۲۹… حضرت عیسیٰ کی دادی اور نانی کو زانیہ کہا۔ (العیاذ باﷲ)
(حاشیہ ضمیمہ انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۷)
۳۰… مرزا نے (ازالہ اوہام حصہ دوم ص۵۳۱، خزائن ج۳ ص۳۸۵)پر حضرت امام ابو حنیفہؒ کو کامل العرفان کہا اور تم نے ان کے عقائد کو شرک بتایا۔
۳۱… حقائد حنفیہ کے متعلق حنفی کتب عقائد کا مطالبہ۔
۳۲… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو منصب نبوت کب ملا؟
۳۳… وہ تمام ضمنی سوالات جو دعاوی کی تنقیح میں کئے گئے۔
یہ ۳۳ مطالبات کا پہلا نمبر ہے۔ جن کا جواب بے چارے ظہور صاحب اور نام نہاد مجاہد تو کیا اگر مرزاقادیانی کے ظہور اوّل مع کل حواریوں کے بھی دے دیں تو جانئے اور اگر غملدی خلافت کے تمام اراکین مل کر بھی جواب نہ دے سکے اور یقینا نہ دے سکیں گے۔ تو سمجھ لیجئے کہ مجاہد صاحب نے خودا پنے جفاکش شانوں پر مرزائیت کا جنازہ نکال دیا۔ اسلام سے تو پہلے دست بردار ہوچکے تھے۔ مرزائیت کو اب طلاق دے دی۔ ہم پھر وہی حضرت مولانا لکھنوی مدظلہ کا مصرع پڑھیں گے۔
درکفرھم ثابت نئی زنار راء اسواء مکن
علماء دیو بند کے باطل شکن بازئووں کے سامنے اٹھائی ہوئی سابقہ شکستوں کو بھول گئے ہوکہ اب پھر اسی زخم کہنہ کو ہرا کرنے کے لئے ذلیل ہونے کو دل چاہا۔ مگر یاد رکھے۔ سر زمین انیچولی میں تو چند قادیانی ذلیل ہوئے۔ لیکن اب دنیا دیکھ لے گی کہ فاضل مجاہد کے مجاہد ہاتھوں نے امیر عساکر قادیان، سرخیل جماعت غلمدی، خلیفۃ الدجال، موسیو بشیر محمود کی پیشانی پر بھی ذلت ورسوائی کا سیاہ قشقا لگا دیا۔
وآخر دعوانا ان الحمد اﷲ رب العالمین وصلی اﷲ تعالیٰ سید المرسلین وخاتم النبیین ۔ اللّٰہم احشرنا فی امتہ واتباعہ وارزقنا شفاعتہ یوم القیمۃ انک علیٰ کل شی ئٍ قدیر!
نیازکیش ساز
محمد مجتبیٰ رازی رام پوری غفرلہ
۲۰؍جمادی الثانی ۱۳۴۸ ھ یوم شنبہ