہے۔
سبق نمبر v
۱۔ ہر انسان جسم والا ہے، اس کا عکسِ مستوی ہے بعض جسم والے انسان ہیں۔
۲۔ کوئی گدھا بے جان نہیں ہے، اس کا عکس ہے کوئی بے جان گدھا نہیں ہے۔
۳۔ کوئی گھوڑا عاقل نہیں ہے، اس کا عکس ہے کوئی عاقل گھوڑا نہیں ہے۔
۴۔ ہر حریص ذلیل ہے، اس کا عکس ہے بعض ذلیل حریص ہیں۔
۵۔ ہر قناعت کرنے والا پیارا ہے، اس کا عکس ہے بعض پیارے قناعت کرنے والے ہیں۔
۶۔ ہر نمازی سجدہ کرنے والا ہے، اس کا عکس ہے بعض سجدہ کرنے والے نمازی ہیں۔
۷۔ ہر مسلمان خدا کو ایک جاننے والا ہے، اس کا عکس ہے بعض خدا کو ایک جاننے والے مسلمان ہیں۔
۸۔ بعض مسلمان نماز نہیں پڑھتے، اس کا عکسِ مستوی ہے بعض نماز نہ پڑھنے والے مسلمان ہیں۔
۹۔ بعض مسلمان روزہ رکھتے ہیں، اس کا عکسِ مستوی ہے بعض روزہ رکھنے والے مسلمان ہیں۔
۱۰۔ بعض مسلمان نمازی ہیں، اس کا عکسِ مستوی ہے بعض نمازی مسلمان ہیں۔
سبق نمبر y
۱۔ ہر انسان ناطق ہے (صغریٰ) اور ہر ناطق جسم ہے (کبریٰ) پس ہر انسان (اصغر) جسم (اکبر) ہے (نتیجہ) اور حدِّ اوسط ’’ناطق‘‘ ہے۔
۲۔ ہر انسان جان دار ہے (صغریٰ) اور کوئی جان دار پتھر نہیں (کبریٰ) پس کوئی انسان (اصغر) پتھر (اکبر) نہیں ہے (نتیجہ) اور حدِّ اوسط ’’جان دار‘‘ ہے۔
۳۔ بعض جان دار گھوڑے ہیں (صغریٰ) اور ہر گھوڑا ہنہنانے والا ہے (کبریٰ) پس بعض جان دار (اصغر) ہنہنانے والے (اکبر) ہیں (نتیجہ) اور حدِّ اوسط ’’گھوڑا‘‘ ہے۔
۴۔ بعض مسلمان نمازی ہیں (صغریٰ) اور ہر نمازی اللہ کا پیارا ہے (کبریٰ) پس بعض مسلمان (اصغر) اللہ کے پیارے