۱۳۔ یہ مسجد (جزئی)
۱۴۔ یہ پانی (جزئی)
۱۵۔ میرا قلم (جزئی)
سبق نمبر a
۱۔ جسم نامی۔ درخت انار میں اول دوم کے لیے کلی ذاتی ہے۔
۲۔ سرخ۔ انار میں اول دوم کے لیے کلی عرضی ہے۔
۳۔ حیوان۔ فرس میں اول دوم کے لیے کلی ذاتی ہے۔
۴۔ قوی۔ گھوڑا میں اول دوم کے لیے کلی عرضی ہے۔
۵۔ کشادہ۔ مسجد میں اول دوم کے لیے کلی عرضی ہے۔
۶۔ جسم ۔ پتھر میں اول دوم کے لیے کلی ذاتی ہے۔
۷۔ سخت۔پتھر میں اول دوم کے لیے کلی عرضی ہے۔
۸۔ لوہا۔ چاقو میں اول دوم کے لیے کلی ذاتی ہے۔ کیوںکہ چاقو کے دو اجزا ہیں، لوہا اور لکڑی۔
۹۔ تیز۔ چاقو میں اول دوم کے لیے کلی عرضی ہے۔
۱۰۔ تیز۔ تلوار میں اول دوم کے لیے کلی عرضی ہے۔
سبق نمبر b
۱۔حیوان جنس ہے فرس کے لیے۔
۲۔ جسمِ نامی جنس ہے درختِ انار کے لیے، کیوں کہ جب اس کے ساتھ فصل ملے گی تب انار کا درخت دوسرے اجسامِ نامیہ سے ممتاز ہوگا۔
۳۔ حساس فصل ہے حیوان کے لیے، کیوں کہ حساسیت قدیم نظریہ کے اعتبار سے صرف حیوانات میں پائی جاتی ہے۔
۴۔ صاہل فصل ہے فرس کے لیے۔
۵۔ جسمِ مطلق جنس ہے فرس کے لیے۔