فصل کی بھی دو قسمیں ہیں فصلِ قریب اور فصلِ بعید۔
۱۔ فصل قریب وہ فصل ہے جو جنسِ قریب میں شریک جزئیات سے ماہیت کو جدا کرے۔ جیسے: ناطق، انسان کی فصل قریب ہے، کیوں کہ وہ انسان کو اس کی جنسِ قریب حیوان میں شریک تمام جزئیات فرس، بقر، غنم وغیرہ سے جدا کرتا ہے۔
۲۔ فصل بعید وہ فصل ہے جو جنسِ بعید میں شریک جزئیات سے ماہیت کو جدا کرے، جنسِ قریب میں جو چیزیں شریک ہیں ان سے جدا نہ کرے۔ جیسے: حساسانسان کی فصل بعید ہے، کیوں کہ وہ انسان کو جسم نامی ہونے میں جو چیزیں انسان کے ساتھ شریک ہیں ان سے جدا کرتا ہے، مگر جان دار ہونے میں جو چیزیں انسان کے ساتھ شریک ہیں ان سے جدا نہیں کرتا۔
تمرین
امثلۂ ذیل میں بتاؤ کون کس کے لیے جنسِ قریب یا جنسِ بعید یا فصلِ قریب یا فصلِ بعید ہے۔
ناطق 1 جسم جسم نامی ناہق صاہل حساس نامی۔
سولہواں سبق
۱۔ مفرد کی تعریف کرو اور اس کی چاروں صورتیں مع امثلہ بیان کرو۔
۲۔ مرکب کی تعریف مع مثال بیان کرو۔ ۳۔ مفہوم کس کو کہتے ہیں؟
۴۔ جزئی کی تعریف بیان کرو۔ ۵۔ کلی کی تعریف بیان کرو۔
۶۔ جزئیات وافراد کس کو کہتے ہیں؟ ۷۔ حقیقت اور ماہیت کی کیا تعریف ہے؟
۸۔ عوارض کس کو کہتے ہیں؟ ۹۔ کلی کی قسمیں بیان کرو۔
۱۰۔ کلی ذاتی کی تعریف کرو اور مثالیں دو۔ ۱۱۔ کلی عرضی کی تعریف کرو اور مثالیں دو۔
۱۲۔ کلی ذاتی کی کتنی قسمیں ہیں؟ ۱۳۔ جنس کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
۱۴۔ نوع کی تعریف اور مثال بیان کرو۔ ۱۵۔ فصل کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
۱۶۔ کلی عرضی کی کتنی قسمیں ہیں؟ ۱۷۔ خاصہ کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
۱۸۔ عرضِ عام کی تعریف اور مثال بیان کرو۔ ۱۹۔ اصطلاح ما ہو کیا ہے؟