کیا اس کا جواب دیا گیا اگر دیا گیا تو بتائیے کیا؟
غیرت دین بفروشند بیک غمزۂ کفر
چشم پوشندز ملت پئے خود کامے چند
اﷲ رے بد حواسی دعویٰ تو کریں عقائد حنفیہ پر اعتراض کرنے کا اور اعتراض کریں قرآن وحدیث پر۔ ادھر تو ارشاد ہوتا ہے کہ: ’’لا یؤمن احدکم حتیٰ اکون احب الیہ من والدہ والناس اجمعین او کما قال ‘‘ اور ادہر فرامین رسول پر ژاژخائیاں اور ایمان کا عویٰ ۔
ایں کار از تو آید و مرداں چنیں کنند
مگر میں فاضل مقالہ نگار کو ہر گز اس قسم کی غلط بیاناں نہ کرنے دوں گا ۔ چنانچہ میں ساتواں چیلنج دیتا ہوں ۔ کہ اگر یہ اعتراض عقائد احناف پر ہے تو کتب عقائد میں دکھانا آپ کا فرض ہے ۔ ورنہ اعتراف کیجئے ۔کہ ہم مرزائی ہونے کے ساتھ آریہ بھی ہیں ۔ پھر بحول اللہ تعالی وہی مسلم بازو جنہوں نے شرا ئط منوا لیں تھیں فرمان رسول کے سامنے بھی گردن خم کرا لیں گے ۔
اسلام کی گیارہویں فتح مبارک ہو !
۱۰… ’’حضرت مریم کا صدیقہ لقب پانا حنفی عقیدہ کی رو سے نبی کریمﷺ کی ماں کا مومن نہ ہونا بلکہ استغفار رسول کے بھی لائق نہ ہونا۔‘‘
فاضل شذرہ نویس کیا یاد ہے کہ اس عقیدہ کو پیش کرتے ہوئے کوئی حنفی عقیدہ کی کتاب پیش کی تھی؟ ہاں یہ کہا تھا کہ شرائط کی رو سے حنفی عقیدہ بتانا میرا فرض ہے۔ کتاب دکھانا نہیں۔ عاجزی کا اختتامی درجہ ہے۔
والعجز من ان یستزاد براء
ارے جناب آپ تو مدعی ہیں کیا البینۃ علی المدعی(مدعی پر دلیل لازم ہے) کو بھی فراموش کردیا۔ شرم کیجئے۔مناظرہ میں کتاب کا مطالبہ کیا گیا اور اب میں آٹھواں چیلنج دے کر کتاب کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اگر حقانیت ہے تو پیش کیجئے۔
علاوہ ازیں کیا آپ قرآن کے ۳۰ تیس پاروں میں سے کوئی ایک آیت بھی ایسی دکھا سکتے ہیں۔ جس میں حضرت آمنہ کے صدیقہ ہونے کی نفی کی گئی ہو؟ علمی گفتگو تو آپ کے سامنے بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے۔ مگر کیا یاد کیجئے گا میں بتاتا ہوں کہ عدم ذکر سے ذکر عدم لازم نہیں آتا۔