ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2013 |
اكستان |
|
وَّمَا تَدْرِیْ نَفْس بِایِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ) بیشک اللہ ہی کے پاس ہے قیامت کا علم، وہی بارش برساتا ہے اور وہی جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ (کب اور ) کس زمین میں مرے گا ؟ یاد رہے کہ مذکورہ بالا حدیث ِ پاک سے اُن لوگوں کی بڑی واضح تردید ہو رہی ہے جو حضور علیہ السلام کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آپ عالم الغیب ہیں آپ کو اَزل سے لے کر اَبد تک کی تمام چیزوں کا، کائنات کے ذرّے ذرّے پتے پتے اور ہر ڈھکی چھپی چیز کا علم ہے، اگر ایسا ہوتا توآپ قیامت کے وقوع کے متعلق سوال کا جواب ضرور دیتے اور یہ نہ فرماتے کہ قیامت کے وقوع کا علم اُن چیزوں میں سے ہے جن کا علم اللہ کے سوا کسی کونہیں۔ وفیات ٧نومبر کوجمعیت علمائے اِسلام لاہور کے نائب اَمیر جناب سیٹھ عبدالوہاب صاحب لاہور میں وفات پاگئے۔ ٢٠نومبر کو جامعہ مدنیہ لاہور کے سابق مفتی حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب کی صاحبزادی (اہلیہ مولانا قاری قیام الدین صاحب) پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں اِنتقال فرما گئیں۔ ١٥ نومبر کو جناب عقیل اَحمد صاحب کی خالہ صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ گزشتہ ماہ خرم بٹ صاحب کی خوشدامن صاحبہ لاہور میں وفات پاگئیں۔ گزشتہ ماہ بھائی اَصغر صاحب کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد قصور میں وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اَور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