۲۔ دلالتِ تضمُّنی وہ دلالت ہے جس میں لفظ اپنے معنی موضوع لہٗ کے جز 2 پر دلالت کرے۔ جیسے: انسان کی دلالت صرف حیوان پر یا صرف ناطق پر اور چاقو کی دلالت صرف دستہ پر یا صرف پھل پر۔
۳۔ دلالتِ التزامی وہ دلالت ہے جس میں لفظ اپنے معنی موضوع لہٗ کے لازم3 پر دلالت کرے۔ جیسے: انسان کی دلالت قابلیتِ علم پر۔
تمرین
ذیل میں دال اور مدلول لکھے جاتے ہیں، ان میں دلالت کی قسمیں بتاؤ۔
۱۔ نابینا1 ۔ آنکھ
۲۔ لنگڑا۔ ٹانگ
۳۔ درخت ۔ شاخیں
۴۔ نکٹا۔ ناک۔
۵۔ ہدایۃ۔ کتاب الصوم
۶۔ حاتم طائی۔ سخاوت۔
آٹھواں سبق
یہ سبق بھی گزشتہ اسباق کو محفوظ کرنے کے لیے ہے۔ طلبہ آپس میں سوال وجواب کرکے گزشتہ مضامین خوب یاد کرلیں۔ پھر استاذ صاحب سوال کریں۔
۱۔ تصور وتصدیق کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
۲۔ معرّف کس کو کہتے ہیں؟
۳۔ حجت کس کو کہتے ہیں؟
۴۔ منطق کی تعریف بیان کرو۔
۵۔ منطق کا موضوع کیا ہے۔؟
۶۔ دلالت کی تعریف بتاؤ۔
۷۔ وضع کی تعریف کرو۔