محمدؐ رحمت اللعالمین است
و مرزا در کفر خانہ نشین است
۱/۶… خاتم النبیین: یہ کتاب مخدوم العلماء حضرت مولانا قاری محمد طیبؒ کی تصنیف لطیف ہے۔جنوری ۱۹۷۷ء کا ایڈیشن جو ادارہ اسلامیات ۱۹۰۔انارکلی لاہور نے شائع کیا تھا۔ اسے ہم نے احتساب قادیانیت کی اس جلد میں شامل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس ایڈیشن میں قرآنی آیات ،احادیث مبارکہ اورعربی عبارات کا ترجمہ حاشیہ میں دیاگیاتھا ۔ جسے ہم نے اصل مقام پرساتھ شامل کر کے حاشیہ سے ختم کردیا۔ تاہم ترجمہ یا توضیحی حواشی کی عبارات کو بین القوسین کردیا ہے۔ تاکہ امتیاز قائم رہے۔ کتاب کے ٹائیٹل پر یہ تعارف ناشر نے درج کیاتھا:’’یہ کتاب جلیل القدر انبیاء علیہم السلام کے مخصوص کمالات کا ذات محمدی ﷺ میں بیک دم جمع ہونے کی بے مثال تفصیلات پیش کرتی ہے۔ اس کامطالعہ آپ پر واضح کر دے گا کہ آدم علیہ السلام کی توبہ ،نوح علیہ السلام کی استجابت، نار ابراہیم علیہ السلام کی گلزاری، یعقوب علیہ السلام کا گریہ، ایوب علیہ السلام کا صبر،موسیٰ علیہ السلام کا یدبیضا ء اورعیسیٰ علیہ السلام کا احیاء موتیٰ کس انداز سے ذات اقدس محمدیﷺ میں ظاہر وجلوہ گر ہوا :
حسن یوسف دم عیسیٰ یدبیضاء داری
آنچہ خوباں ہمہ دارند توتنہاداری
قاری محمد طیبؒ قاسمی دارالعلوم دیوبند کے پون صدی مہتمم رہے۔ اپنے دور میں علوم مولانامحمد قاسم نانوتویؒ صاحب کے آپ ترجمان ووارث تھے۔ ان کی کتاب پڑھ کر ہر قاری کا دل پکارے گا کہ آپ ﷺ ایسے باکمال خاتم النبیین کے بعد کسی اور کی قطعاً ضرورت نہیں ۔ اس لئے آپؐ کے بعد کوئی بھی دعویٰ نبوت کرے لاریب ،کافر ودائرہ اسلام سے خارج ہے۔
یہ کتاب ’’خاتم النبیین‘‘ حکیم الاسلام حضرت قاری محمد طیب قاسمیؒ نے ۱۷شعبان ۱۳۷۷ ھ کو مکمل فرمائی تھی۔ گویا آج ۱۴۳۳ ھ میں اس کتاب کی عمر پینسٹھ سال ہوگئی ہے۔
۲/۷… ختم نبوت سورئہ کوثر کی روشنی میں: ہمارے مخدوم ،مخدوم العلمائ، حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیبؒ کی ایک تقریر جس میں سورئہ کوثر سے مسئلہ ختم نبوت کا استنباط کیاگیا۔ جسے