ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2016 |
اكستان |
|
اے میرے بندو ! تم دن میں بھی گناہ کرتے ہو اور رات میں بھی، اور میری شان یہ ہے کہ میں تمہارے سب کے سب گناہ بخش دیاکرتا ہوںفَاسْتَغْفِرُوْنِیْ اَغْفِرْلَکُمْ پس تم مجھ سے مغفرت چاہو میں تمہارے لیے تمہارے گناہ بخش دُوں گا۔ اے میرے بندو ! تم اپنے خالق کونہ نفع پہنچا سکتے ہو اور نہ نقصان۔ اے میرے بندو ! اگر تم اَوّل و آخر اِنسان و جنات سب ایسے ہو جائیں جیسے تم میں کوئی بڑے سے بڑا متقی ہو تواِس سے میرے مُلک میں کوئی زیادتی نہ ہوگی۔ اے میرے بندو ! اگر تم میں اَوّل و آخر اِنسان و جنات سب ایسے ہو جائیں جو تم میں سب سے زیادہ خراب ہو تو اِس سے میری سلطنت میں کوئی کمی نہ آئے گی۔ اے میرے بندو ! اگر تمہارے اَوّل و آخر اِنسان و جنات کسی جگہ پر کھڑے ہوکر مجھ سے سوال کر دیں اور میں ہر ایک اِنسان کو وہ دے دُوں جو وہ مانگے توایسا کرنے سے میرے خزانوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ اے میرے بندو ! یہ جو کچھ بھی ہیں تمہارے ہی اَعمال ہیں، یہ میں تمہارے کیے ہوئے تمہارے اُوپر شمار کرتا ہوں پھریہ اَعمال پورے کے پورے تمہیں پہنچا دُوں گا۔فَمَنْ وَّجَدَ خَیْرًا فَلْیَحْمَدِ اللّٰہَ پس جواچھا ئی پائے تو اُسے چاہیے کہ اللہ کاشکر کرےوَمَنْ وَّجَدَ غَیْرَ ذٰلِکَ فَلَا یَلُوْمَنَّ اِلَّا نَفْسَہ ١ اور جو اِس کے علاوہ (برا خمیازہ)پائے تو اُسے چاہیے کہ اپنے نفس کو ملا مت کرے۔قرآنِ حکیم میں ہے :(فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَہ o وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَ رَّةٍ شَرًّا یَّرَہ ) ٢ ''جو ذرّہ برا بربھی نیکی کرتا ہے وہ اُس کو دیکھ لے گا اور جو ذرّہ برا بربھی برائی کرتا ہے وہ اُس (کے برے انجام) کو دیکھ لے گا۔'' ١ مشکوة شریف کتاب الدعوات رقم الحدیث ٢٣٢٦ ٢ سُورة الزلزال : ٧ ، ٨