ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2013 |
اكستان |
|
درس حديث حضرت ِاَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اَور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) نفس کی فناء اور اُس کی علامات۔زبان کاعمل اللہ کی یاد ''بات'' بھی اَمانت ہوتی ہے۔عمر بن عبدالعزیز کا تجارتی عدل اِقامت ِ جہاد بھی حاکم کا فریضہ ہے۔جھوٹے بنی کا دماغ ٹھکائی سے درست ہوگیا ( تخریج و تز ئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) ( کیسٹ نمبر 76 سائیڈB 27 - 09 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرتِ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بڑے سمجھدار صحابی ہیں ،شروع شروع میں تو ایسی بعض باتیں ملیں گی جن میں رسول اللہ ۖ نے اِنہیں تنبیہ کی ہو لیکن بعد میں اِنہوں نے علم حاصل کیا اور اِتنا زیادہ کہ رسول اللہ ۖ نے اِن کے فیصلوں پر اِعتماد کیا فتوؤں پر اِعتماد کیا اِن کو اِجتہاد کی اِجازت دی۔ یہ جب یمن جارہے تھے تو رسول اللہ ۖ نے اِن سے دریافت کیا کہ وہاں کوئی بات پیش آئے نئی تو کیا کرو گے ؟ اِنہوں نے عرض کیا کہ میں کتاب اللہ میں دیکھوں گا، تو جتنا بھی قرآنِ پاک اُس وقت تک نازل ہو چکا تھا وہ یہ پڑھے ہوئے تھے اِنہیں معلوم تھا اور یاد بھی ہوگا حفاظ ہوتے تھے بکثرت۔ دریافت کیا رسول اللہ ۖ نے کہ اگر قرآنِ پاک میں نہ ملے وہ چیز پھر ؟ تو اِنہوں نے کہاکہ جو میں