Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 45

286 - 568
الزغفران الاصفر، عاشق المشک والعنبر۔ حضرت مسیح زمان عیسیٰ دوران حکیم مولوی مرزاغلام احمد قادیانی، مجدد، محدث، مہدی، نبی، رسول ومعاذ اﷲ! بلکہ خود خدا، خدا کے باپ، خدا کے بیٹے، گرمیوں میں بغیر خشخانہ کے زندگی دشوار، بادہ ہائے شربت برف سے مست وسرشار۔
	لو اب تمہیں اپنے ایمان سے حضرت سرورکائناتﷺ کے ارشاد کا موازنہ کرو کہ مرزاقادیانی کا طرز عمل ویسا تھا۔ جیسا تم نے ص۱۳ میں لکھا ہے؟ ہر گز نہیں، واﷲ ہرگز نہیں۔ انہیں سب اسباب سے تومیں اور سب ارباب طبع سلیم مرزاقادیانی کا انکار بہزار اصرار کر کے ان کی مخالفت کرنے لگے اور بحمدہ متحقق ہوگیا کہ وہ بڑے پکے دوکاندار تھے اور لطف کہ یہ سب بھید مرزاقادیانی کا کسی غیر احمدی نے نہیں کھولا۔ اجی وہی مخلص احمدی بیس بیس برس کے رفیق خاص اور مریدان بااخلاص جنہوں نے اپنا مال مرزاقادیانی کی دوکانداری کے پیچھے ہزاروں درہزار لٹا دیا اور ذرہ بھی جبین پر شکن نہ لائے۔ ہاں جب حد سے زیادہ مرزاقادیانی بڑھنے لگے اور اپنی نبوت اور مسیحیت بگھارنے لگے تو انہیں لوگوں کو اﷲتعالیٰ نے توفیق، رفیق بخشی کہ مرزاقادیانی کے سب راز نہانی اور الہامات شیطانی اور چرب زبانی کا پورا فوٹو کھینچ کر عالم میں دکھادیا۔ لو مجھ سے ان حضرات بابرکات کے نام بھی سنو۔ جناب منشی الٰہی بخش صاحب اکاؤنٹنٹ لاہور، ڈاکٹر عبدالحکیم خاں صاحب اسسٹنٹ سرجن پٹیالہ، میر عباس علی صاحب لدھیانہ، فتح خاں صاحب، منشی غلام قادر صاحب، حکیم مظہر حسن صاحب، حافظ حامد علی صاحب وغیرہ وغیرہ۔
	دیکھو(عصائے موسی ص۹۷) جو مرزاقادیانی کے بست سالہ مرید تھے اور مخلصین تھے اور ان کے سوا ہزاروں  ایسے ہیں کہ قبل میں خوش اعتقادی کے ساتھ مرزاقادیانی کے طرفدار تھے۔ جب ان کا حال پر ضلال کھلا تو سب کے سب ان سے بیزار ہوگئے۔ راقم بھی ایک ان کے بااختصاص مریدوں میں تھا اور حین اقامت ضلع فتح پور ان کے ساتھ راسخ الاعتقادی کا دم مارتا تھا۔ مگر ہزار ہزار شکر اس پاک بے نیاز خدائے ذوالجلال کا جس نے اس خاکسار کو اپنے فضل وکرم سے مرزاقادیانی کی کارستانیوں پر جلد مطلع وآگاہ کر دیا اور ان کی نبوت باطلہ کو دور ہی سے سلام کر کے مراد آباد جاکر حضرت مولانا ومرشدنا شاہ فضل الرحمن قدس اﷲ سرہ العزیز کے ہاتھ پر اپنے سابق اعتقادات باطلہ سے توبہ کر کے داخل سلسلہ رحمانیہ ہوا۔ اﷲتعالیٰ ہمارے سابق اعمال باطلہ کو بخشے اورجو لوگ ابھی تک بادیہ ضلالت میں گم گشتہ تھے ان کو بھی سیدھی راہ دکھادے۔
	پیارے عزیز! آپ نے حضرت مؤلف فیصلہ آسمانی مدظلہ العالی کی طرف اشارہ کر کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ 4 1
3 وسیلۃ المبتلاء لدفع البلاء حضرت مولانا سید علی الحائری لاہوری 13 1
4 تبصرۃ العقلاء ؍؍ ؍؍ ؍؍ 21 1
5 مہدی موعود ؍؍ ؍؍ ؍؍ 47 1
6 مسیح موعود ؍؍ ؍؍ ؍؍ 57 1
7 رگڑا مست قلندر دا سائیں آزاد قلندر حیدری قادری 79 1
8 خاتم النبیین حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمیؒ 85 1
