Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2013

اكستان

29 - 64
سے میرا سلام کہنا اور کہنا کہ قیامت قریب آگئی ہے اور اِسی قسم کی چند باتیں کر کے وہ نظر سے غائب ہوگئے پھر ہر چند تلاش کیا گیا، کچھ پتہ نہ چلا۔ 
٭  ایک روز خواب سے بیدار ہو کر حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اِس وقت میں اُس شخص کو دیکھ رہا تھا جو عمر بن خطاب کی نسل سے ہوگا اور عمر بن خطاب کی روِش اِختیار کرے گا، یہ اِشارہ عمر بن عبدالعزیز کی طرف تھا وہ آپ کے صاحبزادے حضرت عاصم کے نواسے ہیں۔ 
٭  ایک روز حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ نے خواب میں دیکھا کہ فجر کی نمازمیں نے رسولِ خدا  ۖ  کے پیچھے پڑھی اور آپ محراب سے تکیہ لگا کر بیٹھ گئے ایک عورت ایک طبق چھواروں کا لائی اور رسولِ خدا  ۖ  کے سامنے رکھ دیا۔ آپ نے ایک چھوارا اُس میں سے لے کر میرے منہ میں رکھ دیا اور پھر دُوسرا چھوارااُٹھا کر میرے منہ میں رکھ دیا اِس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور دِل میں رسول اللہ  ۖ  کی زیارت کا شوق تھا اور زبان پر اُن چھواروں کی حلاوت باقی تھی، اِس کے بعد میں وضو کر کے مسجد گیا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی اور بالکل اِسی طرح محراب سے تکیہ لگا کر بیٹھ گئے میں نے اِرادہ کیا کہ اپنا خواب بیان کروں لیکن قبل اِس کے کہ میں کچھ بولوں ایک عورت آئی اور اُس کے ہاتھ میں ایک طبق کھجوروں کا تھا وہ مسجد کے دروازے پر کھڑی ہوگئی اور وہ طبق حضرت عمر کے سامنے لا کر رکھا گیا، اُنہوں نے اِسی طرح دو چھوارے یکے بعد دیگرے میرے منہ رکھے اور باقی دُوسرے صحابہ کرام کو تقسیم کردیے ،میرا دِل چاہتا تھا کہ مجھے اور دیں تو فرمایا کہ اے بھائی اگر رسولِ خدا  ۖ نے رات کو تمہیں اِس سے زیادہ دیے ہوتے تو میں بھی زیادہ دیتا۔ 
حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ مجھے تعجب ہوا کہ جو خواب میں نے رات کو دیکھا تھا وہ سب اِن کو معلوم تھا۔ تو فرمایا اے علی ! مومن نورِ اِیمان سے دیکھ لیتا ہے۔ میں نے کہااے اَمیر المومنین آپ سچ کہتے ہیں، میں نے ایسا ہی خواب دیکھاتھا اور آپ کے ہاتھ سے بھی چھواروں کی وہی لذت پائی جو رسولِ خدا  ۖ  کے دست ِمبارک سے ملی تھی۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 7 1
4 اِنہوں نے کچھ سوالات کیے ۔ 8 3
5 اِیمان کا اہم ثمرہ : 8 3
6 نفس کی فناء : 9 3
7 ٹھکائی سے ہی جھوٹے نبی کا دماغ درست ہو گیا : 9 3
8 اپنی ''ذات'' کی نفی : 10 3
9 زبان کا عمل اللہ کی یاد : 10 3
10 لوگوں کے ساتھ معاملات ،مثال سے وضاحت : 11 3
11 'بات'' بھی اَمانت ہوتی ہے : 12 3
12 حاکم پر کافر سے اِنصاف بھی فرض ہے : 13 3
13 اِقامت ِدین و جہاد بھی حاکم کا فریضہ ہے : 13 3
14 ہمارے ہاں کے بڑے، ہندوؤں سے ڈریں : 14 3
15 عدل پر مبنی تجارتی پالیسی : 14 3
16 پاکستان میں آئینِ اِسلامی کا نفاذ 17 1
17 اُس کا طریقہ ، اُس کے فوائد 17 16
18 فوائد : 17 16
19 پردہ کے اَحکام 19 1
20 شہوت بالامارِد کی اِبتداء : 19 19
21 شہوت بالامارِد کی قباحت و خباثت 20 19
22 شہوت بالامارِد میں اِبتلاء ِعام : 21 19
23 عشق یا فِسق اور شہوت بالقلب : 21 19
24 لفظ ''لواطت'' کا اِستعمال درست نہیں : 22 19
25 شہوت کی اَقسام 22 19
26 اچھا کھانے اور فضول باتوں کا نشہ : 22 19
27 عشاء کے بعد کی مجلس : 23 19
28 بد نگاہی کا مرض کیسے پیدا ہوتا ہے : 23 19
29 بد نگاہی سے بچنے کی تدبیر : 23 19
30 بدنگاہی چھوڑنے کے لیے آسان علاج : 24 19
31 بد نگاہی میں مبتلا شخص کا آسان علاج : 24 19
32 اِمام اَبو حنیفہ کا تقوی اور اَمردوں سے اِحتیاط : 25 19
33 حضرت تھانوی کی اِحتیاط : 25 19
34 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 26 1
35 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 26 34
36 حضرت فاروقِ اَعظم کے مکاشفات وکرامات 26 34
37 اِسلامی اَذکار و دُعائیں 33 1
38 اَحکام و فضائل 33 37
39 رُوحانی زندگی کی بقا واِصلاح : 33 37
40 ذکر و دُعا پر اِطمینانِ قلب کا الٰہی وعدہ : 35 37
41 عالمِ اَسباب میں دُعا : 36 37
42 نظامِ عبادت میں اَذکار اور دُعائیں : 37 37
43 دُعا کے معنٰی : 38 37
44 حقیقت ِدُعا : 39 37
45 دُعا کی اَقسام : 40 37
46 اِنفرادی دُعائیں : 40 37
47 اِجتماعی دُعائیں : 40 37
50 نظامِ اَذکارواَدعیہ کی غایت : 41 37
52 صوفیہ کے اَوراد و اَذکار: 41 37
53 دس کلماتِ اَذکار کاتذکرہ جن کاہرشریعت میں رواج ومعمول رہا : 42 37
54 دُعامانگنے کا سادہ اور آسان طریقہ : 43 37
55 دُعااور تعوذ کی مثال : 43 37
56 تین طریقوں سے دُعاؤں کاآغاز : 44 37
57 لفظ اَللّٰھُمَّ سے دُعائو ں کاآغاز: 45 37
58 دُعا میں حضورِ قلب : 45 37
59 گلدستۂ اَحادیث 47 1
60 وفیات 52 1
61 ماہِ صفرکے اَحکام اور جاہلانہ خیالات 53 1
62 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 53 61
63 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 53 61
64 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 54 61
65 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 56 61
66 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 57 61
67 عالمی خبریں 61 1
68 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter