۲۰۔ ما ہو کے جواب میں کیا چیز آتی ہے؟ ۲۱۔ جنس کی کتنی قسمیں ہیں؟
۲۲۔ جنسِ قریب کی تعریف اور مثال بیان کرو۔ ۲۳۔ جنسِ بعید کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
۲۴۔ فصلِ قریب کی تعریف اور مثال بیان کرو۔ ۲۵۔ فصلِ بعید کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
سترہواں سبق
دو کلیوں میں نسبت کا بیان
ہر کلی کو دوسری کلی کے ساتھ چار نسبتوں میں سے کوئی ایک نسبت1 ضرور حاصل ہوتی ہے۔ یا یوں کہو کہ دو کلیوں میں خواہ وہ کوئی سی ہوں چار نسبتوں میں سے کوئی ایک نسبت ضرور ہوتی ہے۔ وہ چار نسبتیں یہ ہیں: تساوی، تباین، عموم وخصوص مطلق اور عموم وخصوص من وجہ۔
۱۔ تساوی یہ ہے کہ دو کلیوں میں سے ہر کلی دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق آئے۔ جیسے: انسان اور ناطق میں تساوی ہے، کیوں کہ ان میں سے ہر ایک کلی دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق آتی ہے۔2 اور جن دو کلیوں میں تساوی کی نسبت ہوتی ہے ان کو متساوییْن کہتے ہیں۔
۲۔ تباین یہ ہے کہ دو کلیوں میں سے کوئی کلی دوسری کلی کے کسی بھی فرد پر صادق نہ آئے۔ جیسے: انسان اور گھوڑے میں تباین ہے، کیوں کہ ہر ایک دوسرے کے کسی فرد پر صادق نہیں آتا3 اور جن دو کلیوں میں تباین کی نسبت ہوتی ہے ان کو متبائنین کہتے ہیں۔
اٹھارہواں سبق
باقی نسبتوں کا بیان
۳۔ عموم وخصوص مطلق یہ ہے کہ ایک کلی تو دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق آئے، مگر دوسری کلی پہلی کلی کے ہر ہر فرد پر صادق نہ آئے صرف بعض افراد پر صادق آئے۔ جیسے: انسان اور حیوان میں عموم وخصوص مطلق ہے، کیوں کہ حیوان تو انسان کے ہر ہر فرد پر صادق آتا ہے، مگر انسان حیوان کے ہر ہر فرد پر صادق نہیں آتا ہے صرف بعض افراد پر صادق آتا ہے، اور جن دو کلیوں میں عموم وخصوص مطلق کی نسبت ہوتی ہے ان میں سے اس کلی کو جو دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق آتی ہے عام مطلق کہتے ہیں۔ جیسے: حیوان۔ اور اس کلی کو جو دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق نہیں آتی