ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2013 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! گزشتہ ماہ کی ١٥ تاریخ جوکہ عاشورۂ محرم اور جمعہ کادِن تھا راولپنڈی میں اہل سنت والجماعت کی مسجد ومدرسہ پر اہل ِ تشیُّع کے ماتمی جلوس نے عین نمازِ جمعہ کے وقت حملہ کیا چالیس کے قریب نمازیوں، طلباء ،اَساتذہ اور اُن کے اہلِ خانہ کو ذبح کرکے قتل کر ڈالا مسجد و مدرسہ کو آگ لگادی جس کی وجہ سے ملحقہ بڑی تجارتی عمارت بھی جل کر خاک ہوگئی کچھ اَساتذہ اور اُن کے اہلِ خانہ آگ میں جل کر شہید ہوگئے اور کچھ کو مسجد سے گھسیٹ کر باہر لائے اور بازار میں لٹاکر ذبح کردیا اِس خونی ہولی کے دوران پولیس اور اِنتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی بعض پولیس والوں سے شیعہ حملہ آوروں نے بندوقیں چھین لیں پولیس نے اُن کے حوالہ کر دیں جن سے قتل ِ عام کے بعد اُن ہی پولیس والوں کو دہشت گردوں نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیں پھر بھی اہلکاروں نے کوئی کار روائی نہ کی جبکہ ایس ایس پی، ایس پی، ڈی ایس پی موقع سے بھاگ کھڑے ہوئے اور دُکانوں میں گھس کر شٹر گرالیے اور دَبک کر بیٹھ گئے۔ اِس عظیم سانحہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی جس کے نتیجہ میں ایسی اِشتعالی لہر پورے ملک میں اُٹھی کہ اگر بروقت اَکابرین ِ اہلِ سنت و الجماعت کی قیادت نے دانشمندی اور بلند نظری سے کام نہ لیا ہوتا تو پوراملک نذر ِآتش ہوجاتا ۔