ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2011 |
اكستان |
|
تحت یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو چکا ہے، اِس لیے محترمہ شہر بانو رحمن (شیریں رحمن) کامجوزہ بل مسترد کر دینے کے قابل ہے ۔ (٧) اِس معاملے پر چند قرآنی آیات کاترجمہ پیش کیا جاتا ہے : ''اَور اُن میں سے بعض پیغمبر (ۖ ) کی بدگوئی کرتے ہیں اَور کہتے ہیں کہ یہ شخص نِراکان ہے (یعنی صرف سنتا ہے) اُن سے کہو کہ وہ کان ہے توتمہاری بھلائی کے لیے ہے۔ وہ یقین لاتا ہے اَللہ پر اَور یقین لاتا ہے مؤمنوں کی بات پر جو لوگ تم میں سے اِیمان لائے اُن کے لیے رحمت ہے اَور جولوگ اَللہ کے رسول کی بدگوئی کرتے ہیں اُن کے لیے درناک عذاب ہے ' ' ( التوبہ: 61) ''جو لوگ اَللہ اَور اُس کے رسول (ۖ ) کوستاتے ہیں اَللہ نے اُن پر لعنت بھیجی دُنیا اَور آخرت میں ،اَور اُن کے لیے ذلت والا عذاب تیا رکر رکھا ہے'۔' ( الاحزاب :57 ) ''اے اِیمان والو! اپنی آوازوں کو نبی (ۖ) کی آوازسے بلند نہ کرو اَور اُس سے تڑخ کر نہ بولو جیسے ایک دُوسرے کے ساتھ تڑخ کر بولتے ہو، (کہیں ایسا نہ ہو کہ) تمہارے (نیک) اعمال اَکارت ہوجائیں اَور تم کو خبر بھی نہ ہو۔'' (الحجرات : 2) ''رسول اللہ (ۖ) کو ایسے مت پکارو جیسے تم آپس میں ایک دُوسرے کو پکارتے ہو، اَللہ تم میں سے اُن لوگوں کو جانتاہے جو آنکھ بچا کر پھسل نکلتے ہیں۔ لہٰذا وہ لوگ جو اُس کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں اِس بات سے ڈرتے رہیں کہ (کہیں اَچانک) اُن پر کوئی فتنہ یا کوئی تکلیف و عذاب آپڑے۔ '' (النور :63) ''تاکہ تم لوگ اَللہ اَور اُس کے رسول اللہ ( ۖ) پر اِیمان لاؤ اَور اُس کی مدد کرو اَور اُس کی عزت کی پاسداری کرو اَور صبح و شام اُس کی پاکی بیان کرتے رہو۔ '' (الفتح :9) ''اے اِیمان والو! نبی (ۖ) کے گھروں میں مت داخل ہو اکرو مگر جب تمہیں کھانے کی دعوت دی جائے (پہلے ہی پہنچ کر ) اُس کے پکنے کا اِنتظار مت کرتے رہو بلکہ جب تم بُلائے جاؤ تب ہی داخل ہو اکرو، پھر جب کھاچکو تو وہاں سے ہٹ جاؤ اَور آپس میں