9 ختم نبوت ؍؍ ؍؍ ؍؍ 137 1
10 اہل قبلہ کی تحقیق (مرزائی جماعت کی اسلام سے بغاوت) حضرت مولانا محمد مسلم عثمانی دیوبندی 159 1
11 مرزائیوں کے بیس سوالات کے جوابات جناب بابو پیر بخش لاہوری 183 1
12 خدمات مرزا ؍؍ ؍؍ ؍؍ 213 1
13 مسیح کاذب مولانا ملک نظیر احسن بہاری 223 1
14 تائید ربانی۱۳۳۱ھ، بجواب ہزیمت قادیانی ؍؍ ؍؍ ؍؍ 273 1
15 چودھویں صدی کے مجددین جناب عبدالستار انصاری 305 1
16 موضع پیکوان تھانہ کلانور کے جلسہ مابین اہل اسلام ومرزائیان کا لب لباب عالی جناب حضرت مولانا اﷲ دتہ 341 1
17 معیار المسیح علیہ السلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالویؒ 385 1
18 اتمام البرہان علیٰ مخالفی الحدیث والقرآن جناب شیخ احمد حسین میرٹھی اورسیئر 433 1
19 السقر لمن کفر الملقب بہ فتوحات محمدیہ برفرقہ غلمدیہ حضرت مولانا محمد مجتبیٰ رازی رامپوری 539 1
20 مرزاقادیانی کے عقائد فاسدہ کا صحیح نقشہ 25 4
21 چراغ الدین ساکن جموں ومرزاقادیانی کی چالاکی 42 4
22 خاتمۃ الکتاب 45 4
23 مرزاقادیانی کے دو درجن جھوٹے اقوال کی فہرست خود ان کی تصنیفات سے 234 13
24 مرزاقادیانی کے تمام جھوٹ کا ڈبل باوا یا بیحائی کا گرو گھنٹال 264 13
26 مجددیت کی حقیقت 309 15
27 مجددین کے متعلق اہم معلومات 313 15
28 پہلی صدی سے چودھویں صدی تک کے کچھ مجددین کے مبارک نام 314 15
29 ظہور مہدی علیہ السلام 329 15
30 دجال کا ظاہر ہونا 330 15
31 بیان نزول عیسیٰ علیہ السلام اور احادیث نبوی ؐ 331 15
32 عقیدہ ختم نبوت پر چند دلائل 333 15
33 تصویر کا پہلا رخ 335 15
34 تصویر کا دوسرا رخ، مرزا قادیانی کا دعویٰ نبوت 337 15
35 قادیانیوں سے ہندوئوں کی توقعات 340 15
36 معجزات انبیاء صلوٰۃ اﷲ علیہم 461 18
37 بیہودہ چتھاڑ معجزات حضرت عیسیٰ علیہ السلام از جانب قادیانی 463 18
38 اثبات معجزات وپیشین گوئیاں انبیاء علیہم الصلوٰات والسلام از نص قرآن 466 18
39 خلاصۃ التفاسیر 476 18
40 مرزا قادیانی کا روح انسان کی اصلیت کابیان 487 18
41 مرزا قادیانی کا اپنی حقیقت اصلی کا بیان 487 18
42 اثبات رفع جسمانی حضرت ادریس علیہ السلام 504 18
43 خلاصتہ التفاسیر 518 18
44 اسلام کی پہلی فتح مبارک ہو! 541 19
45 اسلام کی دوسری فتح مبارک ہو! 542 19
46 اسلام کی تیسری فتح مبارک ہو! 547 19
47 اسلام کی چوتھی فتح مبارک ہو! 549 19
48 اسلام کی پانچویں فتح مبارک ہو! 549 19
49 اسلام کی چھٹی فتح مبارک ہو! 551 19
50 اسلام کی ساتویں فتح مبارک ہو! 551 19
51 اسلام کی آٹھویں فتح مبارک ہو! 554 19
52 اسلام کی نویں فتح مبارک ہو! 555 19
53 اسلام کی دسویں فتح مبارک ہو! 555 19
54 اسلام کی گیارہویں فتح مبارک ہو ! 556 19
55 اسلام کی بارہویں فتح مبارک ہو! 557 19
56 اسلام کی تیرھویں فتح مبارک ہو! 558 19
57 اسلام کی چودھویں فتح مبارک ہو! 559 19
58 اسلام کی پندرھویں فتح مبارک ہو! 560 19
59 اسلام کی سولہویں فتح مبارک ہو! 561 19
60 اسلام کی سترویں اٹھارویں فتح مبارک ہو! 563 19
Flag Counter