۱۔ یہ شے گھوڑا ہے یا گدھا۔
۲۔ یہ چیز یا تو جان دار ہے یا سفید ہے۔
۳۔ زید عالم ہے یا جاہل ہے۔
۴۔ عمرو بولتا ہے یا گونگا ہے۔
۵۔ بکر شاعر ہے یا کاتب۔
۶۔ زید گھر میں ہے یا مسجد میں۔
۷۔ خالد بیمار ہے یا تندرست ہے۔
۸۔ زید کھڑا ہے یا بیٹھا ہے۔
۹۔ آدمی نیک بخت ہے یا بدبخت ہے۔
ستائیسواں سبق
تمرینی1
۱۔ قضیہ کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
۲۔ قضیہ موجبہ کس کو کہتے ہیں؟
۳۔ قضیہ سالبہ کس کو کہتے ہیں۔
۴۔ قضیہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
۵۔ قضیہ حملیہ کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
۶۔ موضوع کس کو کہتے ہیں؟
۷۔ محمول کس کو کہتے ہیں؟
۸۔ رابطہ کس کو کہتے ہیں؟
۹۔ قضیہ حملیہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
۱۰۔ قضیہ مخصوصہ کی تعریف کرو اور مثال دو۔
۱۱۔ قضیہ مخصوصہ کا دوسرا نام کیا ہے؟