سچا ہے، مگر اس کا عکسِ مستوی ’’بعض انسان جان دار نہیں‘‘ غلط ہے۔2
تمرین
درج ذیل قضایا کے عکس مستوی نکالو۔
۱۔ ہر انسان جسم والا ہے۔
۲۔ کوئی گدھا بے جان نہیں ہے۔
۳۔ کوئی گھوڑا عاقل نہیں ہے۔
۴۔ ہر حریص ذلیل ہے۔
۵۔ ہر قناعت کرنے والا پیارا ہے۔
۶۔ ہر نمازی سجدہ کرنے والا ہے۔
۷۔ ہر مسلمان اللہ کو ایک جاننے والا ہے۔
۸۔ بعض مسلمان نماز نہیں پڑھتے۔
۹۔ بعض مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔
۱۰۔ بعض مسلمان نمازی ہیں۔
تینتیسواں سبق
تمرینی
۱۔ تناقض کسے کہتے ہیں؟ مثال بھی بیان کرو۔
۲۔ نقیض اور نقیضین کیا ہیں؟
۳۔ تناقض کا حکم کیا ہے؟
۴۔ تناقض کے لیے عمومی شرط کیا ہے؟
۵۔ تناقض کے لیے دو مخصوصہ قضیوں میں کتنی باتوں میں اتحاد ضروری ہے؟
۶۔ تناقض کے لیے دو محصورہ قضیوں میں وحداتِ ثمانیہ کے علاوہ کیا شرط ہے؟
۷۔ وحداتِ ثمانیہ تفصیل سے بیان کرو۔