اثبات معجزات وپیشین گوئیاں انبیاء علیہم الصلوٰات والسلام از نص قرآن
(اصل مسودہ سے صفحہ… ۳۴… اور… ۳۵… غائب ہیں)
کہا اﷲ کی پناہ جبریل نے فرمایا کہ میں اﷲ کا بھیجا ہوا ہوں۔ تمہیں خوشخبری سناتا ہوں کہ کلمتہ اﷲ تم سے پیدا ہوں گے جو دنیا میں کثرت معجزات اور نزول قرب قیامت اور قتل مسیح دجال وکسر صلیب ومنکشف انصار سے عزت والے ہوں گے اور قیامت کے میدان میں اﷲ تعالیٰ انہیں مراتب اعلیٰ عطا فرمائے گا اور مقام قرب میں جگہ ملے گی۔ (خلاصتہ التفاسیر ج۱ ص۲۵۴)
اور یہ بھی فرمایا: ’’ویکلم الناس فی المہد وکہلا ومن الصلحین (آل عمران:۴۶)‘‘{اور کلام کرے گا آدمیوں سے پالنے میں اور کہولت میں اور نیکوں سے ہے۔}
اے ناظرین وخادمان مرزا قادیانی ومیرٹھی وغیرہ تم کو قسم ہے اپنے جدامجد کی انصافاً اس تعریف فرمودہ خداوند تعالیٰ سے اور قادیانی کے بیان توہین بالا سے مقابلہ کرتے جانا کیونکہ آخر حق پر ایمان لانا ضروری ہے اور بعد اس کے اﷲ تعالیٰ حضرت مریم کا بیان یوں فرماتا ہے۔ قولہ تعالیٰ: ’’قالت رب انی یکون لی ولد ولم یمسسنی بشر قال کذالک اﷲ یخلق ما یشائ۔ اذا قضیٰ امراً فانما یقول لہ کن فیکون (آل عمران:۴۷)‘‘ {کہا اے رب کہاں سے ہوگا واسطے میرے لڑکا اور نہ چھوا مجھے کسی آدمی نے کہا ایسا ہی اﷲ پیدا کرتا ہے جو چاہے۔ جب حکم کرے کسی کام کا یہ کہتا ہے واسطے اس کے ہوجا پس ہوجاتا ہے۔}
حضرت جبرائیل علیہ السلام کی بشارت سن کر مریم بتعجب بولیں میرے لڑکا کس طرح ہوگا۔ مجھے تو کسی مرد نے چھوا بھی نہیں۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ اﷲ جسے چاہتا ہے یوں ہی پیدا کرتا ہے۔ جب کوئی کام کرنا منظور ہوا فرمایا (کن) ہوجا پس وہ شی ء موجود ہوگئی۔ اسے اسباب وآلات کی حاجت نہیں یہ لڑکا بھی یوں ہی پیدا ہوگا اور مرزا قادیانی کے نزدیک ان کے قانون قدرت کے یہ آیت مخالف ہے اور فرمایا ’’ویعلمہ الکتب والحکمۃ والتوراۃ والانجیل ورسولاً الی بنی اسرائیل (آل عمران:۴۸،۴۹)‘‘ {اور سکھا ئے گا اسے کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل اور پیغمبر ہے طرف بنی اسرائیل کے۔}
کیوں صاحبو! یہ آیات قرآنی جو کلام الٰہی ہیں۔ آپ کے ملاحظہ سے گزریں۔ اب بھی