نامی: انسان اور دیگر حیوانات کے لیے جنسِ بعید بھی ہے اور فصلِ بعید بھی ہے۔
سبق نمبر h
۱۔ حیوان اور فرس میں عموم وخصوص مطلق ہے، اول عام مطلق اور ثانی خاص مطلق ہے۔
۲۔ انسان اور حجر میں تباین ہے۔
۳۔ جسم اور حمار میں عموم وخصوص مطلق ہے، اول عام مطلق اور ثانی خاص مطلق ہے۔
۴۔ حیوان اور اسود میں عموم وخصوص من وجہٍ ہے، مادّۂ اجتماعی کالی بھینس ہے اور مادۂ افتراقی سفید بیل اور سیاہ ٹوپی ہیں۔
۵۔ جسمِ نامی اور کھجور کے درخت میں عموم وخصوص مطلق ہے، اول عام مطلق اور ثانی خاص مطلق ہے۔
۶۔ حجر اور جسم میں عموم وخصوص مطلق ہے۔
۷۔ انسان اور غنم میں تباین ہے۔
۸۔ رومی اور انسان میں عموم وخصوص مطلق ہے، اول خاص مطلق اور ثانی عام مطلق ہے۔
۹۔ غنم اور حمار میں تباین ہے۔
۱۰۔ فرس اور صاہل میں تساوی ہے۔
۱۱۔ حساس اور حیوان میں تساوی ہے۔
سبق نمبر i
۱۔ جوہرِ ناطق حدّ ناقص ہے انسان کی، کیوں کہ جنس بعید اور فصل قریب سے مرکب ہے۔
۲۔ جسمِ نامی ناطق حد ناقص ہے انسان کی۔
۳۔ جسمِ حساس حد ناقص ہے حیوان کی، کیوں کہ جسم حیوان کی جنسِ بعید ہے اور حساس فصلِ قریب ہے۔
۴۔ جسمِ متحرک بالارادہ حدّ ناقص ہے حیوان کی، کیوں کہ جنس بعید اور فصلِ قریب سے مرکب ہے۔
۵۔ حیوانِ صاہل حدّ تام ہے فرس کی۔
۶۔ حیوانِ ناہق حدّ تام ہے حمار کی۔
۷۔ جسمِ ناہق حدّ ناقص ہے حمارکی۔